2025-04-04@10:01:48 GMT
تلاش کی گنتی: 941
«بھرپور جواب»:
(نئی خبر)
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی۔ٹھٹہ سے لاپتہ لڑکی سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ سے لاپتہ معاذ خان اور محمد یاسین گھر واپس آ گئے ہیں۔عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اجالا نامی لڑکی ایک سال سے تھانہ مکلی، ٹھٹہ کی حدود اور شرافی گوٹھ سے رفیع الرحمٰن ایک برس سے لاپتہ ہے۔بعد ازاں عدالت نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر اصغر علی شاہ سے 312 گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے منشیات پہنی ہوئی جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے براستہ دوحا بارسلونا جانے والی پرواز کے مسافر محمد عباس انجم سے 5.89 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے ہیروئن مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے عرفت اللہ سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی گئی۔ بیگ کی تہوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔ ملزمان...
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر 14پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 674 شامل ہیں۔ کراچی سے پشاورجانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی اور865،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502 بھی منسوخ ہوئیں ۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور123بھی منسوخ ہوئیں...
خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 14دنوں کے دوران 19ہزار 534گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،یہ کیسز صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 24فروری سے 2مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 2082طبی مراکز میں سے 1826نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیسز پشاور میں سامنے آئے، جہاں 2ہزار 591مریض رپورٹ ہوئے جبکہ چارسدہ میں 1913، سوات میں1369، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1202، نوشہرہ میں 1086اور دیر لوئر میں 1012کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں سانس اور سینے کی بیماریوں کے 8ہزار 367کیسز بھی رپورٹ کیے...
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل جاوید کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس وقار احمد نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ نے جواب جمع کیا ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے جواب جمع کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار عمرے کے لیے جانا چاہتے ہیں آج ان کی فلائٹ ہے۔ اس عدالت کے فیصلے میں...
سیلاب کے بعدگھر کا وعدہ پورا نہیں کیا، اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں پی پی الٹی سمت میں جا رہی ہے پنجاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف ہوگئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے...
کراچی: سی پی ایل سی نے کراچی میں فروری میں ہونے والی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خروی کی وارداتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ سی پی ایل سی کےمطابق سال کے دوسرے مہینے میں بھی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتیں مسلسل رپورٹ ہوتی رہیں جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سی پی ایل سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں شہریوں کو ساڑھے تین ہزار سے زائد موٹر سائیکلیوں سے محروم کیا گیا۔ اسی طرح فروری میں شہریوں کو 3773 موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھونا پڑا، اسی مہینے شہری 195 کاروں سے محروم ہوئے۔ سی پی ایل سی نے بتایا کہ فروری کے دوران شہریوں سے 1402 موبائل فون چھینے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ اندرون سندھ کے شہر ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا، ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی...
اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنا عالمی انصاف کیخلاف ہے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی رہنماء فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس میں مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور خواتین سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی مظلومیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ اور گھروں کو مسمار...
— فائل فوٹو محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 15رمضان سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی جس کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کی رمضان میں مشکلات کو سمجھتے ہیں، یہاں کی عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنے گھروں تک محفوظ پہنچ...
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل کے دوران دبئی میں ٹریفک جام کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام سے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے دوران دبئی کی اہم شاہراہوں پرٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹریفک ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا امکان ہے، لہٰذا کرکٹ کے شائقین کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور رات 8 بجے سے 11...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مارچ 2025ء ) مریم نواز حکومت کا "موٹرسائیکل لین" کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہو گیا؟ صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ پر بنائی گئی "موٹرسائیکل لین" کی وجہ سے ٹریفک مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے، حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فیروزپور روڈ پر بائیک لین کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تین لین والی فیروزپور روڈ پر سبز نشانات کے ساتھ بائیک لین بنائی گئی تھی، لیکن سڑک پر تعمیر کردہ سخت ڈیوائیڈرز اور اینٹوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ...
درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پہلے نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا، پشاور ہائیکورٹ ہائیکورٹ کے احکامات پر نام پی این آئی ایل سے نکالا گیا، اسی دن پاسپورٹ لسٹ میں نام شامل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام نکالنے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے عالم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، درخواست گزار عمرہ کے لئے جانا چاہتے ہیں، لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے عمرہ کے لئے نہیں چھوڑا جارہا۔...
پشاور: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام نکالنے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل جاوید نے عالم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، ۔درخواست گزار عمرہ کے لئے جانا چاہتے ہیں، لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے عمرہ کے لئے نہیں چھوڑا جارہا۔ درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پہلے نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا، پشاور ہائیکورٹ ہائیکورٹ کے احکامات پر نام پی این آئی ایل سے نکالا گیا، اسی دن پاسپورٹ لسٹ میں نام شامل کیا...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے...
پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟ سروے رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے، اس حوالے سے سروے رپورٹ کے نتائج جاری کردیے گئے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کی جانب سے صوبے کے 36 اضلاع میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سروے کے نتائج جاری کردیے گئے، جس میں پنجاب کے 62 فی صد عوام نے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمول قرار دے دیا ۔ سروے میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں...
بارات میں پیسے لوٹنے کیلئے چھت پر چڑھنے والا 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتی پیسے لٹا رہے تھے۔ہیمانشو نامی 14 سالہ لڑکا ایک مزدور کا بیٹا تھا جو دور کھڑے باراتیوں کو پیسے لٹاتا دیکھ رہا تھا اور اسی دوران اس نے بھی پیسے لوٹنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ پیسے ایک مکان کی چھت پر بھی گر رہے تھے جس پر ہیمانشو نے چھت پر جا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کی کہ اسی دوران وہ بجلی کی تاروں سے چپک گیا اور کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی اس...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 14 دنوں کے دوران 19 ہزار 534 گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیسز صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 24 فروری سے 2 مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 2082 طبی مراکز میں سے 1826 نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیسز پشاور میں سامنے آئے، جہاں 2 ہزار 591 مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ چارسدہ میں 1913، سوات میں 1369، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1202، نوشہرہ میں 1086 اور دیر لوئر...
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پر سحری کے وقت حملہ کیا، خیبرپختونخوا سے دہشت گرد ٹولیوں کی صورت میں حملہ آور ہوئے، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کئے ۔انہوں نے کہا کہ جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی اور پولیس نے مشین گنز اور مارٹر سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام اور پسپائی پر مجبور ہوگئے۔ترجمان نے کہا کہ جوابی کارروائی میں...

پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے: اسحاق ڈار کا او آئی سی میں خطاب
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت...
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں نے سحری کے وقت پولیس چیک پوسٹ لکھای پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، ڈی جی خان پولیس نے پہلے بھی...
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر18 پروازیں منسوخ اور 4 تاخیر کا شکارہوگئیں جن میں کراچی سے جدہ، دبئی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان جانے والی پروزیں شامل ہیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502اور504شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیوکی پرواز 208 ،کراچی سے...
پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔ شریف خاندان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں...
آج 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں خواتین کی صورتحال میں تنزلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے خواتین کے امور کے ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں آب و ہوا کی تبدیلی اور جمہوریت کے انحطاط کے باعث خواتین کے حقوق کی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 8 مارچ: خواتین کا عالمی دن رپورٹ کے مطابق جمہوری اداروں کی کمزوری اور صنفی مساوات پر منفی ردعمل ایک ساتھ بڑھ رہے ہیں، جس سے خواتین کے حقوق کے اہم امور پر موجود متفقہ...
ڈی جی خان(اوصاف نیوز )پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کہا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پر سحری کے وقت حملہ کیا، خیبرپختونخوا سے دہشت گرد ٹولیوں کی صورت میں حملہ آور ہوئے دہشتگردوں نے حملے میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کئے۔ انہوں نے بتایا کہ جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی اور پولیس نے مشین گنز اور مارٹر سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشتگرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام اور پسپائی پر مجبور ہوگئے۔...
ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کہا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پر سحری کے وقت حملہ کیا، خیبرپختونخوا سے دہشت گرد ٹولیوں کی صورت میں حملہ آور ہوئے، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کیے۔ انہوں نے بتایا کہ جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی اور پولیس نے مشین گنز اور مارٹر سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام اور پسپائی پر مجبور ہوگئے۔...
پنجاب، خیبرپختونخوا بارڈرچیک پوسٹ پر رواں ہفتے خوارجی دہشتگردوں کا دوسرا حملہ ناکام پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر رواں ہفتے خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 خوارجی دہشت گردوں نے سحری کے وقت اچانک سرحدی چوکی لکھانی پر حملہ کیا۔ خوارجی دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ خوارجی دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ ترجمان کے مطابق جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی دور سے نشاندہی کر لی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم کو دو گنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج و معالجے کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور بہت جلد ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا اجرا مکمل کر دیا جائے گا، تاکہ صحافیوں کو مزید سہولیات...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے، مزید برآں 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج و معالجے کے لیے فنڈز کے اجراء کی...
گلگت بلتستان میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، رواں سال 22 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز چیف سیکرٹری اور دیگر سرکاری حکام نے شجرکاری مہم کے دوران دیودار اور زیتون کے پودے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، رواں سال 22 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز چیف سیکرٹری اور دیگر سرکاری حکام نے شجرکاری مہم کے دوران دیودار اور زیتون کے پودے لگائے۔ سیکریٹری جنگلات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس سال 22 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات شہریوں کو...
پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم 5 سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل ،ڈپٹی سپیکرٹری فنانس رافعہ قیوم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے جرنلسٹ انڈوونمنٹ فنڈز کی رقم ڈبل کردی ہے،...
درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 فروری کو سرکاری پیسے سے تمام اخبارات میں مریم نواز کا 60 صفحات کا اشتہار جاری ہوا اور یہ مریم نواز کی سرکاری پیسے سے تشہیر تھی۔ قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے سرکاری پیسے سے مریم نواز کی تمام تر تشہیری مہم کو روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے 60 صفحات کے اخباری اشتہار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب احمد خان بھچر کی درخواست پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اس کی اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی محض دو جرگوں اور چار ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے۔ خیبر پی کے میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 110 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، جب کہ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی "اختیار عوام...
چھ سال سے بل ادا نہیں کیے ، سب سوائل لائسنس کے بغیر زیرزمین پانی نکال رہا ہے 2018میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کارپوریشن نے کل59بوروں کی نشان دہی کی تھی بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی سب سے بڑی نادہندہ نکلی، رہائشی منصوبے کی انتظامیہ نے6سال سے پانی کا بل ادا نہیں کیا، واجبات 14ارب 78 کروڑ روپے تک جاپہنچے۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے مالک ملک ریاض کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سب سے بڑے نادہندہ ہیں۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے واٹر کارپوریشن کا پچھلے 6سال سے بل ادا نہیں کیا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج...
VICTORIA, AUSTRALIA: آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔ وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر...
2024ء میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025ء میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ ملک میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1,081 تک پہنچ گئی، 2023ء میں 517 حملے رپورٹ ہوئے تھے، جو 2024ء میں بڑھ کر 1,099 تک جا پہنچے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے، جو 2024ء میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔ گزشتہ سال TTP نے 482 حملے کیے، جن میں 558 افراد جاں بحق ہوئے، جو 2023ء کے مقابلے میں 91 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار...
---فائل فوٹو صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سندھ بھر میں بچت بازار قائم ہیں، عوام بچت بازاروں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، کو روکنے کے لیے افسران کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ شکایات براہِ راست متعلقہ افسران تک پہنچائیں۔
فیصل جاوید— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمرہ کے لیے جانا چاہتے ہیں، عدالت نے وزارتِ داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانےنہیں دیا گیا۔ مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی، فیصل جاویدپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی۔ درخواست گزار فیصل جاوید کو...
چین کی قومی مقننہ کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (شِنہوا)چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کا تیسرا اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔ بدھ کی صبح شروع ہونے والے اس افتتاحی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیراعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ قانون سازوں نے قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے 2024 کے منصوبے پر عملدرآمد اور 2025 کے مسودہ منصوبے کے ساتھ ساتھ 2025 میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے مسودہ منصوبے پر ریاستی کونسل کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔انہوں نے 2024 کے لئے مرکزی اور...
وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے ، کچھ لوٹے ، کچھ بھگوڑے ہیں ہمارا اتحاد اپوزیشن سے ہے ، اگلے کچھ روز میں معاملات طے ہو جائیں گے، شبلی فراز ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے ، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے ۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں...
وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر---فائل فوٹو وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب نے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر بلال اکبر نے افسران کو اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لینےکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوریپنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ نے معمول کے دنوں کے علاوہ عید پر بھی مسلسل چیکنگ کرنے کا حکم دے دیا۔بلال اکبر نے کہا کہ کسی صورت بھی زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کاسوشل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ۔ بھارتی شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹرجانیوالے جوڑے کے درمیان جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ۔ خاتون نے کونسلنگ سینٹر میں یہ تک کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑے گی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ میرے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرتی ہے ہمیشہ سوشل میڈیا میں گھسی رہتی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی انجان لوگوں سے بات کرتی ہے اس کو فیملی کی کوئی فکر نہیں...
ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، کام کچھ نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دئیے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے، کچھ لوٹے کچھ بگوڑے اس میں شامل ہے، ملک قرضوں میں ڈوب...
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 3 مرلہ مفت پلاٹ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کو اسی ماہ ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں مفت پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لیے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور...
لاہور(ڈیلی پاکستان آں لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بھارت سے شکست، آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا) کے ڈی جی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیتے ہوئے ان اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے حکومتوں اور نجی شعبے سے کہا ہےکہ وہ اسلحے کی فراہمی و منتقلی سے انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ادارے کی جانب سے شائع کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج دنیا کو جتنی بڑی تعداد میں مسلح تنازعات کا سامنا ہے اس کی دوسری عالمی جنگ کے بعد کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایسے حالات میں اسلحے کی فراہمی اور منتقلی لوگوں پر جبر ڈھانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین پامالیوں کا سبب بن رہی ہے۔ Tweet...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے کے 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے پنجاب کی پہلی ٹورزم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی کی اصولی منظوری بھی دے دی۔ لاہور، ملتان، بہاولپور، چکوال اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں ٹورزم سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چھانگا مانگا فاریسٹ پارک اور لال سوہانرا نیشنل پارک کو ایکو ٹورزم کے فروغ کے لئے ڈویلپ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے گورننس کی بہتری کے لئے پنجاب ٹورزم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی ایکٹ 2025ء پیش کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب...

ریاض سے لاہور کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر ہسپتا ل منتقل
مسقط(آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کیلئے ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی...
کراچی میں رہزنی کے 10 ہزار واقعات، 2806 شہری موبائل سے محروم ہوگئے ایک سال میں306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں کراچی میں رواں برس کے ابتدائی 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کے 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2025کے پہلے 2 ماہ کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 10ہزار 356 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیاکہ 2 ماہ کے دوران 12شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 41 زخمی ہوئے جب کہ اس دوران 2806 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس28 فروری تک شہر سے 306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ رواں برس موبائل...
کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ یحییٰ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا تاہم اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے غیر معمولی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی میں امدادی سامان پہنچانا ناگزیر ہے، موجودہ کشیدہ صورتحال کا واحد حل دو ریاست کا قیام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کا خاتمہ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے غیر معمولی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ 7 اکتوبر حملوں کا خمیازہ فلسطینی عوام بھگت رہے ہیں، غزہ میں عسکریت پسند کارروائیوں کی بحالی کی سرکوبی کرنا ہوگی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو غیر مشروط رہا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودہ کابینہ 16 رکنی ہے جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والوں میں بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، کرنل (ر) ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور بعض کو نئی وزراتیں دی جائیں گی۔
اسلام آباد: تاجکستان نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں استعمال کرنے، لاجسٹک مسائل حل کرنے اور پاکستان سے براہ راست پروازوں کی درخواست کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے تاجک سفیر نے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی تعلقات پر اہم گفتگو کی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات گہرے ہیں، تجارتی روابط مزید بڑھائیں گے، تاجک سفیر نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کے استعمال میں دلچسپی ظاہر کی ہے، تاجک سفیر نے لاجسٹک مسائل کے حل کی درخواست کی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ برادر ملک تاجکستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، تاجکستان کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی...

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا، نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،بتایاگیا ہے کہ ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔پرواز کے 200 مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میںمختلف وجوہات کی بناءپر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی جانے والی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسی طرح...
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال روانہ نہ ہوسکی۔200 کے قریب متاثرہ مسافروں نے ایئرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا، مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ نیو اسلام آباد اٸیر پورٹ پر دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ سراپا احتجاج 200 کے قریب مسافروں نے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ ائیرلائن کا عملہ ائیرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی سمیت بھارت کی تمام غیر انسانی اور پرتشدد کارروائیاں کشمیری عوام کو اپنی جائر جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پر صوبائی اور وفاقی حکومت سےجواب طلب کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنے زیادہ لوگ کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں؟ ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلبکراچی سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے... پولیس فوکل پرسن نے مؤقف اختیار کیا کہ زیادہ تر افراد خود بھی لاپتہ ہو جاتے ہیں، بعض کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے، کچھ قرض دار ہوتے ہیں جبکہ...

چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ
چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد...
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو...
(گزشتہ سے پیوستہ) کارپوریٹ فارمنگ کاایک سب سے بڑاخطرہ یہ ہے کہ اس میں زیادہ پیداوارکے لئے جوبیج استعمال کیے جاتے ہیں،وہ زمین کی زرخیزی کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ان بیجوں میں جینیاتی طورپرترمیم شدہ اورہائیبرڈبیج شامل ہوتے ہیں جو وقتی طورپرپیداوار میں اضافہ توکرتے ہیں لیکن 10سے 20سال کے عرصے میں زمین کونامیاتی زرخیزی سے محروم کر دیتے ہیں۔جس کے نتیجے میں زمین بنجربعدمیں کسی بھی قسم کی کاشت کے قابل نہیں رہتی۔ اس قسم کی کارپوریٹ کاشتکاری کے منفی اثرات افریقی ممالک،خاص طورپرایتھوپیا،سوڈان اور دیگر خطوں میں دیکھے جاچکے ہیں،جہاں بین الاقوامی کمپنیاں بڑی مقدارمیں زرعی زمینوں کو خریدکربرآمدی فصلیں اگاتی ہیں،مگربعدازاں وہ زمین مکمل طورپر بنجرہوجاتی ہے۔اس کے بعدوہ زمین کسی بھی زراعت کے قابل نہیں رہتی،جس...
فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان نے واردات کس طرح انجام دی؟ کب کیا ہوا؟ ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، ملزم کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئِے تھے، 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے، بیرونِ ملک سے منشیات منگوانے پر 2019ء میں کسٹم نے ارمغان پر مقدمہ درج کیا تھا۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کے مقدمے میں ملزم ارمغان نے ضمانت کروا لی...
رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید خان—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے سماعت کی۔ پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل جاوید عمرے کی ادائیگی کے لیے...
نیٹو کے ایک سفارت کار نے کہا کہ "اگر وہ (افواج) کسی وقت امریکہ میں اپنے اڈے پر واپس آجائیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔" ان فورسز کو ہنگامی منصوبہ بندی کے عروج پر تعینات کیا گیا تھا، اس لیے اگر وہ یورپ سے نکلیں تو یہ معمول پر واپسی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور یورپ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان، واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یورپ سے تقریباً 20,000 امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو لکھا ہے کہ یورپ کو توقع ہے کہ امریکا براعظم سے اپنے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلا لے گا، جب کہ ان فوجیوں کو سابق صدر...
خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعوی کیا ہے وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود ان کے حکومت کی معاشی صورت حال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلی پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، خیبر...
پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سامنا کرنے کے بعد ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ میں مایہ ناز بلے باز کے لیے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی حالیہ پوسٹ میں بھارت بمقابلہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 میچ کے ایک وائرل لمحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، 26 سالہ پاکستانی بولر نے ویرات کوہلی کو اپنا ’بچپن کا ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے اسٹار کرکٹر کی شائستہ شخصیت کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں:ابرار احمد چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ’اپنے بچپن کے ہیرو ویرات کوہلی کو بولنگ کرنا، ان کی...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں جلبئی میں گھر کے اندر ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ گھر میں فائرنگ سے ابراہیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق ملزم شخص ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔
ایف ایس آئی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں جنگلات میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے اور 2025ء کے پہلے دو مہینوں میں 6 واقعات اسی ضلع میں پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوری 2024ء سے اب تک جنگلات میں آگ لگنے کے 307 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس سے علاقے میں جنگلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے کل رقبے کا 11%حصہ جنگلات کے نیچے ہے جو 10.15لاکھ ہیکٹر رقبہ پر مشتمل ہے۔ بھارت میں جنگلات کی آگ پر نظر رکھنے والے ادارے فاریسٹ سروے آف انڈیا (FSI) نے 2024ء میں مقبوضہ جموں...

پہلی بار دیہی خواتین کیلئے سپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ، مریم نواز نے مال روڈ مری کی بحالی توسیع کی منظوری دیدی
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی اقدام کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے سپیشل بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ...
کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 1,856 گاڑیاں چالان، 88 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر 3,132,020 روپے کے جرمانہ عائد کیا گیا، لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کے 192 کیسز ، بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی 54 گاڑیاں پائی گئیں جبکہ 49 گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا، روڈ چیکنگ کمیٹی نے 4,106 گاڑیوں کی جانچ کی، 195 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ 26 ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلاتے پائے گئے 98 گاڑیوں کی حالت انتہائی خراب پائی گئی، کارروائیوں کے دوران 64 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ مسترد کر دیے گئے۔ سینئر وزیر...
ویب ڈیسک : محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں 1,856 گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے 88 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 1,856 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 88 ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش مجموعی طور پر 3,132,020 روپے کے جرمانہ عائد کیا گیا، لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کے 192 کیسز ، بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی 54 گاڑیاں...
میرپور خاص کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں تھانیدار (ایس ایچ او) کیخلاف بڑا فیصلہ دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص نے ڈاکٹر شاہنواز پر پولیس مقابلے اور اسلحے کی برآمدگی کی ایف آئی آر خارج کردی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او نے جھوٹی ایف آئی آر داخل کی، سابق ایس ایچ او سندھڑی نیاز کھوسو کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو گزشتہ سال 19 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔
اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...
ملک کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تک بس سروس شروع کی جائے گی اور دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور...
پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلے بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ مریم نوازشریف نے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ اور دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی بھی ہدایت کی، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلاو یمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار...
(ویب ڈیسک)ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا،مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج...
لاہور: پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لیے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ان کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن...
ابرار بگورو نے فیس بک پروفائل پر ایسا مواد شیئر کیا جو مبینہ طور پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سمجھا جا رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کی پوسٹ کا مقصد "فوج اور ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنا اور گروہ بندی کے لیے اکسانا" قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے رہنما ابرار حسین بگورو کو فیس بک پوسٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابرار بگورو نے فیس بک پروفائل پر ایسا مواد شیئر کیا جو مبینہ طور پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سمجھا جا رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کی پوسٹ کا مقصد "فوج اور...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ (آج) سے ہوگا۔ درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔ تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کیلئے رجسٹریشن ہوگی۔ ادارے کے نام پر بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط کر دیا گیا۔ طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی ہوگی۔ پنجاب سکلز...
پاکستان بھر میں ریپ، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات اور سزا سے متعلق غیر سرکاری تنظیم نے 2024ء کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا جبکہ سزا کی شرح انتہائی کم ہے۔غیر سرکاری تنظیم نے ملک کے چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد میں ریپ، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 32 ہزار 617 کیسز رپورٹ ہوئے اور ان معاملات میں سزا کی شرح انتہائی مایوس کن رہی۔غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے...
پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کنٹری جائزہ رپورٹ پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہے،کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ نے یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کے جائزے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی پاکستان کی یو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیے گئے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا۔ مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ڈی جی...
آئی پی ایس او ایس کے تازہ ترین کنزیومر کنفیڈنس سروے 2025 ء نے پاکستان کی معاشی سمت کو درست قرار دیدیا ۔ سروے کے مطابق ملک کی اقتصادی سمت کے بارے میں عوام کے پرامید ہونے کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،ملک کی مجموعی سمت کے حوالے سے عوام کی پرامید رہنے کی شرح 2023ء کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، پاکستان میں 31 فیصد عوام کااعتماد ہے کہ ملک صحیح سمت پر گامزن ہے، پراعتمادی کی یہ شرح اگست 2024ء میں 11 فیصد جبکہ ستمبر 2023ء میں سب سے کم 2 فیصد تھی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی علاقوں میں معاشی...
اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹس نے ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کے لیے خوش خبری سنادی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچ گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے اور ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور پرنٹرز کے تیکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات کی۔ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کنٹری جائزہ رپورٹ پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہے،کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ نے یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کے جائزے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت برائے خزانہ ومحصولات شامل،کمیٹی میں سیکرٹری خارجہ،...