2 لاپتہ افراد گھر واپس آ گئے، پولیس کی رپورٹ عدالت میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی۔
ٹھٹہ سے لاپتہ لڑکی سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ سے لاپتہ معاذ خان اور محمد یاسین گھر واپس آ گئے ہیں۔
عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اجالا نامی لڑکی ایک سال سے تھانہ مکلی، ٹھٹہ کی حدود اور شرافی گوٹھ سے رفیع الرحمٰن ایک برس سے لاپتہ ہے۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور:ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں۔
جسٹس طارق ندیم کے روبرو سماعت میں وکیل نے بتایا کہ درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الہی پر 32 مقدمات درج کی تفصیلات عدالت پیش کیں تھیں۔