قاہرہ میں عرب لیگ کے غیر معمولی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی میں امدادی سامان پہنچانا ناگزیر ہے، موجودہ کشیدہ صورتحال کا واحد حل دو ریاست کا قیام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کا خاتمہ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے غیر معمولی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ 7 اکتوبر حملوں کا خمیازہ فلسطینی عوام بھگت رہے ہیں، غزہ میں عسکریت پسند کارروائیوں کی بحالی کی سرکوبی کرنا ہوگی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو غیر مشروط رہا کر دیا جائے، جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے مذاکرات بحال کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں سیاسی ڈھانچے کی دستیابی تک تعمیر نو نہیں کی جاسکتی، اسرائیل بطور قابض انتظامیہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے۔ انھوں نے کہا غزہ کی پٹی فلسطینی ریاست کا حصہ ہونی چاہیئے، فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں انتظامی ڈھانچہ میں حصہ دار ہونا چاہیئے۔ اقوام متحدہ غزہ پٹی کے حوالے سے انتظامی منصوبے کی حمایت کیلیے تیار ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور یہودی آبادکاروں کے حملوں کی روک تھام کرنی چاہیئے، غزہ پٹی میں امدادی سامان پہنچانا ناگزیر ہے، موجودہ کشیدہ صورتحال کا واحد حل دو ریاست کا قیام ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس  وفاقی دارالحکومت میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شریک ہوئے۔  علاوہ ازیں اجلاس میں 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی برائے امن کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ پائیدار عالمی امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی امن کے لیے مجموعی طورپر 2 لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں نے کردار ادا کیا ہے۔ 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔عالمی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کروائے۔  مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کے امن دستوں کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔   پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیوٹن کا دوٹوک مؤقف: اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے
  • امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟ — فلسطینی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
  • عالمی امن کو درپیش خطرات : پاکستان کا مؤثر کردار
  • غلط معلومات کا پھیلا عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے: اسحاق ڈار
  • غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے: وزیر خارجہ
  • غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، وزیر خارجہ
  • آئی پی ایل میں بھارتی کھلاڑی کی دو نمبری پکڑی گئی، پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا
  • مغل خاندان کے رکن کا اورنگزیب کے مقبرے کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
  • اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد 
  • پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، وزیر پٹرولیم