اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ 
 
نیو اسلام آباد اٸیر پورٹ پر  دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210  میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ 

سراپا احتجاج 200 کے قریب مسافروں نے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔  ائیرلائن کا عملہ ائیرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ  کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث 
خوار ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بی این پی مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسےکریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔

خیال رہے کہ بی این پی نے گزشتہ کئی روز سے لکپاس پر دھرنا دے رکھا تھا اور دھرنے کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے کئی بار مذاکرات بھی کیے تھے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
  • خرگوش نے جہاز کا انجن جلا ڈالا، 159 مسافروں سے بھرے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • امارات میں شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
  • پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار
  • نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر
  • وزیراعلیٰ سندھ کے اعلان کے باوجود سائٹ کے ملازمین عید سے قبل ملنے والی تنخواہ سے تاحال محروم
  • پاکستان: افغان پناہ گزینوں کی خصوصی پرواز سے جرمنی روانگی
  • چیئرمین کی تعیناتی کے باوجود میڈیکل کے سینکڑوں کیس التوا کا شکار
  • بی این پی مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی، آئی جی ریلوے