فیصل جاوید— فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمرہ کے لیے جانا چاہتے ہیں، عدالت نے وزارتِ داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانےنہیں دیا گیا۔

مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی۔

درخواست گزار فیصل جاوید کو ایئرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر فیصل جاوید

پڑھیں:

پی بی 45 : جے یو آئی کی دھاندلی کیخلاف درخواست مسترد، پی پی امیدوار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم

پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں  الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔

پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ  انتخابات کے نتائج مرتب کرنے میں بے ضابطگیوں سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے، انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبیونلز موجود ہیں۔

امیدوار نصراللہ بڑیچ نے 15 جنوری کو 15 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی اسی طرح عثمان پیرکانی نے پی بی 45 کے نتائج مرتب کرنے کے عمل کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی بی 45 : جے یو آئی کی دھاندلی کیخلاف درخواست مسترد، پی پی امیدوار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم
  • فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ سے متعلق درخواست، ڈائریکٹر ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب
  • سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
  • سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت سرکاری وکیل پر برہم
  • ’کمٹمنٹ کیوں کرتے ہوں‘، فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت سرکاری وکیل پر برہم
  • مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی، فیصل جاوید
  • پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان
  • پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو گرفتار نہ کرنے کاحکم
  • لاہور ہائیکورٹ، سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے کیخلاف درخواست دائر