ریاض سے لاہور کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر ہسپتا ل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
مسقط(آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کیلئے ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے نے مسقط میں لینڈنگ کی۔
سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات
ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار مسافر کا طبی معائنہ کیا گیا، انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر مسقط کے ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق مسافر کی خرابی طبیعت کی تفصیلات نہیں مل سکیں تاہم مسافر کی صحت بہتر ہونے پر پرواز واپس سفر پر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی جو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 35 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر اتری۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ریاض سے لاہور کی مسافر کی میں سوار کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا، نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،بتایاگیا ہے کہ ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔پرواز کے 200 مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میںمختلف وجوہات کی بناءپر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی جانے والی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آبادجانے والی 1 پرواز میں 5 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ ہوئی۔کراچی کوئٹہ کی 2 پروازوں میں ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئیں۔کراچی سے لاہور جانے والی 7 پروازوں سمیت 15 اور لاہور ایئرپورٹ کی 10، پشاورسے ملتان اور کوئٹہ جانے والی 7 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔ نجی ایئر کی لاہور شارجہ آئے جانے کی 2 پروازوں میں ساڑھے 10 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے کراچی کی 11پروازوں سمیت 18پروازیں متاثر ہوئیں۔ کراچی کوئٹہ کی پرواز پی کے 311، لاہور کراچی 306، گلگت اسلام آباد پی کے 601، 602، 605، 606، اسلام آباد اسکردو پی کے 451، 452 منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئیں ہیں۔قبل ازیں بھی چند روز قبل لاہورآنے والی ایک پرواز منسوخ ،7 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں تھیں۔کراچی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402 منسوخ ہو گئی تھی۔دبئی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تھی ۔مشہد سے آنیوالی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایچ ایچ 7207 تین گھنٹے اورکراچی سے لاہور آنیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 ایک گھنٹہ لاہور سے جدہ جانیوالی سعودی پرواز ایس وی 739 دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تھیں