Express News:
2025-03-01@10:34:45 GMT

پنجاب میں دیہی خواتین کیلئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

لاہور:

پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لیے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔  

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ان کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔  

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے۔ دیہی خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے، جبکہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے ان کا اعتماد بڑھے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ طالبات اور مریض خواتین کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی، دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دیدی

لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) آرگنائزڈ کرائم میں کمی اور عوام کے جان و مال کے یقینی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سات بڑے آرگنائزڈ کرائم میں کمی کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔ منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب کا پہلاکرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر سی سی ڈی کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا اور مانیٹرنگ شروع کر دے گا۔ قتل اور زیادتی کے واقعات میں مجرم تک پہنچنے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر حرکت میں آئے گا۔ سی سی ڈی صوبے کے مختلف علاقوں میں شوٹر مافیا پر قابو پانے کیلئے فوری اقدام کرے گا۔ سی سی ڈی آرگنائزڈ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائے گا۔ گینگسٹر ریکٹ اور مافیاز پر قابو کیلئے سی سی ڈی سرگرم عمل ہوگا۔ ڈکیتی، راہ زنی، زیادتی، قتل، منظم چوری، لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔ سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔ ایڈیشنل انسپکٹرجنرل کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہونگے۔ تین ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مجموعی طور پر 4258 افسروں و اہلکاروں پر مشتمل ہو گا۔ پنجاب پولیس سے 2258 افسر اور اہلکار فوری طور پر سی سی ڈی ٹرانسفرکیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کیلئے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے فوری قانون سازی اور قیام کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیپارٹمنٹ کو درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا۔ سی سی ڈی کے قیام سے جرائم پیشہ افراد میں واضح خوف نظر آنا چاہیے۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔ جرم پر قابو پانے کیلئے بہتر سے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ
  • پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • 9بڑے شہروں میں پلاسٹک میں لائسنسن رجسٹریشن ڈیسک قائم ، 5سالہ ٹرانسپورٹ پلان منظور
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری
  • کراچی: ڈبل ڈیکر بسیں، خواتین کیلئے پنک موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ
  • مریم نواز نے پنجاب میں 5سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دیدی
  • وزیرِ اعظم وعدے کے مطابق 180 الیکٹرک بسیں فراہم کریں: شرجیل میمن
  • مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دیدی
  • مریم نواز کا بڑا اقدام، پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا گیا