چیمپیئنز ٹرافی فائنل: دبئی حکام نے عوام سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنےکی اپیل کیوں کی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل کے دوران دبئی میں ٹریفک جام کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام سے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے دوران دبئی کی اہم شاہراہوں پرٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹریفک ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا امکان ہے، لہٰذا کرکٹ کے شائقین کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور رات 8 بجے سے 11 بجے تک متوقع ہے۔ اس لیے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے دبئی میٹرو اور مفت بس سروسز کے ذریعے متبادل سفری سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت ٹریفک جام چیمپیئنز ٹرافی 2025 دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت ٹریفک جام چیمپیئنز ٹرافی 2025 روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی 2025 ٹریفک جام
پڑھیں:
بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟
بھارت نے تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت کر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی۔
نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ یہ اعزاز نہ جیت سکی لیکن فائنل میں رسائی کے بعد بطور رنر اپ ٹیم نے 11 لاکھ 20ہزار ڈالرز انعام حاصل کیا، سیمی فائنل میں سفر ختم کر دینے والی آسٹریلیا اور جنوبری افریقا کی ٹیمیوں نے 60 ہزار ڈالرز کا انعام ضرور پالیا۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 69 لاکھ ڈالرز کی مجموعی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔