2025-03-04@12:27:14 GMT
تلاش کی گنتی: 490

«الیکشن کمیشن میں»:

(نئی خبر)
    جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ نمائندہ منتخب اسمبلی اور حکومت چاہتے  ہیں اس کے لیے نئے الیکشن میں جانا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، صرف مشاورت ہوئی ہے، ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باقاعدہ الائنس یا اتحاد بنے۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصرکےگھر پر ایک بیٹھک ہوئی ہے جہاں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، مولانافضل الرحمان سمیت پوری سیاسی قیادت ملاقات میں شریک تھی، ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ملک میں سیاست ہے اور نہ ہی جمہوریت۔ ابھی تک...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اگر تو الیکشنوں کو ٹھیک کرانا ہے تو بالکل اس کے لیے بیٹھا جاسکتا ہے، 2029 میں جو الیکشن ہوں گے اس کی تیاری ہمیں ابھی سے شروع کر دینی چاہیے اور پارلیمنٹ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سب لوگ تجویز دیں کہ جو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ان کو کس طریقے سے ہم بہتر بنا سکتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصل جو مدعا ہے وہ یہ ہے کہ ملک ٹرن اراؤنڈ کرکے اسٹیبلٹی کی طرف پہنچ چکا ہے گروتھ کے سفر کے اندر ہے اور اب مہنگائی 2.4 فیصد پر آچکی...
    مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی آئینی مدت بھی پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا الیکشن دھاندلی زدہ تھے، حکومت کو استعفیٰ دیکر ازسر نو نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر 8 فروری کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستعفی ہو کر از سرنو انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ اسلام آباد میں اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں محمود خان اچکزئی، عمر...
    ٭اپوزیشن الائنس کی تمام جماعتوں کا یہ مؤقف ہے کہ 8؍فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، یہ عوام کا منڈیٹ نہیں ، حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ ہونا چاہئے ٭الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے ، اس کو مستعفی ہو جانا چاہیے ،نئے الیکشن ہی ملک کو مالی دہشت گردی اور دیگر بحرانوںسے نکالنے کا حل ہے ،مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو (جرأت نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔اسلام آباد...
    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے قومی ایجنڈے کی تیاری کیلیے کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے.  مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ الیکشن کی پیداوار ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، یہ حکومت اور الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہو جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے گھراپوزیشن رہنماؤں کا اکٹھ،دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا.  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بنی گالہ رہائش گاہ پرعشائیہ میں مولانا فضل الرحمن، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی،مصطفی نواز کھوکھر ، پی ٹی آئی کے پی کے کے صدر و...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس  گذشتہ  شب تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکر اسد قیصر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، مصطفی نواز کھوکھر، علامہ ناصر عباس، جنید اکبر خان، مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کے خاتمے، 8فروری کے الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے، ملکی سیاسی صورتحال، وکلا کے احتجاج، سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں شریک قائدین کی میٹنگ میں باہم مشاورت اور رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اسد قیصر نے عشائیہ کا اہتمام بھی...
    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کی بیٹھک میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور تمام جماعتوں کا یہ مؤقف تھا کہ 8 فروری  2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا...
    اسلام آباد میں پی ٹی آئی راہنما دیئے گئے عشایئے میں شرکت کے موقع پر سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی شدہ تھا، یہ عوامی نہیں اسٹیبلشمنٹ نے مرضی کی حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لوگوں کو فوری طور پر مستعفی ہو کر ازسرنو انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسد قیصر کے عشائیہ میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں اسد قیصر کی دعوت پر عشایئے میں شرکت کی، عشائیہ میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا...
    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، اس حکومت کو مستعفی ہو کر از سر نو انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی آئینی مدت پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی سینیئر قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرا دیا۔ اسلام آباد میں اسد قیصر کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر اور شاہد خاقان عباسی نے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، اس حکومت کو مستعفی ہو کر از سر نو انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں...
    اپوزیشن کی سینئر قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرا دیا۔اسلام آباد میں اسد قیصر کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر اور شاہد خاقان عباسی نے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ اسد قیصر کے عشائیے میں اپوزیشن کے بڑے رہنما شریک پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر کے عشائیے میں اپوزیشن کے اہم رہنما شریک ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، اس حکومت کو مستعفی ہو کر از سر نو انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی آئینی مدت پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیے۔شاہد خاقان...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 04 فروری 2025ء ) گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حکومت سے مستعفی ہونے اور نیا الیکشن کروانے کا مطالبہ، کہا موجودہ حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی، اس جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، الیکشن کمیشن مستعفی ہو۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائش گاہ پر ہونے والی اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ملاقات کے بعد اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، اعلان کے وقت مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی نے اہم اعلانات کیے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کو دھاندلی زدہ...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں اپوزیشن جماعتوں کے اعزازا میں دیے گئے عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسد قیصر کی دعوت پر آج اپوزیشن کا الائنس یہاں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور تمام جماعتوں کا یہ مؤقف تھا کہ 8 فروری  2024...
    بیریزوسکی: روسی شہر کے میئر حیران کن طور پر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایک ایسے امیدوار سے ہار گئے جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی بیوی تھیں جن کا نام یولیا مسلاکووا ہے۔روسی علاقے Sverdlovsk کے بیریزوسکی شہر میں میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ اس وقت شہر کے میئر یوگینی پستوو ہیں، جو مسلسل چوتھی بار میئر کے عہدے پر فائز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کیخلاف ولادیمیر پوتن کی سیاسی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی رُکن یولیا کو کھڑا کیا گیا تھا جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی بیوی بھی ہیں۔ کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ یولیا مسلاکووا میئر کا انتخاب جیت جائیں گی۔ خود یولیا نے صحافیوں کو...
    روس میں میئر اپنے ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )روسی شہر بیریزوسکی کے میئر حیران کن طور پر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایک ایسے امیدوار سے ہار گئے جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی بیوی تھیں جن کا نام یولیا مسلاکووا ہے۔روسی علاقے Sverdlovsk کے بیریزوسکی شہر میں میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ابھی شہر کے میئر یوگینی پستوو ہیں، جو مسلسل چوتھی بار میئر کے عہدے پر فائز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کیخلاف ولادیمیر پوتن کی سیاسی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی رکن یولیا کو کھڑا کیا گیا تھا جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی بیوی بھی...
    الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حلقے میں نو فروری کو ری پولنگ کا شیڈول طے تھا تاہم امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ جب تک حالات سازگار نہیں ہو جاتے ری پولنگ نہیں کرائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں، اس بارے میں کمیشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ نئی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ قلات میں گزشتہ دنوں امن و امان کی صورتحال کشیدہ رہی...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس میں میئر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے ہار گئے۔ بیریز وسکی شہر میں میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا۔ میئر یوگینی پستوو مسلسل چوتھی بار عہدے کے لئے الیکشن لڑ رہے تھے۔ ان کے خلاف روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی رُکن یولیا کو سامنے لایا گیا، جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ یولیا مسلاکووا میئر کا الیکشن جیت جائیں گی۔ یولیا نے بتایا کہ انہیں انتخابی خانہ پوری کرنے کیلئے پستوو کیخلاف کھڑا کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کے بعد اب وہ میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے بچنے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی. عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایک دوروز میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے.(جاری ہے) دوسری جانب تحریک انصاف کے راہنماسینیٹر شبلی فراز نے صحافیوں...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام ہم دیں گے جس سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
    اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخوات گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا،پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی گئی تھی۔
    لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی بذریعہ تبادلہ بدنیتی کی اعلیٰ ترین مثال ہے،جلسے کرنا سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن جلسے کا اعلان ہوتے ہی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،سکندر راجہ نے تمام فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیئے ،مقبول ترین جماعت سے بلے کا نشان چھینا،ملازمت مکمل ہونے کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سننے کے اہل نہیں۔
    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کو نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخوات گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی گئی تھی۔
    اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان گھڑیال الاٹ کردیا ہے،  عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔ واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن کے بعد6 نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے2024 میں بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت، پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخواعوامی نیشنل پارٹی شامل ہوئی جب کہ 2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرکرلیا، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی۔
    لاہور : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی بذریعہ تبادلہ بدنیتی کی اعلی ترین مثال ہے،سکندر راجہ نے تمام فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیئے ،مقبول ترین جماعت سے بلے کا نشان چھینا،ملازمت مکمل ہونے کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سننے کے اہل نہیں ،یہ کیس نئے چیف الیکشن کمیشن کو سننا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ جلسے کا اعلان ہوتے ہی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلے بھی 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں اب بھی دھمکیاں لگائی جا رہی...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔ انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ کیا گیا ہے۔ عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے اور الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کیے تھے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ہیں۔ مزید پڑھیں؛ شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اسکے علاوہ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعلیٰ مہتاب احمد عباسی عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی عہدیداران ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹر پارٹی الیکشن سے متعلق کیس 11 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، روف حسن، درخواست گزاراکبر ایس بابر اور دیگر کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں.(جاری ہے) واضح رہے کہ 21 جنوری کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جسے الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال تک سماعت کی گئی بعد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔  رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا مزید :
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بننے والی پاکستان کی نئی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ ترجمان عوام پاکستان پارٹی کے مطابق، الیکشن کمیشن نے پارٹی کو ’گھڑیال‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کی رجسٹریشن کی تھی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی کو گزشتہ برس 6 جولائی کو لانچ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری کو کرنے کا حکم دیا تھا۔  پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب...
    ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (  پی ٹی آئی)  انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے  مہلت مانگی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔ انسداد اسمگلنگ...
    الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (  پی ٹی آئی)  انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے  مہلت مانگی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔
     ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔  الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔  انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر11 فروری کو سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔(جاری ہے) الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 11 فروری 2025 کو مقرر کر دی ہے۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس کیس میں اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔پی ٹی آئی نے گزشتہ سماعت کے دوران جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت کی درخواست کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ سماعت 11 فروری کو کی جائے گی۔کیس کا پس منظرپی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس پر سماعت 11فروری کو کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری  کر دیئے گئے۔پی ٹی آئی کے منحرف ارکان ،اکبر ایس بابراور دیگر درخواستگزاروں کو بھی نوٹس جاری  کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ سماعت پر جواب کیلئے مہلت مانگی تھی۔ مزید :
    جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان چیف الیکشن کمشنرتھے۔جناب عمران خان صاحب ملک کے وزیراعظم تھے، چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان کی مدت ملازمت 6دسمبر2019کوپوری ہونے والی تھی ۔نئے چیف کی تعیناتی کامسئلہ جنم لے رہا تھا ۔آج کے وزیراعظم شہبازشریف اس وقت اپوزیشن لیڈر تھے۔ آئین پاکستان میں درج چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے اٹھارویں ترمیم میں وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے بامعنی مشاورت کے نتیجے میں چیف الیکشن کمشنر نے تعینات ہونا تھا۔شہبازشریف نے اس تعیناتی کی مہم کو لیڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچانے کے لیے ستمبر 2019میں ہی وزیراعظم سے مشاورت شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان صاحب...
    بنوری ٹاؤن کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ہوا ہے، ملک میں بحران 2024ء کے الیکشن نہیں 2018ء کے الیکشن کی وجہ سے ہے، 2018ء میں جو آئے انہوں نے کراچی کے لیے آواز بلند نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ تعلیم و ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مدارس کو بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ انہوں نے بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی آج جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں...
    کراچی: وفاقی وزیر تعلیم و ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ جامعہ بنوریہ امتحانی مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ہوا ہے، پاکستان میں ٹریڈ ڈیفیسٹ نہیں ٹرسٹ ڈیفیسٹ کا مسئلہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، کراچی کا حق ادا کریں گے، 2018 میں جو آئے انہوں نے کراچی کے لیے آواز بلند نہیں کی۔ وفاقی وزر تعلیم نے کہا کہ...
    وفاقی وزیر تعلیم  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے ،پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی میں اس مرتبہ فنڈز ضائع نہیں ہونے دیں گے،کراچی کا حق ادا کریں گے۔  وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلاف موجود ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، 2018 میں جو آئے انہوں نے...
    قیصر کھوکھر : پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کل ہو ں ہونگے ۔عمران شمس پینل اور قمرالزمان قیصرانی پینل نے انتخابی مہم تیز کردی۔ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا۔ سالانہ انتخابات کل ’’پلاک ‘‘میں ہوں گے ۔عمران شمس پینل اور قمرالزمان قیصرانی پینل نے انتخابی مہم تیز کردی۔عمران شمس پینل میں صدر عمران شمس، سینیئر نائب صدر ساجد بشیر ہیں۔جنرل سیکرٹری کیلئے ملک راشد نعمت، سیکرٹری فنانس کے محمد جمیل امیدوار ہیں۔سیکرٹری کوارڈینیشن کیلئے عدنان بشیر، سیکرٹری انفارمیشن کیلئے راو وحید احمد جان امیدوار ہیں۔سیکرٹری لیگل کیلئے ظفر اقبال جتیال، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے احمد ایاز خان شامل ہیں، دوسری جانب قمرالزمان قیصرانی پینل میں صدر قمرالزمان قیصرانی، سینیئر نائب صدر...
    سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت پالشیے یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ...
    کرسٹینا کی عمر صرف چوبیس برس تھی۔ نیویارک کا ایک علاقہ ہے، جس کا نام، ایسٹ ولیج (East Village) ہے۔ یہاں ارب پتی افراد کے دفاتر اور گھر بھی ہیں۔ اور اختتامی حصے میں متوسط سطح کے افراد بھی مقیم ہیں۔ ایسٹ ولیج میں درجنوں نہیں، سیکڑوں ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ ہر رنگ اور نسل کے لوگ وہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اَن گنت ہوٹلوں میں ایک چھوٹا سا کیفے بھی ہے۔ کرسٹینا اس ایک معمولی سے ریسٹورنٹ میں ویٹرس تھی۔ ادنیٰ شکل وصورت کی لڑکی، ان لاکھوں خواتین میں شامل تھی جو سارا دن محنت کر کے اپنا گزارا مشکل سے ہی کر پاتے ہیں۔ دراصل نیویارک ایک حددرجہ مہنگا شہر ہے۔ مین ہیٹن تو خیر انسانی عقل سے بھی...
    سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت پالشیا یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی۔۔ پی ٹی آئی رہنما...
    27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ خیال رہے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021ء میں مکمل ہوگئی تھی۔ قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا، 27 اگست کو اسلام آباد...
    سٹی 42 : میانوالی کے سابق ایم پی اے عادل عبداللہ خان روکھڑی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔  عادل عبداللہ خان روکھڑی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے سی ایم افس میں ملاقات کی، جس میں میانوالی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں عادل عبداللہ خان روکھڑی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے عادل عبداللہ خان روکھڑی کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا عادل عبداللہ روکھڑی نے میانوالی کے حلقہ پی پی 86 سے مسلم لیگ ن کے ٹک پر ایم پی بننے...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کردی ہے جسے تحریک انصاف نے مستردکردیا،حکومت کی طرف سے یہ تجویز تاخیرسے آئی ہیاورحکومت اگرپارلیمانی کمیٹی بنانے میں سنجیدہ تھی تو اسے اس کاباضابطہ اعلان چندروزقبل کردیناچاہئے تھاتاکہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے بائیکاٹ کے اعلان سے قبل اس تجویزکاجائزہ لیتی اور دیگرجماعتوں سے مشاورت بھی کرلیتی تاہم 28جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے پہلے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات کے بائیکاٹ کااعلان کردیاتھا،سپیکرسردارایازصادق ،جنہوں نے سنجیدگی اور دانشمندی کامظاہرہ کرتیہوئے مذاکرات شروع کرانے میں اہم کرداراداکیاتھاوہ اب بھی پرامید ہیں کہ مذاکرات...
      بانی پی ٹی آئی کا تحریک انصاف پر مظالم کے خلاف جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین کوطویل خط انسانی حقوق، الیکشن دھاندلی، 26نومبر ، کارکنان کی گرفتاریوں کے بارے میں رپورٹس خط میں شامل ۔۔۔۔ (جرأت نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین کو 349صفحات پر مشتمل طویل خط لکھ دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق عمران خان نے خط میں انسانی حقوق، الیکشن دھاندلی، 26نومبر سمیت تمام موضوعات ، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کے حوالے سے رپورٹس بھی خط میں شامل کی ہیں۔ اپنے خط میں عمران خان نے لکھا کہ 24سے 27نومبر کے دوران بیشتر پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا، ہسپتال کا ریکارڈ سیل کرکے...
    پی پی چیئرمین کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں یونین آف جرنلسٹس کی کامیابی جمہوری اور صحافتی جدوجہد کا تسلسل ہے، امید ہے کہ نومنتخب قیادت عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے نذر بلوچ، جبار بلوچ، ابرار احمد، فضل...
    اسلام آباد:سابق گورنر سندھ  محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی فیک نیوز ہی یہ ہےکہ حکومت نے الیکشن جیتا ہے، جس دن ہوا کا رخ بدل جائے گا ساری ترامیم اور قوانین اڑ جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہاکہ حکومتی بنچز کہتے ہیں الیکشن جیتے ہیں اس سے بڑی کوئی فیک نیوز ہے؟ کیا یہ فیک نیوز نہیں کہ جب اقوام متحدہ یا دنیا میں جاکر دعوی کرتے کہ ہم الیکشن جیتے ہیں حالانکہ پورے پاکستان کو پتا کہ یہ الیکشن نہیں جیتے، سب سے پہلے تو وہاں ایکشن ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سارے کام صرف ایک شخص کا راستہ روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں، کیا ماضی میں آمروں...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 5 مزید ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ گوشوارے جمع کروانے پر سینیٹر عبدالقدوس کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ایک ایک رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو ارکان کی رکنیت بحال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت بحال ہونے والے ارکان کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔ مزید پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے 139 ارکان سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ مالی سال 2023۔2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی۔
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل حمیرا طارق نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مقصد صرف الیکشن میں کامیابی نہیں بلکہ اقامت دین کی جدو جہد ہے،دین کے غلبے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کسی بھی تحریک اورجدوجہدمیں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہو تا ہے، جماعت اسلامی سے وابستہ خواتین نے مختلف مہمات میں ہمیشہ بھرپور حصہ لیا ہے،خواتین دین کی دعوت اور جماعت اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور رابطہ عوام مہم کا آغاز کریں۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ سعید،صوبائی ناظمہ نازیہ توحید،نائب ناظمہ فوزیہ محبوب،ضلعی ناظمہ سعدیہ رحمن، سعدیہ عبدالخالق،عفیفہ صدیقی،میمونہ لطیف ، جے...
    پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو حکومت مخالف اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، حامد رضا اور اخونزادہ یوسفزائی نے شرکت کی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس کے ممبران سینیٹر کامران مرتضی اور اسد قیصر ہوں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیجیٹل سروس الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی،جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔اہم خصوصیات اور ماڈیولز مندرجہ ذیل ہیں ،لیگل کیس...
    ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
    چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وارڈز اور حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے کام جاری ہے اور بلدیاتی نشستوں پر کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر سید مہدی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو...
    سندھ ہائی کورٹ--- فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن پٹیشن کی دوسرے ٹریبونل منتقلی کیخلاف خرم شیر زمان کی درخواست پر سماعت29 جنوری تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مرزا اختیار بیگ کی درخواست پر الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل منتقل کی ہے، ہماری الیکشن پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے، الیکشن ٹریبونل کو 6 ماہ میں پٹیشن پر فیصلہ سنانا تھا، دوسرے ٹریبونل منتقلی سے الیکشن پٹیشن کی نئے سرے سے سماعت ہو گی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ ٹریبونل کوئی بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ آپ کے کون سےحقوق متاثر...
    پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ہم سڑکوں کی سیاست بھی کرنا جانتے ہیں لیکن تصادم نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے اور اگر مفاہمت کرنی ہے تو پرچے کیوں درج کیے جا رہے ہیں۔ لاہورمیں صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا کہ عوام کا فیصلہ نہیں مانا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جیل میں رکھا گیا ہے جس سے ملک تباہی کی طرف گیا لیکن ہم تو اس ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست لے کر ڈپٹی کمشنر آفس جا رہی ہوں جہاں ہم جسلہ...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ الیکشن کمیشن کی ترجیح ہے۔جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کر دیا ہے، شہریوں کو انتخابی عمل میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق لیگل کیس مینجمنٹ سسٹم سمیت کئی اہم ماڈیولز کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم اور شکایات مینجمنٹ موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، شکایات درج کرنے اور ٹریکنگ کی سہولت اب ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔ ہمارا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر حقائق کے برعکس ہے: الیکشن کمیشنترجمان الیکشن...
    چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔ ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے  ورک فلو بہتر ہوتا ہے، یہ ریئل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ...
    بی جے پی اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث بھارتی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، 5 فروری کو ہونے والے دہلی الیکشن کے لیے بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگا کرووٹرز خریدنے میں مصروف  ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال نے 24 جنوری کو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو بیان میں بی جے پی کیخلاف سنگین الزامات عائد کردیے۔   اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی پولیس کی مدد سے سرعام ووٹ خریدنے کیلئے شراب، سونے کی چین اور دیگر تحائف کا استعمال کر رہی ہے۔ اروند کیچریوال نے کہا کہ ووٹوں کی خریداری جمہوریت کیلئے خطرہ، یہ پیسہ ”گالی گلوچ پارٹی“ کے رہنما تقسیم کر رہے، بی جے پی کرپشن...
    بیلاروس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس کے صدر لوکاشنکو نے ساتویں بار میدان مار لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیلاروس کے انتخابی حکام نے لوکاشنکو کو صدارتی انتخابات کا فاتح قرار دے دیا ہے، تاہم یورپی حکومتوں نے انتخابات کو دھوکا دہی کہہ کر مسترد کر دیا ۔ ایگزٹ پولز کے مطابق الیگزینڈر لوکاشنکو نے ساتویں مدت کے لیے عہدہ سنبھالا تو 3 دہائیوں پر محیط ان کے اقتدار میں مزید 5 سال کا اضافہ ہو جائے گا۔ الیگزینڈر لوکاشنکو 87.6 فی صد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جب کہ دیگر امیدواروں میں سے کوئی بھی 5 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا ۔ملک کے...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشن کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23 نشتیں جیت کر میدان مار لیا۔ اسی طرح جمعیت علماء اسلام، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علماء اسلام کے 7 پیپلز پارٹی 5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی 3، ن لیگ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے دو، دو نشستیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی ایک، ایک نشست حاصل کی۔ 50 جنرل وارڈز  کے...
    کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، اسی طرح جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علما اسلام کے7 پیپلز پارٹی5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی3، ن لیگ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے2،2 نشستیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی1، 1 نشست حاصل کی۔ واضح رہے صوبے کے25 اضلاع کے50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر50 جنرل وارڈ کے...
    پشاور: الیکشن گوشوارے جمع نہ کرانے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔جبکہ گوشوارے جمع کرنے پر کے پی اسمبلی کے22 اراکین کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی تھی۔ جس میں سے 22 اراکین نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے تو اُن کی رکنیت بحال کردی گئی تاہم صوبائی وزیر سمیت 11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔ ان گیارہ معطل اراکین میں صوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 9 ارکان پی ٹی آئی اور دو اپوزیشن کےشامل ہیں۔ جن کی رکنیت معطل ہے اُن میں زرشاد خان، طفیل انجم،...
    پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل سے لوگوں کو حق ملکیت حاصل ہوگا اور زمینیوں کے غیر قانونی فروخت اور ناجائز قبضوں سے نجات ملی گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد و راولپنڈی کے صدر عاقل باقری کی قیادت میں جی بی جرنلسٹ فورم کے وفد کی صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل اور انتخابات پر بات چیت ہوئی۔ امجد حسین ایڈوکیٹ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ لینڈ ریفارمز ہے، ہم آنے والے انتخابات سے قبل لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے پاس کرائیں گے۔ لینڈ ریفارمز بل سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گوشوارے جمع کرانے والے 34 اراکین کی رکنیت بحال کردی، قومی اسمبلی کے 2 پنجاب اسمبلی کے 13، سندھ اسمبلی کے 6، خیبرپختونخوا ااسمبلی کے 11 اور بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان بحال ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اثاثوں کے گوشواروں کی معاملے پر 34 اراکین کی رکنیت بحال کر دی۔ بحال ہونے والے ممبران میں قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 13 اراکین شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 6، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 11 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان بحال کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان 34 اراکین کی رکنیت اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے...
    ایڈیشنل ضلع و سیشن کورٹ کوئٹہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے متعلق 16 فروری 2024 کا عادل بازئی کا بیان حلفی 27 جنوری 2025 کوایک حکم نامے کے ذریعے بحال کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ کے سول جج نے مسلم لیگ (ن) کا حلف نامہ معطل کردیا تھا جس پرمسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم پاکستان کو خدشہ تھا کہ حلف نامے کو ان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پیر کو ایڈیشنل ضلع و سیشن کورٹ کوئٹہ کی جانب سے جاری حکم نامے سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کا حلف نامہ دوبارہ فعال ہوگیا ہے اور اس سے مسلم لیگ (ن) کو...
    بلوچستان بلدیاتی انتخابی نتائج جاری: آزاد امیدوار سرفہرست، جے یو آئی دوسرے نمبر پر رہی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس ) بلوچستان کے 25اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23نشتیں جیت کر میدان مار لیا، اسی طرح جمعیت علما اسلام ، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی ۔ الیکشن کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علما اسلام کے 7 پیپلز پارٹی 5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی 3، ن لیگ ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے دو، دو نشستیں...
    صوبے کے 25اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی، نیشنل پارٹی، جے یوآئی، پشتونخوامیپ،اے این پی سیت بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا ہے، تربت کے مختلف وارڈز میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات ملتوی 19وارڈز میں کسی امیدوارنے کاغذات ہی جمع نہیں کرائے۔ بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات پشین کے  میونسپل کارپوریش  کی خالی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں وارڈ 12 کی نشست پر پشتونخوامیپ کے امیدوار شمس الدین جمال 94 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے،جمعیت کے امیدوار مولوی عتیق اللہ درانی 76 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،وارڈ 13 پر جمعیت کے محمد شریف پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بلدیاتی الیکشن: مخصوص نشستوں پر پولنگ...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی، شرم و حیا ہوں تو ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ پشاور ہائیکورٹ  کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کرانے آیا ہوں، 26 نومبر کے متعدد کیسز ہمارے خلاف کئے ہیں، ایک ہی دن میں اتنے شہریوں میں کیسے جاسکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، شرم و حیا ہوں تو ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کو ہم نے خطوط لکھے لیکن اس طرف سے اپنی تک کوئی جواب نہیں آیا، چیف الیکشن کمشنر کے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سمیت 3 صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 8 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 8 معطل اراکین کی رکنیت گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پربحال کردی ہیں۔ Restoration Notification 27-01-2025 by Asadullah on Scribd پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہو کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونیوالی منیبہ اقبال سمیت بلوچستان اسمبلی رکن عبیداللہ اور صفیہ کی اسمبلی رکنیت بحال کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسی طرح پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین خالد محمود رانجھا، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ظاہر خان کی رکنیت...
    اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے۔ تاہم، آئینی ترمیم کے تحت ان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے جب تک کہ نئے...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقررہ مدت ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اپنی تقرری کی 5 سالہ مدت مکمل کر لی، ان کے ساتھ ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقرر مدت بھی پوری ہو گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دونوں ممبران نئی تقرری تک کام جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب و خیبر پختونخوا کی آدھی مدت مکمل ہوچکی ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لیے تاحال مشاورتی عمل شروع نہیں ہوا۔
    لندن میں مفتاح اسماعیل کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں الیکشن چوری ہوتے ہیں، آئین کے مطابق ملک چلانا پڑے گا، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ناراضگی نہیں، نہ غلط فہمی ہے۔ ہم نے نون لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی ہے۔ اگر نواز شریف 8 فروری کو الیکشن ہار تسلیم کر لیتے تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا۔ لندن میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دوسرے...
    فوٹو: فائل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 50 جنرل نشستوں پر پُرامن طور پر ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 25 اضلاع میں 50 جنرل نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 50 وارڈز میں 167 امیدوار مدمقابل تھے۔ ای سی پی اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پُرامن انقعاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے تاہم آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔روز نامہ امت کے مطابق سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے تاہم آئینی ترمیم کے تحت ان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں...
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت پوری ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔ سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے۔ تاہم، آئینی ترمیم کے...
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دو ارکان کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پینتالیس روز میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب ضروری  ہے، جبکہ  وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اس حوالے سے ابھی تک مشاورتی عمل شروع نہیں ہوسکا۔حکومتی ذرائع کے مطابق چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت نئی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنرکام جاری رکھیں گے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبرسندھ اورممبربلوچستان بھی نئے ممبران کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جنوری 2025ء  کوصوبہ بلوچستان میں  منعقد  ہونے والے ضمنی  بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی )قائم کر دیا ہے۔ اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل  کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام...
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کو 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکم پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2،...
    کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمیشن آف 26 جنوری 2025ء کو بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی)قائم کر دیا ہے۔اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ...
    بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ 50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں بھی ایک، ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور سامان پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ...
    لاہور: چیئر مین الیکشن کمیشن جماعت اسلامی را شد نیم منصورہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخاب کےلئے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔فوٹو فائل بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کل ہوگی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیے: ضمنی بلدیاتی الیکشن: سیکورٹی انتظاما ت مکمل ترجمان کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کام جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا اور آئین اجازت دیتا ہے جب تک نئی تعیناتی نہیں ہوتی یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئئی نے یہ تعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھی تھیں۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل ہونا ہے۔
    سکھر (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام اضلاع میں ووٹرز کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں کو منتخب کیا ہے، عدنان بشیر، ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کی سربراہی میں ضلع سکھر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج عطا حسین شاہ روہڑی اور ضلع خیرپور کے آئی بی اے کمیونٹی کالج خیرپور، گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول خیرپور اور گورنمنٹ سپرئیر کالج خیرپور کے تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی تاکہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تاہم ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہر پاکستانی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز بھی گورنمنٹ بوائز نور محمد ہائی اسکول میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم الدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعلیٰ تعلیمی اداروں/ جامعات/ کالجز کے طلباء و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ...