صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کیلئے مخلص نہیں، ہماری تیاریاں مکمل ہونے پر قوانین بدل دیتی ہیں: الیکشن کمشن
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت سے پہلے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 140(A)(2) 219(d)اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219 کے تحت الیکشن کمشن وفاق اور صوبوں میں لوکل گورنمنٹس انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار نہیں ہوتی۔ جب بھی الیکشن کمشن اپنی تیاریاں مکمل کر لیتا ہے تو متعلقہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کمشن کو تمام الیکشن کا عمل دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے۔ سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمشن کو بتایا کہ موجودہ صوبائی گورنمنٹ نے حکومت سنبھالتے ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر کام شروع کر دیا تھا۔ کیونکہ تمام سٹیک ہولڈرز کا فیڈ بیک ضروری ہوتا ہے۔ لہذا اب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا حتمی مسودہ پنجاب اسمبلی میں ضروری قانون سازی کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جونہی قانون سازی کا عمل مکمل ہوتا ہے تو قانون کے تحت رولز بھی بنا دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمشن نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت پنجاب، قانون سازی کا عمل فوری مکمل کرے تاکہ الیکشن کمشن قانون کے تحت فوری حلقہ بندی کا عمل شروع کرے اور صوبے میں فوری انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: الیکشن کمشن کا عمل
پڑھیں:
اراکین اسمبلی کی شکایتیں، صدر زرداری نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی
صدر آصف علی زرداری کی اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، آصف علی زرداری نے ارکان کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔
اراکین اسمبلی نے صدر زرداری کے سامنے شکایات کے انبارلگا دیے۔ کہا کہ بیوروکریسی ہماری بات نہیں سنتی۔ صدرنے ارکین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات جائزہیں، ان کو جلد حل کروائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف زرداری نے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھر پورکامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے، ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے، پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے اس کو سنجیدہ لینا ہوگا، میں ہرفورم پراس کی نشاندہی کرچکا ہوں۔
آصف زرداری نے کہا کہ گورنر پنجاب کی کارکردگی متاثر کن ہے، گورنر پنجاب کا کام ہے جہاں غلط ہو اس کی نشاندہی کرے اور ایکشن لے۔
صدر سے ملاقات میں ممبران نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیوروکریسی ہماری بات نہیں سنتی۔ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر تو کیا، اسسٹنٹ کمشنر تک ایڈیشنل سیکرٹری کی بات نہیں سنتا۔
ممبران نے شکوہ کیا کہ اربوں روپے کا بجٹ لاہور پرلگادیا۔ باقی پنجاب ایک طرف ہے، یہ کونسا میرٹ ہے۔ کسانوں کا پنجاب میں کوئی پرسان حال نہیں۔
صدرنے ارکین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ سب کے تحفظات جائزہیں، ان کو جلد حل کروائیں گے۔ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنےکے لئے ہرممکن کوشش کی جائےگی۔