چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور بلوچستان و سندھ کےالیکشن کمیشن ممبران کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے مگر یہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے چل رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔ کسی ایک نے بھی شکوہ نہیں کیا کہ اسے انٹرا پارٹی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا گیا۔ سب جگہ انٹرا پارٹی انتخابات بلامقابلہ ہوئے صرف بلوچستان میں الیکشنز ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرا پارٹی الیکشن: پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے ریکارڈ کا بیک اپ ہمارے پاس موجود تھا، الیکشن کمیشن کے پاس بھی موجود ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو یہ کہا تھا کہ جس وقت اس کیس پر بحث ہوگی اس وقت ہم آپ کو وائسز اور ویڈیوز دکھائیں گے، ہم نے تصاویر تو جمع کرائی ہیں، ویڈیوز ان کے پاس ہیں اس لیے ہم نے درخواست کی ہے کہ انہیں بھی دیکھا جائے کہ کس طرح انٹرا پارٹی الیکشنز ہوئے، جگہ کا انتظام ہوا اور ووٹنگ ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر بلوچستان و سندھ الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی ہے تاہم یہ ابھی 26 ویں ترمیم کے ذریعے چل رہے ہیں، وزیراعظم کو چاہیے تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرکے 3 نام آگے بھیج دیتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرا پارٹی الیکشن کیس: ایف آئی اے کی گاڑی میں ریکارڈ پڑا ہے، واپس کیا جائے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ آئینی تقاضہ یہ ہے کہ 45 دنوں کے اندر اندر یہ آسامی پُر ہو، ہماری طرف سے عمر ایوب اور شبلی فراز نے پارلیمان میں اپوزیشن لیڈرز کی حیثیت سے خط لکھا ہے کہ اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، یہ کمیٹی ابھی تک نہیں بنی ہے، جونہی بنتی ہے ہم چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کے لیے نام بھیجیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرا پارٹی الیکشن بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر چیف الیکشن پی ٹی ا ئی تھا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر التوا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت آج ہوگی۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت صبح 10 بجے ہوگی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر سمیت درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے کیس زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر اور دیگر نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

یرغمالی ہفتے تک رہا نہ ہوئے تو سیز فائر ختم کردوں گا: ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے ناموں پر غور کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • نئے چیف الیکشن کمشنر و 2 ممبران کے ناموں پر غور کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور 2ممبران کیلیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے، بیرسٹر گوہر
  • نئے چیف الیکشن کمیشن کمشنر، 2 ممبران کے ناموں پر غور کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • انٹرا پارٹی انتخابات کیس: پی ٹی آئی نے جواب کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی
  • صوابی جلسے پر بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، بیرسٹر گوہر
  • صوابی جلسے کے حوالے سے عمران خان بہت خوش تھے، بیرسٹر گوہر