بدقسمتی سے کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں: چیف الیکشن کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہےکہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سماعت ہوئی جس دوران الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری انتخابات یقینی بنانے کے لیے قانون سازی جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن اپنی تیاریاں مکمل کرتا ہے تو صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کردیتی ہیں،بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ صوبے نے 5 مرتبہ انتخابی قوانین تبدیل کیے اور شیڈول کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہ ہوسکے۔مزید برآں چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ جونہی قانون سازی مکمل ہوگی قانون کےتحت رولزبنا دیےجائیں گے، پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے معاونت کو بھی تیار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل
مزید :