Juraat:
2025-02-22@15:00:49 GMT

سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، حکومت سے جواب طلب

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، حکومت سے جواب طلب

 

الیکشن کمیشن کو ای ووٹنگ سے اتنا خطرہ کیوں ہے ؟ اتنا خطرہ ہے تو فائر وال کیا کرتی ہے ؟
بتایا جائے کہ اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور الیکشن کمیشن سے معاملے پر تحریری جواب مانگ لیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ 2 ہفتے میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے ۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کروائی گئی، جس کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی جمع کرواچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے عدالت کو بتایا کہ کئی گھنٹے تک ای ووٹنگ نظام پر سنجیدہ حملہ کیا گیا، پائلٹ پروجیکٹ پر انڈیا، اسرائیل اور فلپائن سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو ای ووٹنگ سے اتنا خطرہ کیوں ہے ؟ اتنا خطرہ ہے تو فائر وال کیا کرتی ہے ؟ ہیکنگ ہو رہی ہے تو پھر پورا نظام خطرے میں ہے ، آج کل تو سب کچھ نیٹ پر چلتا ہے ۔ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہ ہر اوورسیز پاکستانی کو رسائی دینے سے ہیکنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای ووٹنگ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لی گئی تھیں۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، سارے اوورسیز میرے ووٹرز ہیں، میرے ووٹرز ہونے کی وجہ سے اوورسیز کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جارہا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ جا چکی آپ بھی پارلیمنٹ جائیں، بتائیں کہ سسٹم ناکام ہوا تو کیا سپریم کورٹ پر ذمہ داری ڈالی جائے گی؟پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ پارلیمان قانون بنا چکی، اب تو سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے ،پارلیمنٹ کو چلانے کے لئے سپریم کورٹ کو بند کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔اس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

ای ووٹنگ، پارلیمنٹ جائیں، سپریم کورٹ: پراجکیٹ بھارت، اسرائیل، فلپائن سے ہیک کرنے کی کوشش ہوئی، الیکشن کمشن

اسلام آباد (اکمل شہزاد/ سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ''سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے '' سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران نادرا اور الیکشن کمشن سے دو ہفتوں کے اندر اندر تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمشن نے اوورسیز پاکستانیوں کی ای ووٹنگ کے ذریعے اوپن سہولت دینے کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب اسی بنچ میں ''پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی اوورلوڈنگ'' کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے آبزرویشن دی ہے کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں کی نسبت زیادہ ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب نے موقف اختیار کیا گیا کہ پینتیس حلقوں میں ای ووٹنگ کروائی گئی ہے، جس کی رپورٹ سینٹ کمیٹی میں جمع کروائی جاچکی ہے۔ دوران سماعت الیکشن کمشن کے ڈائریکٹر (انفارمیشن ٹیکنالوجی) نے بتایا کہ ایک سے تین گھنٹے تک ای ووٹنگ نظام پر سنجیدہ حملہ کیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر ای ووٹنگ سے ہیکنگ کا بڑا خطرہ ہے\ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ الیکشن کمشن کو ای ووٹنگ سے اتنا خطرہ کیوں ہے؟ اتنا خطرہ ہے تو فائر وال کیا کرتی ہے؟۔ جس پر الیکشن کمشن کے لاء  افسر نے موقف اپنایا کہ ای ووٹنگ کو تو سب سینیٹرز نے نہ کرانے کا کہا ہے، حالانکہ ای ووٹنگ بنانے کیلئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لی گئی تھیں، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر ہیکنگ ہو رہی ہے، تو پھرتو پورا نظام ہی خطرے میں ہے، آج کل تو سب کچھ نیٹ پر ہی چلتا ہے۔ ڈائریکٹر (آئی ٹی) نے بتایا کہ ہر اوورسیز پاکستانی کو رسائی دینے سے ہیکنگ خطرہ بڑھ جاتا ہے، پائلٹ پراجیکٹ پر بھارت، اسرائیل اور فلپائن سے ہیک کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو الیکشن کمشن پر اعتماد نہیں ہے، سارے اوورسیز ان کے ووٹرز ہیں جس بناء  پر انہیں ووٹ ڈالنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ الیکشن کمشن کی رپورٹ پارلیمنٹ جا چکی، آپ بھی پارلیمنٹ جائیں، جس پر عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ پارلیمنٹ تو قانون بنا چکی ہے اب تو سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے، جس پر جسٹس جمال خان مندو خیل نے کہا کہ پھر تو پارلیمنٹ کو بند کر دیتے ہیں، جس پر عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی کو چلانے کیلئے  تو سپریم کورٹ کو بند کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ جسٹس جمال خان مندو خیل نے استفسار کیا کہ اگر آئی ٹی سسٹم ناکام ہوا تو کیا سپریم کورٹ پر ذمہ داری ڈال جائے گی؟۔ بعد ازاں عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے  مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ اسی بنچ نے '' پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی اوورلوڈنگ '' کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی تو بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ اصل مسئلہ گاڑیوں کے اوور لوڈنگ کے مقام کا ہے، جب تک لوڈنگ کے مقامات کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا ، مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے، جسٹس جمال خان نے ریمارکس دیے کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں کی نسبت زیادہ ہے، کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟سارا مسئلہ ہی قانون پر عملدرآمد کا ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ پورٹ قاسم، کورنگی، انڈسٹریل ایریا کی سڑکوں میں 2 ،2فٹ کے گڑھے حادثات کا باعث بنتے ہیں،جس پر سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بہت سارے قوانین تبدیل کرکے جرمانے بڑھادیے گئے ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ صوبائی حکومتوں اور تمام فریقین کے ساتھ مل کر اوورلوڈنگ کے مسئلہ کو حل کرنا ہے۔ اسی عدالت نے'' نیب رولز کی تشکیل '' سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران  اس حوالے سے پراسیس مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ مجوزہ رولز میں ایسا کیا ہے کہ ابھی تک حتمی شکل نہیں اختیار کر سکے ہیں؟ اگر رولز نہیں بنانے تھے تو قانون میں نہ لکھتے، انہوںنے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت تک رولز فائنل نہیں ہوتے تو سیکرٹری قانون وانصاف عدالت میں پیش ہوجائیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ کابینہ کمیٹی نے رولز فائنل کر دیئے ہیں، رولز کی منظوری اب کابینہ نے کرنی ہے،جس پر عدالت نے ائندہ سماعت پر سیکرٹری قانون کو طلب کر لیا جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ دیکھتے ہیں اگلی میٹنگ میں کابینہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔ اسی عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ارشد ملک مرحوم کی اہلیہ کی خاوند کی پینشن اور مرعات کے حصول کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ  سماعت کے بعد چمبر اپیل منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے اور رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • سمندرپار ووٹ کیس، نادرا و الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب
  • ای ووٹنگ پروجیکٹ بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی( الیکشن کمیشن)
  • ای ووٹنگ، پارلیمنٹ جائیں، سپریم کورٹ: پراجکیٹ بھارت، اسرائیل، فلپائن سے ہیک کرنے کی کوشش ہوئی، الیکشن کمشن
  • سپریم کورٹ: سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • ای ووٹنگ پراجیکٹ بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن
  • سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق: نادرا اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
  • اوورسیز پاکستانیز ووٹ کیس؛ نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب
  • سمندر پار پاکستانیوں کا حق رائے دہی: سپریم کورٹ نے نادرا اورالیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا
  • سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کیس؛ نادرا و الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب