انٹرا پارٹی انتخابات کیس ، پیپلز پارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک مہلت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پیپلز پارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے وکیل ساجد تنولی نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکا میں ہیں اور سینیٹر فاروق نائیک سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔
ممبر سندھ نثار درانی نے نشاندہی کی کہ پیپلز پارٹی نے 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، ان کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں، چار سال میں الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔ممبر پنجاب نے استفسارکیا کہ جواب جمع کرانے کیلئے کتنا وقت درکار ہے جس پر وکیل پیپلز پارٹی نے مزید ایک ماہ کی مہلت کی درخواست کی۔
وفاقی محتسب آفس لاہور میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف دائر کردہ 140 شکایات کی سماعت
علاوہ ازیں تحریک تعمیر پاکستان نے اپنا جواب جمع کرا دیا جسے الیکشن کمیشن نے ادھورا قرار دیتے ہوئے باقی دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کر دی بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو 12 مارچ تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جواب جمع کرانے کیلئے جواب جمع کرانے کی الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر التوا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت صبح 10 بجے ہوگی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر سمیت درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے کیس زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
واضح رہے کہ اکبر ایس بابر اور دیگر نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
یرغمالی ہفتے تک رہا نہ ہوئے تو سیز فائر ختم کردوں گا: ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
مزید :