سمندرپار ووٹ کیس، نادرا و الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ عدالت عظمیٰ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا بتایا جائے اوورسیز کی ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروائیں۔ واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شیخ رشید احمد نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، وکیل داؤد غزنوی نے بھی عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب
صوبائی الیکشن کمشنر نے محکمہ مواصلات کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں صوبہ بھر میں سول ورکس کے حوالے سے پراگریس رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بھر میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے محکمہ مواصلات کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں صوبہ بھر میں سول ورکس کے حوالے سے پراگریس رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سول ترقیاتی سکیم کے حوالے سے رپورٹ ارسال کریں، 2 دسمبر 2024ء سے 31 جنوری 2025ء کی تفصیلات جمع کروائی جائیں۔