عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،عالیہ حمزہ کا الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
عالیہ حمزہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے حلقہ میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل تبدیل کیا جائے، میرے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت حاضر سروس جج کے ٹریبونل میں بھیجی جائے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرزکے باوجود جج صاحب حمزہ شہباز کے وکیل اور آر او سے الیکشن نتائج مانگنے کو تیار نہیں، میں اپنے حلقے کے عوام کا حق لے کر رہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ
پڑھیں:
ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار مسرت اور تشکر کیا۔
مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے۔ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔