اپوزیشن اتحاد کی محمود اچکزئی کے گھر پر اہم سیاسی بیٹھک،مشترکہ حکمت عملی پر غور
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد کے مسودے ، جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر مشاورت
پارلیمان کے اندر ، باہر کی حکمت عملی، عام انتخابات ، الیکشن کمیشن سے متعلق امور زیرغور
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر حزب اختلاف کی قیادت جمع ہوگئی۔اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک میں اپوزیشن رہنماؤں اور کو آرڈی نیشن کمیٹی کے رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا۔عشائیے میں شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، راجا ناصر عباس، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں جنید اکبر اور شہرام تراکئی بھی موجود تھے ، اس دوران اپوزیشن اتحاد کے لیے مجوزہ مسودے اور اتحاد کی جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔اپوزیشن الائنس کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی، پارلیمان کے اندر اور باہر کی سیاسی حکمت عملی، عام انتخابات اور الیکشن کمیشن سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے‘ محمود اچکزئی
اسلام آباد(نیٹ نیوز) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگئی مولانا فضل الرحمان اس میں شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنرل ضیا الدین بٹ کی سلیکشن سفارشی تھی، جنرل ضیا الدین بٹ کو پروموٹ کرنا سنگین غلطی تھی۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کوضمانت پر رہائی ملنی چاہیے، نوازشریف، فضل الرحمان، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا جنرل چشتی سے کہا بھٹوکو قتل کیا توحلق کی ہڈی بن جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا میں نے پی ڈی ایم سے کہا بانی کو ہٹا کر کسی اور کولانا ہے تو میں ساتھ نہیں ہوں۔انہوں نے تجویز دی چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے۔