شہدادپور (نامہ نگار )انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن شہدادپور کے دوبارہ الیکشن کرائے جانے کے نوٹیفکیشن پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی جاری ۔تفصیلات کے مطابق انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کے جاری کردہ نوٹیفیکشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے جس میں انجمن کی موجودہ باڈی کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیا گیا تھا۔انجمن کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کا موقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اور حقائق کو مسخ کر کے جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ اس حکم کے تحت، درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔انجمن کے عہدیداران نے اس فیصلے کو سچ کی فتح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ عدالت سے انہیں انصاف ملے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کہ بعد محکمہ لیبر نے بھی  مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے تقریبات کا آغاز پیر سے ہورہا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تمام عقیدت مندوں نے سہون پہنچنا شروع کر دیا ہے، صوفی بزرگ کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں دھمال، قوالی اور مختلف مذہبی رسومات پیش کی جائیں گی۔سندھ ہائیکورٹ نے بھی 19فروری کول تعطیل کااعلان کردیا ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے علاوہ صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں بھی چھٹی ہوگی۔اعلامیے میں کہا ہے کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ٹریبونلز بھی 19 فروری کو بند ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گمشدگی کیس؛ ہمارا دائرہ اختیار محدود ہے اداروں سے رپورٹس مانگتے ہیں، پشاور ہائیکورٹ
  • نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا، لاہور ہائیکورٹ
  • نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا، عدالت
  • شہدادپور: شہری اسلم کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتارحیسکو ملازم اورسہولت کار پولیس تحویل میں ہیں
  • پی ٹی آئی جس حلقے میں دھاندلی ثابت کرے گی اس میں دوبارہ الیکشن کروا دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ
  • 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر الیکشن کمیشن کا حکومت پنجاب کو نوٹس
  • بلدیاتی انتخابات کرانے میں مسلسل تاخیر،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا
  • الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری