انٹراپارٹی الیکشن کیس: پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پیپلزپارٹی کو 12 مارچ تک کا وقت دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چیئرمین پیپلزپارٹی امریکا میں ہیں، ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔
ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، پیپلزپارٹی کے انتخابات چار سال کے لیے ہوتے ہیں۔
وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا، ڈی ڈی لا کی جانب سے 6 فروری کو نوٹس ہوا جس کے بعد حاضر ہوگئے ہیں۔
ممبر سندھ نے کہا کہ 4 سال میں الیکشن کرانے تھے جو نہیں کرائے آپ کو شوکاز جاری کیا ہے، وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک بھی سینیٹ کی ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروف ہیں۔
ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ کو جواب جمع کرانے کے لیے کتنا وقت درکار ہے؟ وکیل پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایک ماہ کا وقت دے دیں، جواب جمع کرادیں گے، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو 12 مارچ تک کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے کہا کہ کا وقت
پڑھیں:
جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم
—فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وفاق نے 25 سالوں کے لیے پورا جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کردیا، اسپتال اور یونیورسٹی ملکیت سمیت 25 سال کے لیے سندھ حکومت کو دے دیا گیا ہے، قانون کے مطابق وفاق صوبوں کو کسی ادارے کا مخصوص فنکشن دے سکتی ہے پورا ادارہ نہیں۔
وکلاء نے آج سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے وفاق اور سندھ حکومت کے معاہدے کو چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ ادارہ وفاق کا ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کی سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔