سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جیل بڑی تکلیف دہ چیزہےلیکن اسکے فائدے بھی بہت ہیں، جیل سیاسی کارکن کو کندن بنا دیتی ہے، جیل میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہناہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد کا کہناتھا کہ میں نے کوشش کی تھی کہ الیکشن نہ لڑوں، میری الیکشن نہ لڑنے کی سوچ کے پیچھے بہت سے عوامل تھے، انسان جو اپنے لیے سوچتا ہے رحمان اس سے بڑھ کر اچھا سوچتا ہے، میں نہیں چاہتا جو ہمارے ساتھ ہوا وہ کسی مخالف کے ساتھ ہو، سیاستدانوں کو سبق سیکھنا چاہیے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے غلطیوں سے سیکھ لیا ہے ، جھوٹ بول کر لوگوں کو مسلسل گمراہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا: مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے، 

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کے لیے دس جنگیں لڑنے کا بیان خوش آئند ہے، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہئیں۔

مشال ملک نے مزید کہا کہ جب بھی میں یہاں آتی ہوں مجھے بہت ہمت ملتی ہے، کشمیری عوام کو کبھی بھی بھارتی عدلیہ سے انصاف نہیں ملا، میں نہیں سمجھتی کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں ،سب لوگ یکجا ہیں اور تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ کشمیر کا مقدمہ عالمی رہنماؤں کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کریں۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ صرف تقاریر کرنے کے بجائے ان کا باقاعدہ فالو اپ بھی ہونا چاہیے، ہماری پوری تحریک کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، رہنما جیلوں میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرے شعبوں کی طرح صحت کے شعبہ میں بھی ستارہ کے پراجیکٹس انتہائی خوش آئند ہیں ،خواجہ سلمان رفیق
  • عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، مریم نواز کی تنقید
  • خاتون کی آنکھ سے پانچ کانٹیکٹ لینس برآمد
  • ایلون مسک کے اے آئی ماڈل نے چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا: مشال ملک
  • میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا: مشال ملک
  • جیل کاٹنے والوں کو کندن بنا کر رکھ دیتی ہے، خواجہ سعد رفیق
  • طالبان سے لڑنے والے دو ہزار افغان کمانڈوز کو برطانیہ کا پناہ دینے سے انکار
  • تصوف کا سفر پروفیسر احمد رفیق اختر! زمرد خان