سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کیس؛ نادرا و الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔
عدالت نے کہا بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کیلئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروائے۔ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان شیخ رشید احمد نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ وکیل دائود غزنوی نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کو ووٹ
پڑھیں:
کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟ ممبر الیکشن کمیشن کا سوال
فائل فوٹوایم این اے جمشید دستی نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر وکلا کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
جمشید دستی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔
پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ کیا ہائی کورٹ کے پاس یہ اختیار ہے؟ اپیلیٹ ٹریبونل الیکشنز کے کیسز دیکھتا ہے، ممبران کی نااہلی کے کیسز اسپیکر بھجواتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی نااہلی کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔