2025-04-16@17:18:34 GMT
تلاش کی گنتی: 336
«فلسطینی قیدی رہا»:
(نئی خبر)
فلسطینیوں کو غزہ سے کوئی نہیں نکال رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو کوئی نہیں نکال رہا۔ صدرٹرمپ نے سینیٹ میں اقلیتیوں کے قائد چک شومر کو طنزیہ طور پر فلسطینی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر پہلے یہودی تھے لیکن اب وہ مکمل فلسطینی بن چکے ہیں۔ اس قبل صدرٹرمپ نے ایک بیان میں...
NEW YORK CITY: امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت میں عدالت کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے فلسطینی ایکٹیوسٹ محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مین ہیٹن کی وفاقی عدالت کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی جہاں محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد پہلی سماعت ہو رہی تھی اور انہیں فلسطین کے حق میں فعال کردار ادا کرنے کی پاداش میں ملک بدری کے خطرات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے محمود خلیل کی رہائی کے لیے نعرے لگائے اور کہا کہ اب محمود خلیل کو رہا کرو۔ عدالت میں مختصر سماعت کے دوران محمود خلیل کے وکیل رمزی قسیم نے کہا کہ ان کے مؤکل کو حراستی مقام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا سے بدھ 12 مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایسے فلسطینی متاثرین نے، جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں اسرائیلی حراست کے دوران اور اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے بری طرح پیٹا گیا اور جنسی بدسلوکی بھی کی گئی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اپنے حلفی بیانات میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات ریکارڈ کرائیں۔ الشفاء ہسپتال کے کارکن کا بیان ان میں سے اس وقت 28 سال کی عمر کے ایک فلسطینی اور پیشے کے اعتبار سے نرس کا کام کرنے والے سعید عبدالفتاح نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ سٹی کے الشفاء ہسپتال میں...
جنوری میں ریلیز ہونے والی ایشیائی ملک کی فلم نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرکے تہلکہ مچا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں چین کی اینیمیٹڈ فلم ’’نی زہا 2‘‘ کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ یہ ایک کارٹون اینیمیٹڈ فلم ہے جو 2 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے۔ ابھی ’’ نی زہا 2‘‘ آئندہ ہفتوں میں چند اور ممالک میں بھی ریلیز ہوگی جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اس وقت بھی ’’ نی زہا 2‘‘ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آؤٹ...
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور پروڈیوسر جاوید شیخ نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے ماضی میں ان کے ساتھ نازیبا رویہ اپنایا تھا، جس پر انہوں نے انہیں ان کی حیثیت یاد دلا دی پروگرام کے دوران میزبان نے جاوید شیخ سے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں سوال کیا جس پر انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا۔ جاوید شیخ کے مطابق وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں موجود تھے جہاں عمران ہاشمی بھی پہنچے تاہم انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ فلم میں اور کون سے اداکار شامل ہیں...
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ایک انٹرویو میں ماضی کا دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر جا گرا اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی عکسبندی کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانے کا سین کرنا تھا تاہم وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس کی حرکتیں مزید بڑھ گئیں جس پر صاحبہ نے اسے زور دار تھپڑ رسید کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ...
لندن: فلسطینی پرچم تھامے نوجوان کو بگ بین کلاک ٹاور سے کرین کے ذریعے 16 گھنٹے بعد نیچے اتار لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کو بحفاظت نیچے اتارنے کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے نوجوان نے فلسطین کا پرچم تھام رکھا تھا۔ لندن میں پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شہر کے تاریخی کلاک ٹاور بِگ بین پر فلسطین کا پرچم لے کر چڑھنے کے بعد رات گئے اُترا۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ مذکورہ شخص کو ایمرجنسی سروس کی گاڑی کے ذریعے نیچے اُتارا جا رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے مخصوص انداز میں احتجاج...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیاہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے دوران رہا کردہ فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کریں۔ یہ مطالبہ ایک روز قبل رہا کردہ اسرائیلی یرغمالیوں سے ان کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے ٹرمپ کے نام ایک کھلے خط میں لکھا جس طرح انہوں نے اسرائیلی قیدیوں کے ناقابلِ برداشت مصائب کے بارے میں بات کی تو امریکی صدر کو آزاد فلسطینی سیاسی قیدیوں کے لیے اسی سطح کے احترام کا مظاہرہ اور ان سے ملنے اور ان کی کہانیاں سننے کے لیے وقت مختص کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز، سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ماورا نے اپنی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ کامیاب ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قسمت میں جو کچھ لکھا ہوتا ہے، وہی ملتا ہے انٹرویو کے دوران جب ان سے سلمان خان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بےحد تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان کی کئی فلمیں دیکھ چکی ہیں جن میں ’ہم دل دے چکے صنم‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے ماورا حسین نے...
اسرائیلی کی فوج مصنوعی ذہانت کا حامل ایک ںیا ٹُول تیار کر رہی ہے جو چیٹ جی پی ٹی سے ملتا جلتا ہو گا۔ عرب نیوز نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نئے ٹُول کو ان عربی مکالموں پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کی جاسوسی کے دوران حاصل کیے ہیں۔ یہ تحقیق برطانوی اخبار گارڈیئن، اسرائیلی فلسطینی میگزین پلس 972 اور عبرانی زبان کے ادارے لوکل کال نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ اس اے آئی ٹُول پر اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 کام کر رہی ہے۔ فوج کی یہ یونٹ اس اے آئی ٹول کی پروگرامنگ کچھ اس انداز میں کر رہی ہے کہ وہ فلسطینیوں...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن غزہ کی تعمیر نو کے لیے حماس کو شامل نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ دوسری طرف عرب ممالک کے غیر معمولی اجلاس میں غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، شام سمیت کئی عرب ممالک کے نمائندے شریک تھے، جبکہ اقوام متحدہ کے سربراہ، یورپی یونین کے صدر اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل بھی موجود تھے۔ مصر نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر کا ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جو پانچ سال پر مشتمل ہوگا۔ اس منصوبے میں لاکھوں مکانات کی تعمیر، تجارتی بندرگاہ...
قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر آیسر السعدی کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صیہونی جارحیت میں القسام بریگیڈ کا کمانڈر شہید ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر آیسر السعدی کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا ہے۔ دوسری جانب حماس اور القسام نے شہید کمانڈر کی شہادت کو فلسطینی تحریک آزادی کے لیے ایک مہمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی وحشیانہ جارحیت اور...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ کے معصوم روزہ داروں پر جاری محاصرے کے خلاف ایک خاموش مگر پُرزور پیغام ہے کہ دنیا بیدار ہو رہی ہے اور...
قاہرہ: دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی سیاسی قیدی نائل برغوثی کو 44 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا، مگر انہیں اپنے وطن جانے کی اجازت نہیں ملی۔ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مصر جلاوطن کر دیے گئے ہیں۔ نائل برغوثی کے خاندان نے ان کی رہائی کی تصدیق کی، مگر بتایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں فلسطین واپس جانے سے روک دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اہلیہ کو مصر جا کر ملاقات کی اجازت بھی نہیں ملی۔ اپنی رہائی کے بعد الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں نائل برغوثی نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قیدیوں کی...
خان یونس پہنچنے پر رہائی پانے والے فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کیلئے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کر دیا، رہائی پانے والوں میں بیشتر کم عمر فلسطینی شامل ہیں۔ خان یونس پہنچنے پر رہائی پانے والے فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔ مذاکرات کار معاہدوں پر عمل درآمد اور فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی کے طریقوں پر بھی بات کریں گے۔
اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی میتیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں، بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 456 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا، جو غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے، اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہریوں کے پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، رہا ہونے والے درجنوں فلسطینی قیدی عمر قید اور طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، جو اپنے اہل خانہ سے دوبارہ...
اسرائیل نے 4شہریوں کی میتیں ملنے پر 456فلسطینی قیدی رہا کردیے ، 97مصر جلاوطن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی میتیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں، بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 456 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا، جو غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے، اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہریوں کے پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، رہا...
اسرائیلی جیلوں سے 642 فلسطینی قیدی رہا، مظالم کی دل دہلادینے والی داستانیں سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز غزہ: اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، جن میں سے 500 غزہ، درجنوں مغربی کنارے اور 97 مصر پہنچائے گئے۔رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو یورپی اسپتال غزہ میں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا، جبکہ مغربی کنارے میں قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کئی قیدیوں نے زندگی بھر کی سزائیں بھگتنے کے بعد اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی۔رام اللہ میں رہا ہونے والے فلسطینی قیدی یحییٰ شریدہ نے اسرائیلی جیلوں کو “زندہ قبریں” قرار دیا اور کہا: “ہمیں...
42 سالہ فلسطینی بلال یاسین نے رائٹرز کو بتایا کہ اس نے 20 سال اسرائیلی جیلوں میں گذارے۔ اس نے مزید کہا کہ اس عرصے میں اسے ظلم اور ناقص حالات کا نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسیران میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ طوفان الاحرار معاہدے کے پہلے مرحلے کے ساتویں دور میں آج جمعرات کی صبح 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ قیدیوں کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ساتویں کھیپ میں رہا کیے جانے والے قیدیوں میں عمر قید اور زیادہ سزاؤں والے 151 قیدی شامل ہیں۔ القدس اور مغربی کنارے کے 43 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ معاہدے کے تحت 97 قیدیوں کو جلا وطن کیا جائے گا۔ اس کھیپ میں 24...
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے 140 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ اس حالیہ تبادے کے بعد 5 ہفتے پرانی جنگ بندی معمول پر آتی نظر آرہی ہے، جس کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں جنگی حالات کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار یرغمالیوں کی لاشوں کو جنوبی غزہ میں ریڈ کراس منتقل کیا گیا اور تقریباً نصف شب کے قریب کریم شالوم کے سرحدی مقام پر پہنچایا گیا، دریں اثنا فلسطینی قیدیوں کو لے کر بسوں کا ایک قافلہ مغربی کنارے کے شہر رملہ پہنچا۔ میڈیا رپورٹس...
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کیجانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔...
معاہدہ طے پا گیا، حماس 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا حماس نے اسرائیل کے 3 آپشن کو مسترد کرتے ہوئے مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا حماس اور اسرائیل کے درمیان دونوں کے قیدیوں اور مغویوں کی رہائی اور یرغمالیوں کی لاشوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر اتفاق ہو گیا جس کے بعد جنگ بندی برقرار رکھی جائے گی۔ اسرائیل غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر ثالثوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے رہا کیا تھا، اب انہیں اس معاہدے کے تحت...
غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا، جس سے جنگ بندی معاہدے میں حائل بڑی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ قیدی گزشتہ ہفتے رہا ہونے تھے، مگر اسرائیل نے ان کی رہائی روک دی تھی۔ تاہم، اب جلد رہائی کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی اس ڈیل میں حائل رکاوٹ کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیدی آج رہا کیے جا سکتے ہیں۔ رہائی کے بعد، حماس 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نمائندے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے...
حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد اسرائیل ان 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے الزام کے میں روک دی تھی جس کے بعد دونوں فریقین میں جاری جنگ بندی معاہدہ بحران کا شکار ہوا...
حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ان 620 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے ہفتے کو یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر شدید حملے شروع ہوجائیں گے، اسرائیل واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے...
DOHA: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی دورہ قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جماعتی کارکنوں اور پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں، آج ان کی حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے بے گھر فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہم وطنوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی ترجمان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، اور کہاکہ...
بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اور سابق مس یونیورس انڈیا اروشی روٹیلا نے تامل فلموں سے کمائی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورشی ان دنوں جنوبی بھارتی فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اروشی نے اس فلم کے ایک گانے دبیدی دبیدی میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے 3 کروڑ چارج کیے تھے۔ تاہم اب اداکارہ کے اس فلم سے حاصل کیے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ اروشی نے ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم آر آر آر سے 9 کروڑ...
اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث پاکستانی ڈراموں میں نمایاں جگہ بنانے والی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں جلو افروز ہونے کی خبریں گردش ہیں۔ ان خبروں میں کس حد تک سچائی ہے اس پر اداکارہ نے تاحال لب کشائی نہیں کی ہے لیکن وہ مسلسل ایسے اشارے دے رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ بات بن رہی ہے۔ حال ہی میں دولجیت سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کی خبریں بھی آ رہی تھیں اور گلوکار کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین دپیکا پڈوکون کے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاندار انٹری سین پر ریہرسل کی ہے۔ A post common by Hania...
جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر میں سربراہ جے یو آئی اور حماس کی مجلس شوری کے سربراہ کی ملاقات میں میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سربراہ جے یو آئی نے حماس راہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے وفد سمیت قطر میں حماس راہنماؤں سے ملاقات کی۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کی طرف سے مولانا فضل...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو حماس کے عہدیدار باسیم نعیم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی کے مزید اقدامات پر مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک فلسطینی قیدیوں کو معاہدے کے مطابق رہا نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ حماس نے ہفتے کو جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کردیا۔ اسرائیل نے اتوار کو طے شدہ...
فلسطینیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مذاکرات نہیں، حماس کا دو ٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما باسیم نعیم نے کہا کہ جب تک معاہدے کے تحت طے شدہ فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہفتے کے روز حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل کو 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما باسیم نعیم نے کہا کہ جب تک معاہدے کے تحت طے شدہ فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہفتے کے روز حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل کو 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں...
اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ فلسطین و بیت المقدس کی آزادی میں شہداء کا خون، نور کی مانند ہے جو ہمارے ارادوں کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "اسماعیل رضوان" نے اعلان کیا کہ حزب الله کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ قبضے کے خلاف مقاومت میں حزب الله ہمارے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ شهید سید حسن نصر الله کی یہ خواہش تھی کہ وہ شہادت کے ذریعے خداوند متعال سے ملاقات کریں۔ قدس کہ راہ میں مجاہدت کے ذریعے اُن کی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ ہماری سرزمین اور مقدسات کی آزادی کا...
اسرائیل نے عالمی سطح پر ہونے والے والی تذلیل کے باعث فلسطینی قیدیوں کی رہائی مؤخر کردی ہے۔ اسرائیلی کا کہنا ہے کہ سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس وقت تک مؤخر کی گئی ہے جب تک اگلے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور ان کے تبادلے کے دوران حماس کی جانب سے ’ذلت آمیز‘ تقاریب منعقد نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے اتوار کی صبح کیا گیا۔ اس دوران فوجی گاڑیاں، جو عام طور پر قیدیوں کو لے جانے والی بسوں کے آگے چلتی ہیں، اوفر جیل کے کھلے دروازوں سے باہر نکلیں، لیکن کچھ دیر بعد واپس چلی گئیں۔...
اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، 602 فلسطینیوں کی رہائی کو موخر کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے طریقہ کار کو تاخیر کا سبب قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی تک فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار رہے گی۔ واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق اسرائیل نے ہفتہ کے روز 602 فلسطینیوں کو رہا کرنا تھا۔ دوسری طرف حماس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کرے۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت یکم مارچ کو ختم ہونے والے معاہدے...
اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روکنے پر حماس کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے حماس کے رہا کیے گئے 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کرنے پر حماس کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کی مسلسل خلاف ورزیوں اور قیدیوں کی رہائی کو پروپیگنڈا کے لیے استعمال کرنے کے باعث فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی گئی ہے۔ تاہم حماس نے اس فیصلے کو جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ حماس کے مطابق غزہ میں قیدیوں کی رہائی کا منظر دو...
نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو موخر کردیا ہے۔ حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اب اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو موخر کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی طرف سے بار بار کی جانے والی خلاف...
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو موخر کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق حماس نے قیدیوں کی رہائی کے دوران سیاسی پروپیگنڈے کا سہارا لیا، جس کے باعث اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ جب تک یرغمالیوں کی رہائی کسی تقریب کے بغیر نہیں ہوتی، فلسطینی قیدیوں کو آزاد نہیں کیا جائے گا۔ ادھر مغربی کنارے میں سینکڑوں فلسطینی خاندان اپنے پیاروں کی رہائی کے انتظار میں شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ کئی فلسطینی سالوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور...
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کر دی، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب تک مزید قیدیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہو جاتی، فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی "حماس کی بار بار خلاف ورزیوں" کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔
غزہ،واشنگٹن،ریاض (صباح نیوز،آن لائن) 6اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 602 فلسطینی قیدی رہا۔تفصیلات کے مطابق3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ حماس کی اسٹیج پر موجود اسرائیلی قیدی مسکرا رہے تھے اور فلسطینیوں کے پرجوش ہجوم کی طرف اشارہ کر رہے تھے ، ان میں سے ایک قیدی نے اپنے ساتھ کھڑے ایک حماس کے اہلکار کی پیشانی کو بوسہ بھی دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نصیرات میں 3اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا، اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا نصیرات میں حوالگی کے مقام پررہا ہونے والوں میں ایلیا کوہن، عمر شیم توو اور عمر وینکرٹ شامل ہیں ،22برس کے عمر شیم توو، 27سالہ ایلیا...
اسرائیلی حکومت کو آج 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ان کی رہائی کو مؤخر کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت کو آج 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ان کی رہائی کو مؤخر کر دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈالنا جاری رکھا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی نے ایک صہیونی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو سیکیورٹی مشاورت کے بعد تک مؤخر کر دیا گیا ہے، جس کی سربراہی نیتن یاہو کریں گے۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم...
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں حماس نے 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے، تاہم اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔ اپنی رہائی پر اسرائیلی قیدیوں نے اظہارِ تشکر کیا اور ایک قیدی نے فرطِ جذبات میں...
فلسطینی مزاحمتی ذرائع کے مطابق قراقع نے کہا کہ یہ وہ تبادلہ ہے جس نے نہ صرف اسرائیلی قابض حکومت کے ظالمانہ اصولوں کو توڑا بلکہ بڑی تعداد میں قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا، جن میں عمر قید کے اسیران، زخمی قیدی اور طویل سزاؤں والے مجاہدین بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسیران کی آزادی کے لیے ہونے والے حالیہ تبادلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اسیران عیسیٰ قراقع نے اسے فلسطینی تاریخ کا سب سے اہم اور منفرد معاہدہ قرار دیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ وہ تبادلہ ہے جس نے نہ صرف اسرائیلی قابض حکومت کے ظالمانہ اصولوں کو توڑا بلکہ بڑی تعداد میں قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا،...
نائل سلامہ عبید ان فلسطینی مجاہدین میں شامل تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے چھٹی کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی تھی۔ انہوں نے 21 سال کا طویل عرصہ صہیونی زندانوں میں گزارا اور حالیہ معاہدے کے تحت آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع پایا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے مقبوضہ علاقے عیسویہ میں قیدیوں کے حالیہ تبادلہ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی اسیر نائل سلامہ عبید شہید ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق وہ ایک عمارت سے گر کر شہید ہو گئے۔ نائل سلامہ عبید ان فلسطینی مجاہدین میں شامل تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے چھٹی کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی تھی۔ انہوں نے 21 سال کا طویل عرصہ صہیونی زندانوں میں...
القسام کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بریگیڈز نے اس قیدی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام اندرون فلسطین کی فلسطینی آبادی کے لیے واضح پیغام ہے جو اپنے بیٹوں کو قابض اسرائیلی فوج میں بھرتی کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی قیدی ہشام السید کو آج ہفتے کے روز بقیہ پانچ قیدیوں کے برعکس کسی سرکاری تقریب منعقد کیے بغیر رہا کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق القسام کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بریگیڈز نے اس قیدی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام اندرون فلسطین کی فلسطینی آبادی...
مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے حالیہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے۔ اس موقع پر رہا ہونے والے ایک اسرائیلی یرغمالی عومر شيم توف نے حماس کے 2اہلکاروں کے ماتھے پر بوسہ لیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ رہا کیے گئے 3اسرائیلی یرغمالیوں کو نصیرات کیمپ میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلا کر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ عومر شيم توف نے 2حماس مجاہدین کے ماتھے پر بوسہ لیا، جو ایک غیر معمولی اور جذباتی لمحہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان...
غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔ رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شيم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے مزید 3 اسرائیلی قیدی کچھ دیر میں رہا کیے جائیں گے جس کے چند گھنٹوں میں فلسطینی قیدی بھی اسرائیل کی جیل سے رہا ہو جائیں گے عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق نصیرات میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا اسرائیلی قیدی ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور عمر شیم ٹوف نصیرات میں حوالگی کے مقام پر موجود تھے.(جاری ہے) ریڈ کراس کی گاڑیوں کا ایک قافلہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ...
فلسطینی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں قید 6 میں سے 2 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ دوسری طرف توقع ہے کہ اسرائیل بھی معاہدے کے مطابق اپنی جیلوں سے 602 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ آ رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں 40 سالہ تال شوہم اور 39 سالہ ایویرا مینگیستو کو ہفتے کے روز جنوبی غزہ میں رفح میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا، اس سے قبل حماس کے مسلح حریت پسند حسب سابق یرغمالیوں کو ایک اسٹیج پر لائے۔ وسطی غزہ میں نوصیرات میں ہفتے کے روز مزید 4 اسیروں کی رہائی متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیےحماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو بیک وقت رہا کرنے پر رضامند 19...
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مزید 2 اسرائیلی اسیروں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے رفح سے 2 اسرائیلی قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو شامل ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے گئے دونوں قیدی اسرائیل پہنچ گئے جبکہ دیگر 4 یرغمالی کچھ دیر بعد نصیرات کیمپ سے ریڈ کراس کے حوالے کیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق آج 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے تبادلے 602 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا...
فلسطین کے رہائی پانیوالے قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا کاٹنے والے اور طویل سزا سنائے جانیوالے 60 قیدی بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ 47 وہ فلسطینی قیدی ہیں، جو 2011ء میں گیلاد شالیت قیدیوں کے تبادلے (وفاء الاحرار معاہدہ) کے تحت رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے آج ہفتہ کے روز رہا کیے جانے والے 6 اسرائیلی قیدیوں کی شناخت ظاہر کر دی، آج 6 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 602 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے قیدیوں کی شناخت ظاہر کرنے والوں میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توو، عمر ونکیرٹ، طال شوہام، اویرہ منگستو اور ہشام السید شامل ہیں۔ اسرائیل آج ہفتے...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، حماس نے مزید 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے، جن میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توف، عومر ونکرت، تال شوہام، اویرا منجستو، اور ہشام السید شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ان 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل 602 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا پانے والے، 60 طویل المدتی قیدی، اور 47 وہ افراد شامل ہیں جو 2011 میں گیلاد شالیت کے تبادلے میں رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیے گئے تھے، 445 قیدی وہ ہیں جنہیں...
حماس کل 10 سال سے قید 2 اسرائیلوں سمیت 6 یرغمالیوں کو رہا کرے گی بدلے میں 600 فلسطینی رہا ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل رہا ہونے والے اسرائیلی یر غمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا جائے گا۔کل رہا کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں ایلیا کوہن، عمر شیم توف، عومر ونرت اور تال شوہام شامل ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کل رہا ہونے والے یرغمالیوں میں اویرا منجستو اور ہشام السید بھی...
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا جنھیں فلم ’’ڈاکو مہاراج‘‘ کے گانے میں فحش ڈانس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اب افواہ ہے کہ فلم کی او ٹی ٹی ریلیز سے انھیں باہر کردیا گیا ہے۔ اروشی روٹیلا اور ننداموری بالا کرشنا کی فلم کے گانے ’’دابیدی ڈبیدی‘‘ کی کوریو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’’غیر اخلاقی‘‘ قرار دیا تھا۔ گانے کی ویڈیو میں 64 سالہ اداکار کے ساتھ اروشی روٹیلا کے کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن پر لوگوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے فحش قرار دیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیے: اروشی روٹیلا کا ’’غیر اخلاقی‘‘ ڈانس؛ شدید تنقید پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا جنوری 2025 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’’ڈاکو...
ایران کے چیف آف سٹاف سے ملاقات میں فلسطینی رہنما نے وعدہ صادق 1 اور وعدہ صادق 2 آپریشنوں کی صورت میں جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی براہ راست شمولیت کو خطے کی اقوام کے لئے نیا جذبہ بیدار کرنے والی ایک اسٹریٹجک اور اثر انگیز پیش رفت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زید النخالہ نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری کے ساتھ ملاقات میں عظیم مزاحمتی قائدین شہید سید حسن نصر اللہ، شہید یحییٰ سنوار اور تمام مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت پر تہنیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں تمام تر کامیابیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور موثر کردارکی بدولت...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دوسرے مرحلے میں مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔ دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دو ریاستوں، فلسطین اور اسرائیل کے قیام کی قرارداد کو منظور ہوئے ستر سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن فلسطینیوں کے پاس اب بھی اپنا ملک نہیں ہے۔ ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا حالیہ معاہدہ بہت مشکل سے طے پایا ہے، غزہ میں فائر بندی معاہدے کے مستقبل پر ابہام کے...
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ایک ساتھ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کی افواہیں ہیں۔ بھارتی شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں میں دونوں اداکاروں کو بیرون ملک ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ دونوں نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مبینہ طور پر ایک ہی لوکیشن سے تصاویر شیئر کیں۔ اگرچہ دونوں نے ایک ساتھ شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کیں، تاہم دونوں کا ملنا اور دونوں کی جانب سے ایک ہی لوکیشن کی تصاویر شیئر کیے جانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار جلد ہی بھارتی فلم میں دکھائی دیں گے۔ ’زوم انٹرٹینمنٹ‘...
پاکستان اور بھارت کے دو جگمگاتے ستارےجو حال ہی میں ایک میوزک کنسرٹ میں نظر آئے تھے اب ایک فلم میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، اس حوالے سے ایک تصویر بھی وائرل ہو ر ہی ہے۔ہانیہ اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان ممکنہ اشتراک کی خبروں کے دوران انکی نئی فلم کا نام بھی سامنے آگیا ہے، انڈین میڈیا کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کیلئے ساتھ کام کرر ہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نیرو بجوا کی آنے والی پنجابی فلم سردار جی3 کی کاسٹ میں شامل ہو چکے ہیں، ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی جس میں سردار جی2کی کاسٹ کے درمیان...
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہانیہ عامر جلد انڈین فلم میں نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی تصویر میں ہانیہ عامر انڈین پنجابی فلم ’سردار جی ‘2 کی کاسٹ کے درمیان کھڑی تھیں اور سامنے میز پر کیک بھی رکھا ہوا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے میں نظر آئیں گی جبکہ کئی صارفین کے مطابق انہیں پنجابی فلم...
پاکستان اور بھارت کے 2 بڑے ستارے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان ممکنہ اشتراک کی خبریں گردش میں ہیں اور اس سے متعلق ان کی نئی فلم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔ ہانیہ عامر بھارت میں بے حد مقبول ہیں، جبکہ دلجیت دوسانجھ پاکستان میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں، دونوں اس وقت خبروں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی، جہاں گلوکار نے انہیں اسٹیج پر بھی بلایا اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریڈٹ پر مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کے لیے ساتھ کام کر رہے...
تل ابیب ،واشنگٹن(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کے بدلے اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کا بھی مطالبہ کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق حماس آج جمعرات کو 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، ہفتے کے روز مزید 6اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ حماس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اسرائیل کے بقیہ تمام زندہ قیدیوں اور 8کی...
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔ انہوں...
تہران میں سید علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد سے گفتگو میں فرمایا کہ اب عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور ان حالات میں مزاحمت اور غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زید النخالہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا کہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے امریکی احمقانہ منصوبے یا کچھ اور کسی بھی دوسرےمنصوبے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور جو ڈیڑھ سال قبل مزاحمت کو تھوڑے عرصے میں ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے وہ اب اپنے چھوٹے چھوٹے...
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 21 فروری 2025ء سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہو گی۔ نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اُس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix India (@netflix_in) اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فلم...
اپنے جاری بیان میں پی ایس ٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ کو جو آزمائشوں کا سامنا ہے اس کا واحد راستہ مسلم امہ کا اتحاد اور اتفاق ہے، جب پوری امت مسلمہ ایک ہوگی تو اسلام مخالف قوتوں کی جانب سے کی جانے والی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے امریکہ کی جانب سے ہزاروں ٹن وزنی بموں اور دھماکہ خیز مواد کی کھیپ اسرائیل کو پہنچانے کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امریکہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے سازشیں کر رہا ہے، امریکہ اسرائیلیوں کے ساتھ مل کر غزہ پر...
پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ ڈمپل کوئن ہانیہ عامر کی لندن کنسرٹ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے اسٹیج پر مدعو کرنے کی ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے تھے جس کے بعد سے دونوں کی کیمسٹری کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، اب بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کی فلم کاسٹنگ کی خبروں نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے اور ان کے مداح دنگ رہ گئے ہیں۔ پاکستان کے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم سے متعلق ایک پوسٹ انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ...
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی۔ کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے عانیہ کے بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہانیہ جلد پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan...
عالمی تنظیم سی پی جے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 برسوں میں 2024 سب سے زیادہ صحافیوں کے لیے خونیں سال رہا، اس سال 124 صحافی قتل کیے گئے۔ سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان میں سے ایک تہائی سے زائد ہلاکتوں کا ذمے دار اسرائیل ہے، جس نے خاص طور پر غزہ میں 85 صحافیوں کو نشانہ بنایا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیل نے صحافیوں کو ظلم و دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہو۔ ماضی میں بھی اسرائیل صحافیوں پر قاتلانہ حملے کرتا رہا ہے اور کھلے عام کرتا رہا ہے، جن میں الجزیرہ کی معروف صحافی شیریں ابو عاقلہ کا قتل بھی شامل ہے۔ انہیں دن دہاڑے گولی مار کر شہید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں سیز فائر ڈیل کے تحت آج بروز ہفتہ یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دن کا آغاز فلسطینی عسکری تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں کی طرف سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہوا۔ ہفتےکے روز رہا ہونے والے تین یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی شہری ساگوئی ڈیکل چن، اسرائیلی-روسی شہری ساشا ٹروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینین یائر ہارن شامل تھے۔ ان یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسٹیج پر لے جایا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج کو فلسطینی جھنڈوں اور عسکری دھڑوں کے بینرز سے سجایا...
مقبوضہ بیت المقدس:صہیونی ریاست اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے 3اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں 333 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت عمل میں آیا، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ: حماس نے چٹھے مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو بسوں کے ذریعے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس منتقل کر دیا گیا۔ ان قیدیوں میں بڑی تعداد ان افراد کی ہے جنہیں اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تشدد اور تباہی کے نتیجے میں 44 فلسطینی ہلاک اور 40 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔21 جنوری سے جنین، تلکرم، طوباس اور ان علاقوں میں قائم چار پناہ گزین کیمپوں میں جاری اسرائیلی فوج اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر لوگ غیرمسلح تھے جن سے کسی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ اسرائیل مقبوضہ مغربی...
فلسطینی مزاحمتی فورس سرایا القدس نے آج رہا کئے جانیوالے ایک اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج رہا کئے جانے والے ایک اسرائیلی قیدی الیگزینڈر توربانوف کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج الیکزینڈر توبانوف کو 2 دیگر اسرائیلی قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا جانا طے ہے۔ فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی قیدی اپنی قید کے دوران ہی نہ صرف عربی بولنا سیکھ چکا ہے بلکہ وہ اسلامی آداب و رسوم سے بھی آشنا ہو چکا ہے جو اپنی رہائی کی خبر سن کر اپنے محافظوں کو...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں الیگزینڈر ٹروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن کو غزہ میں رہا کردیا اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی رہا کیے جائیں گے قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ “کے مطابق رہائی کی تقریب خان یونس کے میدانی علاقے میں منعقد ہوئی جہاں عالمی ادارے ریڈ کراس کی گاڑیاں اسرائیلی قیدیوں کو لیکر روانہ ہوئی.(جاری ہے) حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروہوں نے غزہ کے خان یونس میں جن تین قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں شامل 46 سالہ یائر ہارن کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نیر اوز بستی میں واقع گھر سے اغوا کیا گیا تھا اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان...
حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام...
حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس کا ٹرمپ منصوبے کیخلاف مصر و اردن کے مؤقف کا خیر مقدم یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی...
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک بڑے اشتہار میں 390 یہودی ربّی، مذہبی رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور معروف شخصیات نے اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی پر سخت مذمت کی ہے۔ اس اشتہار میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ یہودی عوام کسی بھی قسم کی نسلی تطہیر کو مسترد کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف دی جانے والی نسل کشی کی تجویز کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق، غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا اور قید میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے مریضوں کو چھوڑنے...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہفتہ کے روزرہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے 3 یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں روسی نژاد اسرائیلی شہری الیگزینڈر ساشا تروفانوف، امریکی نژاد اسرائیلی شہری ساگی دیکل اور اسرائیلی شہری لائیر ہورن کو رہا کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان تینوں یرغمالیوں کو 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں غزہ کے قریب کیبوتز نیر اوز سے حراست میں لیا گیا تھا، خبررساں ایجنسی کے مطابق لائیر ہورن کا بھائی ایتان تاحال یرغمال ہے۔ حماس کے مطابق ان تین قیدیوں کے بدلے میں اسرائیلی کل 369...
بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے مداحوں کے لیے ڈبل سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم "سکندر" کے ساتھ "ہاؤس فل 5" کا پہلا آفیشل ٹریلر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ خبر مداحوں کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں، کیونکہ دونوں فلمیں 2025 کی سب سے بڑی ریلیزز میں شامل ہیں۔ ہدایتکار ترون منسوکھانی کی "ہاؤس فل 5" اس سال 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم بھارت کے سب سے مشہور کامیڈی فرنچائز کا پانچواں حصہ ہے، جس میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز شامل ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، فردین...
دوحا/غزہ/لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )حماس نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ مصر اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں رہنماؤں نے مصر کا دورہ کیا تھا اور ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روزطے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور نئی جنگ کے خدشات دم...
سوشل میڈیا کے صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تحت بنی عمران ہاشمی کی مقبول فلموں ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں جلد ہی معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ موجودہ دور میں باکس آفس پر ری ریلیز ہونے والی فلموں کو شاندار کامیابی مل رہی ہے، جن میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’بریلی کی برفی‘‘ اور ’’صنم تیری قسم‘‘ شامل ہیں۔ شائقین مقبول فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے پروڈیوسرز کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ عمران ہاشمی کی فلم ’’جنت‘‘ نے 2008 میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ’’آوارہ پن‘‘ ناکام رہی۔ لیکن وقت کے ساتھ اس...
وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے...
مصر کے سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبہ کے حوالے سے مصری سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ قاہرہ سے مصری ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکا پر واضح کر دیا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر بات چیت کا فائدہ نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے...
ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے کہا کہ وہ غزہ کو اپنے قبضے میں لینے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو قبضے میں لیں گے اور ہم اسے ترقی دیں گے جس سے وہاں مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر اردن غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے ملک میں بسانے سے انکار کرتا ہے تو امریکا اس...