فلسطینیوں کی بیدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس میٹنگ میں شرکت نہیں کرینگے، سکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مصر کے سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبہ کے حوالے سے مصری سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ قاہرہ سے مصری ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکا پر واضح کر دیا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر بات چیت کا فائدہ نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر ہونی چاہیئے۔ ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصری وزیر خارجہ نے پیر کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سعودی کابینہ نے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی مسترد کر دی
اجلاس میں فلسطینیوں کی بیدخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی کابینہ نے دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی کابینہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی کابینہ نے دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔