اسلامی جہاد کے وفد کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
تہران میں سید علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد سے گفتگو میں فرمایا کہ اب عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور ان حالات میں مزاحمت اور غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زید النخالہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا کہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے امریکی احمقانہ منصوبے یا کچھ اور کسی بھی دوسرےمنصوبے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور جو ڈیڑھ سال قبل مزاحمت کو تھوڑے عرصے میں ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے وہ اب اپنے چھوٹے چھوٹے گروہوں کی صورت میں اپنے قیدی وصول کر رہے ہیں اور اس کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد مزاحمتی گروہوں کے حوالے کر رہے ہیں۔ تہران میں فلسطینی وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صہیونی قیدیوں کے حوالے کرنے کا مزاحمتی طریقہ کار دنیا کی آنکھوں کے سامنے مزاحمت کی عظمت کو نمایاں طور پر مجسم کر رہا ہے، اب عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور ان حالات میں مزاحمت اور غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خامنہ ای
پڑھیں:
سندھ میں ڈاکو راج کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے،اسد اللہ بھٹو
جیکب آباد: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو مقامی رکن محمد عمر سہاگ کی وفات پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیںجیکب آباد: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو مقامی رکن محمد عمر سہاگ کی وفات پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیںجیکب آباد (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر پر چلنے والی پی پی کی سندھ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ بھٹو کے منشور کے برعکس اب یہ جمہوری نہیں بلکہ ظالم وڈیروں اورسرداروں کی پارٹی بن گئی ہے۔ سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کو سندھ اسمبلی میں بیٹھے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی
کارروائیوں سے استحکام کے بجائے انتشار اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے سینئر سیاستدان غلام مرتضیٰ جتوئی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے پر امن احتجاج کرنے والی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ودیگر رہنمائوں پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے پی پی پی حکومت نے آمریت کے دور کو بھی پیچھے دھکیل دیا ہے۔ جماعت اسلامی پرامن اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ امن کی بحالی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مقامی رہنما محمد عمر سہاگ کی وفات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، مقامی رہنما ہدایت اللہ رند، عبدالغنی پیرزادہ، مرحوم کے بیٹے شعیب احمد، زاہدحسین سہاگ اور داماد محمد یعقوب جکھرانی بھی موجود تھے۔