Islam Times:
2025-02-15@19:33:04 GMT

غزہ میں اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

غزہ میں اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری

فلسطینی مزاحمتی فورس سرایا القدس نے آج رہا کئے جانیوالے ایک اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج رہا کئے جانے والے ایک اسرائیلی قیدی الیگزینڈر توربانوف کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج الیکزینڈر توبانوف کو 2 دیگر اسرائیلی قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا جانا طے ہے۔ فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی قیدی اپنی قید کے دوران ہی نہ صرف عربی بولنا سیکھ چکا ہے بلکہ وہ اسلامی آداب و رسوم سے بھی آشنا ہو چکا ہے جو اپنی رہائی کی خبر سن کر اپنے محافظوں کو مخاطب کرتے ہوئے عربی میں کہتا ہے: "الحمد للہ"!
-
سرایا القدس نے قبل ازیں اسی قیدی کی غزہ کے ساحل پر گشت کرنے اور بحیرہ روم میں مچھلیاں پکڑنے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جبکہ مزاحمتی محاذ کی جانب سے جاری کردہ یہ ویڈیو کلپس؛ 470 روز پر محیط انسانیت سوز صیہونی جنگ کے دوران اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کروانے میں غاصب صیہونی رژیم کی شدید ناکامی کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔
-

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی قیدی

پڑھیں:

پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، طیب اردوان

اسلام آباد:

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔

یہ پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق

قائد اعظم اور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیرو ہیں

طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں آکر خوشی ہوئی، قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیرو ہیں، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے دنیا میں انقلاب برپا کیا۔

پاکستان اور ترکیہ دونوں عظیم قومیں ہیں

انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آج 24 معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر اتفاق ہوا ہے، صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوئی جس میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور ترکیہ دونوں عظیم قومیں ہیں دونوں کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں

طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں ہم دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

معارف فاؤنڈیشن اسکول سسٹم پاکستان میں اہم کردار ادا کرے گا

ترک صدر نے بتایا کہ ترکیہ کی معارف فاؤنڈیشن کے اسکولوں کا پاکستان کے تعلیمی شعبے میں اہم کردار ہوگا۔

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں

مسئلہ کشمیر پر انہوں ںے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ قبرص کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے ہماری حمایت کا اقدام ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے

ترکیہ صدر نے کہا کہ ہم نے دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کے ہمراہ مسئلہ فلسطین پر آواز بلند کی کیوں کہ فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے ہم آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کی جانب سے 3یرغمالیوں کی رہائی:اسرائیل نے بھی 333فلسطینی قیدی رہا کردیے
  • مغربی کنارے پر اسرائیلی کارروائیوں اور فلسطینی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
  • فسلطینی مغربی کنارے کا شمالی علاقہ بدستور اسرائیلی حملوں کی زد میں
  • 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں "بڑھتی مسلح کارروائیوں" پر شاباک کو تشویش لاحق
  • حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا‘ اسرائیل 369 فلسطینی رہا کرئے گا
  • حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار
  • حماس 369 فلسطینیوں کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرے گی
  • حماس 3 یرغمالیوں کو رہا کرے گی، بدلے میں 300 سے زائد فلسطینی رہا ہوں گے
  • پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، طیب اردوان