2025-02-15@19:11:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1046
«اسرائیلی قیدی»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں سیز فائر ڈیل کے تحت آج بروز ہفتہ یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دن کا آغاز فلسطینی عسکری تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں کی طرف سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہوا۔ ہفتےکے روز رہا ہونے والے تین یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی شہری ساگوئی ڈیکل چن، اسرائیلی-روسی شہری ساشا ٹروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینین یائر ہارن شامل تھے۔ ان یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسٹیج پر لے جایا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج کو فلسطینی جھنڈوں اور عسکری دھڑوں کے بینرز سے سجایا...
مقبوضہ بیت المقدس:صہیونی ریاست اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے 3اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں 333 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت عمل میں آیا، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ: حماس نے چٹھے مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو بسوں کے ذریعے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس منتقل کر دیا گیا۔ ان قیدیوں میں بڑی تعداد ان افراد کی ہے جنہیں اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد...
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مزید 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت چٹھے مرحلے میں حماس نے 3 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں الیگزینڈر ٹروفانوف، یائر ہارن اور ساگوئی ڈیکل چن شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے چٹھے تبادلے میں 369 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تشدد اور تباہی کے نتیجے میں 44 فلسطینی ہلاک اور 40 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔21 جنوری سے جنین، تلکرم، طوباس اور ان علاقوں میں قائم چار پناہ گزین کیمپوں میں جاری اسرائیلی فوج اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر لوگ غیرمسلح تھے جن سے کسی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ اسرائیل مقبوضہ مغربی...
فلسطینی مزاحمتی فورس سرایا القدس نے آج رہا کئے جانیوالے ایک اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج رہا کئے جانے والے ایک اسرائیلی قیدی الیگزینڈر توربانوف کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج الیکزینڈر توبانوف کو 2 دیگر اسرائیلی قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا جانا طے ہے۔ فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی قیدی اپنی قید کے دوران ہی نہ صرف عربی بولنا سیکھ چکا ہے بلکہ وہ اسلامی آداب و رسوم سے بھی آشنا ہو چکا ہے جو اپنی رہائی کی خبر سن کر اپنے محافظوں کو...
فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی علاقے سے فلسطینی باشندوں کی جبری نقل مکانی کیلئے جاری غاصب صیہونی رژیم کی فوجی کارروائی جسے "آئرن وال" کا نام دیا گیا ہے، مسلسل 26ویں روز میں داخل ہو گئی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی میڈیا نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں طولکرم نامی پناہ گزین کیمپ کے ارد گرد کئی ایک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے آج صبح ہی طولکرم کے اردگرد کے کئی ایک علاقوں کو اپنی ہوائی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے بعد سے مغربی کنارے کے شمالی علاقہ جات کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم...
امریکی صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران انتہاء پسند امریکی صدر نے غزہ سے متعلق اپنی دھمکیوں پر عملدرآمد سے عقنب نشینی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس بارے معلوم نہیں کہ اسرائیل نے کیا فیصلہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے بارے اپنی دھمکیوں سے عقب نشینی اختیار کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کی فیصلہ سازی کا سہارا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ہفتے کی دوپہر 12 بجے کیا ہونے والا ہے! ہفتے کے روز اپنی جانب سے مقرر کردہ اس ڈیڈ لائن کہ اگر باقی "تمام یرغمالیوں" (اسرائیلی قیدیوں)...
سی بی ڈی پنجاب کے تعاون سے ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام 20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز کا شاندار آغاز ہو گیا۔سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ افسران فلیگ آف میں شریک ہوئے ، ریلی میں سٹاک کیٹیگری اے، بی، سی، ڈی میں79ریسرز بھرپور شرکت کر رہے ہیں،سی بی ڈی پنجاب کی ریسنگ ٹیم بھی سٹاک کیٹیگری اے اور بی میں میدان میں اپنی مہارت دکھائیں گے۔ ریسرز کو تقریباً250کلومیٹر کا فاصلہ کم سے کم وقت میں طے کرنا ہے،پچھلے سال کے چیمپئن بلال چوہدر ی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار ہیں جبکہ محمد اللہ مروت، عقیل احمد، آصف امام، سعید شاہوانی اور حاتم وڑائچ...
غاصب اسرائیلی رژیم کی اندرونی سلامتی کی ایجنسی (شاباک - شین بیٹ) نے اپنی ایک رپورٹ میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عرب باشندے بھی عنقریب ہی مسلح کارروائیوں کا رُخ کر لینگے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز اہداف کے خلاف جاری مسلح کارروائیوں میں 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عربوں کی شرکت میں اضافے کے بعد، غاصب اسرائیلی رژیم کی انٹیلیجنس اور اندرونی سلامتی کے ادارے (شاباک - شین بیٹ) نے خبردار کیا ہے کہ یہ رجحان انتہائی تشویشناک ہے اور اسے جنگ کے وقت میں "پیٹھ میں چھرا گھونپنے" سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ شن بیٹ نے یہ دعوی...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں الیگزینڈر ٹروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن کو غزہ میں رہا کردیا اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی رہا کیے جائیں گے قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ “کے مطابق رہائی کی تقریب خان یونس کے میدانی علاقے میں منعقد ہوئی جہاں عالمی ادارے ریڈ کراس کی گاڑیاں اسرائیلی قیدیوں کو لیکر روانہ ہوئی.(جاری ہے) حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروہوں نے غزہ کے خان یونس میں جن تین قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں شامل 46 سالہ یائر ہارن کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نیر اوز بستی میں واقع گھر سے اغوا کیا گیا تھا اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان...
حماس نے غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت چھٹے قیدیوں کے تبادلے میں غزہ کے علاقے خان یونس میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے رہا کیے گئے 3 یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی ساگوئی ڈیکل-چن، اسرائیلی-روسی ساشا تروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینی یائر ہارن کو خصوصی طور پر تیار کیے ایک اسٹیج پر کھڑا کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل خطاب کریں۔
موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات ہیں،متعلقہ شعبوں میں اہم امور پر کام جاری رکھیں گے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم جزو ہے، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہپاکستان موسمیاتی چینلجز سے نبرد آزما ہے، عالمی برادری وعدے پورے کرے ۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری کام کو سراہا اور پائیدار ترقی و موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے 2022کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے...
حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام...
حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس کا ٹرمپ منصوبے کیخلاف مصر و اردن کے مؤقف کا خیر مقدم یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری کام کو سراہا۔ وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ شہباز شریف نے 2022ء کے سیلاب میں عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کے کردار کو سراہا اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری کے عزم کا...
حیدرآباد ،سماجی تنظیم کے تحت شجرکاری مہم کے حوالے سے پریس کلب کے سا منے ریلی نکای جارہی ہے
دوحا /انقرہ /غزہ (صباح نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان آج ( ہفتہ کو) قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ہفتے کو غزہ سے رہا کرنے والے تینوں اسرائیلیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جن میں الیگزینڈر تروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہورن شامل ہیں، اس فہرست کو اسرائیل نے قبول کر لیا۔فلسطینی قیدیوں کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اس کے بدلے میں اسرائیل جیلوں سے369 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جن میں36 عمر قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں جبکہ333 فلسطینیوں کو غزہ سے قید کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کی کہ اسرائیل کو ثالث مصر اور قطر سے...
اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے اس دورے کے دوران کابینہ ڈویژن کی قیادت میں مختلف وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں مالیاتی امور اور احتساب کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایم ایف ٹیم نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت اور نجکاری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جو کابینہ ڈویژن میں منعقد ہوئی۔ اس دوران مشن کی سفارشات پر گورننس اور احتساب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی...
وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری کام کو سراہا، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ شہباز...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہفتہ کے روزرہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے 3 یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں روسی نژاد اسرائیلی شہری الیگزینڈر ساشا تروفانوف، امریکی نژاد اسرائیلی شہری ساگی دیکل اور اسرائیلی شہری لائیر ہورن کو رہا کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان تینوں یرغمالیوں کو 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں غزہ کے قریب کیبوتز نیر اوز سے حراست میں لیا گیا تھا، خبررساں ایجنسی کے مطابق لائیر ہورن کا بھائی ایتان تاحال یرغمال ہے۔ حماس کے مطابق ان تین قیدیوں کے بدلے میں اسرائیلی کل 369...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) جمعہ 14 فروری کو خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ریاض سے موصولہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پر امریکی قبضے کی تجویز کے تناظر میں ریاض حکومت 20 فروری کو چار عرب ممالک کے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ یہ بات اجلاس کی تیاری کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک سعودی ذریعے نے بتائی ہے اور اُس نے یہ بھی کہا کہ مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنما اس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس اسی مسئلے پر27 فروری کو قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس سے قبل منعقد ہوگا۔...
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملہ رواں سال کے وسط تک ہوسکتا ہے اور اس سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے، غزہ اور مغربی کنارے ہونے والے اسرائیلی کشیدگی کے باعث خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے تاہم اس رپورٹ پر اسرائیلی حکومت اور اسکے اتحادی امریکا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب...
بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے مداحوں کے لیے ڈبل سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم "سکندر" کے ساتھ "ہاؤس فل 5" کا پہلا آفیشل ٹریلر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ خبر مداحوں کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں، کیونکہ دونوں فلمیں 2025 کی سب سے بڑی ریلیزز میں شامل ہیں۔ ہدایتکار ترون منسوکھانی کی "ہاؤس فل 5" اس سال 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم بھارت کے سب سے مشہور کامیڈی فرنچائز کا پانچواں حصہ ہے، جس میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز شامل ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، فردین...
بیروت / غزہ: اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فضائی حملے کیے ہیں، جن میں متعدد شہادتیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا گیا ہے، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب لبنان میں ایک اور تنازع اس وقت کھڑا ہوگیا جب اسرائیل کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلیے ترقی یافتہ ممالک اپنے وعدے پورے کریں۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری کام کو سراہا اور پائیدار ترقی و موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے...
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب محمد یحییٰ نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری اہم کام کو سراہا، اور پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مقصد...
بالی ووڈ کی معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک نیا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ سارہ علی خان اور رنبیر سنگھ ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے والے ہیں۔ اس ٹیزر میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں اور ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ٹیزر ایک رومانوی کامیڈی فلم کا ہے جس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty) ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’کیا ہوگا پیار؟ یا ہوگی تکرار؟ 2025 کی سب سے بڑی محبت کی کہانی جلد آنے والی ہے‘۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے ثالث مصر اور قطر سے بات چیت کے بعد ہفتے کے روز غزہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے اگلے حصے میں جانے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔ حماس نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ میں داخل ہونے والی امداد، رہائشی خیمے اور بھاری مشینری کو محدود اجازت دے رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 فیصد اسرائیلی عوام جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی واپسی اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ قبل ازیں امریکا اور اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ...
لاہور(نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف قائم رمضان شوگر مل مقدے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں دونوں بری کردیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سرداد محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا 12صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں ہے۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، مقدمے کے دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود ہو گا۔اینٹی کرپشن...
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں چاقو سے حملے کے الزام میں افغان شہری پر مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ملزم نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی پر حملہ کیا تھا،جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے سلیمان اے کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔
کراچی پریس کلب کاوفد فاضل جمیلی کی قیادت میں وزیربلدیات سعید غنی سے ملاقات کررہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دی ہے۔ ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے صحافیوں کے پلاٹس پر 80 فیصد ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے اور ہاکس بے کے ترقیاتی منصوبے کی پی سی ون تیار ہے، جو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی جائے گی۔ 700 نئے ممبران کو پلاٹس دینے کے لیے زمین مختص کرلی گئی ہے اور پریس کلب سے ویریفیکیشن کے بعد قرعہ اندازی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی قیادت میں آئے...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دے دی۔ ذائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنیداکبرکو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہمذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ آج 14فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی اور پیکج کی تبدیلی کی حتمی تاریخ 14فروری مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے اس لئے تمام درخواستگ گزاروں کو چاہئے کہ وہ مقررہ تاریخ تک واجبات کی تیسری قسطاپنے متعلقہ بینکوںمیں جمع کرادیں اور اگر وہ پیکج تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو اس قسط کے...
![کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایک لفظ کی گواہی بھی نہیں دی،رمضان شوگر ملز کا تفصیلی فیصلہ](/images/blank.png)
کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایک لفظ کی گواہی بھی نہیں دی،رمضان شوگر ملز کا تفصیلی فیصلہ
لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف قائم رمضان شوگر مل مقدے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں دونوں بری کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سرداد محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، مقدمے کے دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود...
آئی جی پی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں نیا چیف سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری ندیم اسلم کی جگہ شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ تبدیل، وفاق کی اپنی مرضی سے نئی تعنیاتی علی امین کے لیے سرپرائز ہے؟ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی 1973 کے سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق کی گئی ہے۔ نئے صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) غزہ میں بیالیس روزہ دورانیے کی موجودہ جنگ بندی ڈیل اس وقت خطرے میں پڑ گئی تھی، جب ہفتے کے دن فریقین نے ایک دوسرے پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے۔ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کو ختم نہیں کرنا چاہتی تاہم اس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی' دھمکی آمیز زبان‘ کو مسترد کر دیا ہے۔ ان دونوں رہنماؤں نے کہا تھا کہ اگر یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو جنگ بندی ختم کر دی جائے گی۔ حماس کے مطابق وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم...
لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر مل میں وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سرداد اقبال ڈوگر نے 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا کہ اس کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں، دونوں کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، مقدمے کے دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود ہوگا۔ عدالتی حکم نامے میں لکھا گیا کہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کو کوئی درخواست نہیں دی، نالے کی تعمیر کے لیے تمام قانونی ضابطے پورے کیے گئے...
حماس کے مرکزی رہنما نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل کیجانب سے عملدرآمد سے متعلق مثبت اشارے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے؛ قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کے نفاذ کیلئے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے قائل کرنیوالے عملی اقدامات کے اٹھائے جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود مرداوی نے عرب چینل العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فریق کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے شروع سے ہی کچھ ضمانتیں موجود تھیں جبکہ ہم جس چیز کے خواہاں ہیں وہ دشمن کی جانب سے اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد ہے۔ محمود مرداوی نے کہا...
حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور قیدیوں کی شیڈول کے مطابق رہائی کا اعلان کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس گروپ نے بتایا کہ اس کے وفد نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کی، جس میں جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر توجہ مرکوز کی گئی،جس میں لوگوں کے لیے مکانات کو محفوظ بنانے اور فوری طور پر خیمے، بھاری سامان، طبی سامان، ایندھن، اور ہر چیز کے جاری رہنے والے معاہدے میں امدادی سامان کی فراہمی شامل ہے۔ ٹیلی گرام پر جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت روح کے ساتھ ہوئے، جبکہ ثالثی کرنے والے بھائیوں...
حماس نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز طے شدہ معمول کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہا کردے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان حماس نے مزید کہا کہ مصر میں موجود مذاکراتی ٹیم نے اس سلسلے میں ترکیہ اور قطر کے ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔ یہ خبر پڑھیں : جنگ کے بادل منڈلانے لگے؛ اسرائیل نے غزہ میں مزید نفری طلب کرلی بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روز طے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔ حماس کی جانب...
مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ریڈیو پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ریڈیو عوام تک درست معلومات پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے، رواں سال ریڈیو کا عالمی دن ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ ریڈیو کے فروغ کیلئے پُر عزم ہیں: مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہم ذریعہ ابلاغ کے طور پر ریڈیو نشریات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو سے موسمیاتی تبدیلی کے اہم مسئلے پر مؤثر عوامی آگاہی کو فروغ دینا چاہیے، ریڈیو معلومات کی...
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے ختم ہونے یا جاری رہنے سے متعلق بے یقینی کی صورت حال ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی حماس کو دھمکیوں کے تناظر میں غزہ پر از سرِ نو جنگ کے بادل پھر سے منڈلانے لگے ہیں۔ اسرائیلی قیادت حماس کی جانب سے ہفتے کو طے شدہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کے اعلان کو جواز بناکر جنگ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ یہ خبر پڑھیں : اسرائیل اب حماس کو منظم، مسلح اور تازہ دم ہونے کا موقع نہ دے، جنگ شروع کرے؛ امریکا معصوم شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور جنگی کارروائی کے لیے پہلے سے موجود اسرائیلی فوج نے اپنے ریزروو فوجیوں کو بھی غزہ طلب کرلیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو...
سوشل میڈیا کے صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تحت بنی عمران ہاشمی کی مقبول فلموں ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں جلد ہی معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ موجودہ دور میں باکس آفس پر ری ریلیز ہونے والی فلموں کو شاندار کامیابی مل رہی ہے، جن میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’بریلی کی برفی‘‘ اور ’’صنم تیری قسم‘‘ شامل ہیں۔ شائقین مقبول فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے پروڈیوسرز کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ عمران ہاشمی کی فلم ’’جنت‘‘ نے 2008 میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ’’آوارہ پن‘‘ ناکام رہی۔ لیکن وقت کے ساتھ اس...
معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر سے دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا کہ ’اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔‘ بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔‘ View this post on Instagram A post shared by Caden Hutchins (@cadenhutchins) غیر ملکی میڈیا کے...
بھارتی اداکارہ ودیا بالن پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بھارت میں فلم صنم تیری قسم کی ری ریلیز کے بعد ودیا بالن بھی فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچیں اور رومانوی فلم کی لچسپ کہانی سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔ بھارتی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری میں فلم اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادی لو اسٹوری دیکھ کر بہت مزہ آیا اور ماورا حسین کو ٹیگ کر کے کہا کہ آپ کمال ہو۔ ماورا حسین نے بھی ودیا بالن کے تعریفی کلمات کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کر کے...
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دیدی۔ ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنیداکبرکو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ 14 فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔(جاری ہے) وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی اور پیکج کی تبدیلی کی حتمی تاریخ 14 فروری مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے اس لئے تمام درخواستگ گزاروں کو چاہئے کہ وہ مقررہ تاریخ تک واجبات کی تیسری قسط اپنے متعلقہ بنکوںمیں جمع کرادیں اور اگر...
بالی ووڈ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی کامیاب ری ریلیز کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور سلمان خان کی ماضی کی مقبول کامیڈی فلم انداز اپنا اپنا کو بھی پھر سے ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان خان، عامر خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی یہ فلم سن 1994 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے 31 برس بعد اب اسے دوبارہ سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈی ڈرامہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ رواں برس اپریل میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم پروڈیوسر وینے کمار سنہا کی بیٹی پریتی سنہا کا کہنا ہے کہ اس فلم کو پھر...
مشہور بالی وڈ اداکار علی فضل ایک بار پھر ہالی وڈ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہیں اور ان کی نئی فلم "رُول بریکرز” رواں سال 7 مارچ کو شمالی امریکہ کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم عالمی یومِ خواتین سے قبل ریلیز ہو رہی ہے، جو اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ یہ فلم ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے اور خواتین کی تعلیم کے حق سے متعلق ایک طاقتور پیغام دیتی ہے۔ علی فضل فلم میں سمیر سنہا نامی ایک امریکی ٹیکنالوجی ماہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر انہوں نے کہا: "یہ فلم صرف ایک کہانی نہیں،...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران ورکرز یونین واسا حیدرآباد کی جانب سے ملازمین کو11ماہ کی تنخواہ اور پنشنز کی عدم ادا ئیگی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں اولڈ کیمپس ایس ایس پی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں واسا ملازمین،پنشنرز اور فوتی ملازمین کے لواحقین نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی کے شرکا بینر اٹھائے ہوئے واسا انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کر رہے تھے جبکہ ریلی کے شرکا نے پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مہران ورکرز یونین کے صدر آفتاب لاڑک،جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی،بلاول ملاح،ارشاد علی،میر محمد ملاح اور ولیم نذیر نے کہا کہ گیارہ ماہ کی تنخواہ اور پنشنز سے محروم ملازمین...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی نے تفصیلی غوروخوض کے بعد ڈیجیٹلائزیشن، عالمی بہترین طریقوں، کارکردگی، انعامات اور ایم آئی ایس پر ذیلی گروپس قائم کئے ہیں۔
پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل، خیبر پختونخوا کابینہ میں پھر تبدیلی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے، بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے۔ بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں، کابینہ میں سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مشیروں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے،...
پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی میں سیاسی تبدیلی کے بعد کےپی کابینہ میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کےپی میں گڈگورننس کیلئے پہلے مرحلے پر علی امین سے صوبائی صدارت لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے مبینہ شکایات پر کابینہ میں رہنماؤں کی تجاویز پر ردوبدل پر اتفاق کیا۔ بانی پی ٹی آئی کو کےپی میں بعض وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ میں شامل کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مشیروں اور وزرا میں ردوبدل کی جاسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی دیئے گئے دونوں...
اسلام ٹائمز: صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا: "اگر حماس ہفتے کے دن دوپہر تک اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد نہیں کرتا تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی اور اسرائیلی فوج شدید جنگ کا آغاز کر دے گی جو حماس کی مکمل شکست تک جاری رہے گی۔" بنجمن نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی آزادی موخر کر دینے کے اعلان کے بعد اس نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے اردگرد فوج کو ریڈ الرٹ جاری کر دے اور حملے کے لیے تیار ہو جائے۔ اس نے کہا کہ یہ اقدام انجام پا...
فوٹو: اے ایف پی عورت مارچ لاہور چیپٹر نے رواں سال کیلئے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔لاہور میں عورت مارچ اور خواتین محاذِ عمل نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور ایجرٹن روڈ پر دھرنا دے دیا۔خواتین محاذِ عمل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، جس میں خواتین پر جنسی تشدد ختم کروانے، شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو اچھا ماحول دیا جائے، پنجاب ہتکِ عزت ایکٹ 2024 اور دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے، بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے۔ بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں، کابینہ میں سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ مشیروں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، بعض مشیروں اور معاون خصوصی کو فارغ کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ کابینہ میں نئے مشیر لینے پر اتفاق ہوگیا۔ بانی پی ٹی...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو (جی سی آئی) کی کوششوں سے زرعی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف اہم قدم بڑھایا گیا ہے۔ پنجاب کے جدید آبی انتظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین کو سیراب کیا گیا ہے۔ جی سی آئی کی کامیاب حکمت عملی، کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ زرعی شعبے کی ترقی اور جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات کے ماڈل فارمز کے دورے کا اہتمام کیا گیا۔ گرین پاکستان انیشی ایٹو کی...
پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ 4 نئی جیلیں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گی۔، لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے، 4 نئی جیلوں کے لیے ابتدا میں ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگا گیا ہے۔ لاہور میں کوٹ لکھپت کے قریب سب سے بڑی 10 ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی۔، لاہور کی دونوں جیلیں میں گنجائش سے دوگنا قیدی زیادہ بند ہے، موسم گرما میں قیدیوں کو شدید...
بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں خوب پذیرائی ملی تھی۔ ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔ اب 31 سال بعد فلم انداز اپنا اپنا’ کو اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ AAMIR KHAN – SALMAN KHAN: 'ANDAZ APNA APNA' TO *RE-RELEASE* THIS APRIL… TEASER DROPS *TOMORROW*… The...
ماحولیاتی تبدیلی آرکٹک خطے کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف وزارتوں اور اداروں کے 36,718 آڈٹ اعتراضات زیر التوا ہیں، جن میں مجموعی طور پر 2.5 ٹریلین روپے کی بے قاعدگیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پی اے سی کو یہ رقم وصول کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ پی اے سی 36 ہزار سے زائد آڈٹ اعتراضات زیر التوا چھوڑ کر گئی، جن کی مالیت 202 ٹریلین روپے بنتی ہے۔ مزید یہ کہ آڈٹ رپورٹ 2022-23 اور 2023-24 کے کسی بھی اعتراض...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )سندھ میں تعلیمی، زرعی اور تحقیقی اداروں کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے فصلوں میں نئی بیماریوں اور کیڑوں کو جنم دیا ہے، بڑھتی ہوئی گرمی، بے ترتیب بارشوں اور کیڑوں کے حملوں نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا ہے. سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں روایتی تکنیکس کے ذریعے گندم کی اقسامی پیداوار میں اضافے کے موضوع پر 2 روزہ قومی تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ زراعت موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچارشعبہ ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ غذائی...
اداکار وکی کوشل کی تاریخ پر مبنی فلم ’چھاوا‘ 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس کی ایڈوانس بکنگ انتہائی شاندار رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل کی فلم کی صرف 48 گھنٹوں میں بھارت کے سینما گھروں میں دو لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں، جو فلم کی مقبولیت اور شائقین کے جوش و خروش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ فلم ملک بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی اوپننگ ڈے کلیکشن بھی شاندار ہوگی۔ View this post on Instagram A post...
ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو (جی سی آئی) کی کوششوں سے زرعی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف اہم قدم بڑھایا گیا ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب کے جدید آبی انتظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین کو سیراب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی جی سی آئی کی کامیاب حکمت عملی، کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی اور...
![ہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں واپسی نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی معاہدہ ختم ، شدیدجنگ کا دوبارہ آغاز ہو گا، اسرائیلی وزیراعظم](/images/blank.png)
ہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں واپسی نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی معاہدہ ختم ، شدیدجنگ کا دوبارہ آغاز ہو گا، اسرائیلی وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ ہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں کو واپس نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا جائے گا اور اسرائیلی مسلح افواج دوبارہ سے شدیدجنگ کا آغاز کردیں گی جو دشمن کی مکمل شکست تک جاری رہے گی ۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان اسرائیلی کابینہ کے تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔(جاری ہے) وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا...
اسماعیلی فرقے کے 49 ویں روحانی پیشوا شہزادہ شاہ کریم الحسنی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد، انہیں اسوان، مصر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ یہاں فاطمی دور میں اسماعیلیوں کی حکومت تھی۔ اسماعیلی دیوان امامت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہ کریم کی آخری رسومات پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کی گئی جس میں پوری دنیا سے اہم شخصیات اور سربراہان مملکت نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیےاسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے اعلامیہ کے مطابق روحانی پیشوا کی ہدایت کے مطابق خاندان کے افراد جماعتی عہدیداران کی موجودگی میں ان کی وصیت کو کھولا گیا جس میں انہوں نے اپنے جانشین اور اسماعیلی فرقہ کے...
فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ، سفارشات نظر انداز نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن ٹوٹل فلاپ ثابت ہوئی قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رؤف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی...
نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا شمار دنیا کے متنازع ترین موضوعات میں ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف ممالک کے موقف اور پالیسیوں میں واضح اختلاف نظر آتا ہے۔ بعض مقامات پر تو ایک ہی خطے میں موجود دو یا دو سے زائد ممالک کا اس موضوع پر مختلف بیانیہ ملتا ہے۔ اس حوالے سے ایک کیس اسٹڈی چین اور جاپان بھی ہیں۔ دونوں ممالک نیو کلیئر ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کر چکے ہیں لیکن ان دونوں ممالک کی حکمت عملی اور نقطہ نظر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ چین نے نیو کلیئر ٹیکنالوجی کو اپنی دفاعی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے جبکہ اس...
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "اگر حماس نے ہفتے تک ہمارے قیدیوں کو واپس نہیں کیا تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی اور اسرائیلی فوج شدید لڑائی کیلئے واپس آئے گی، تاکہ حماس کو مکمل شکست دی جا سکے۔" اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس سے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے اور ایک مرتبہ غزہ پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیل کے وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتہ تک اپنے قیدیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جنوری 19 کو شروع ہونے والی جنگ بندی کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، اسرائیل کی جانب...
تل ابیب: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرنے کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تکبرانہ لہجے اختیار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اگر حماس نے ہفتے کے روز یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوئے صرف تین ہفتے گزرے تھے کہ اسرائیل نے متعدد بار معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےدوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ ہفتے تک حماس نے مزید یرغمالی رہا نہیں کیے تو ہم تمام معاہدے ختم کرکے دوبارہ جنگ شروع کردیں گے۔ خیال رہےکہ اب تک غزہ میں جنگ بندی کا معاہدے کے تحت رہا کیے جانے والے 33...
مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری کے بجائے 18 فروری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973ء کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا۔ مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری کے بجائے 18 فروری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973ء کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں...
گورنرگلگت بلتستان نے کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے تحت جاری تعلیمی، صحت اور سماجی ترقی کے منصوبے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بے حد اہم ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مزید وسعت اختیار کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی تخت نشینی کے موقع پر دنیا بھر کے اسماعیلیوں اور خصوصاً گلگت بلتستان کی اسماعیلی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی قیادت اسماعیلی کمیونٹی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو ترقی، امن...
پرتگال کے دارالخلافے لزبن میں اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم کی امامت کی تاریخی تخت نشینی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پرنس رحیم آغا خان پنجم نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ یہ بھی پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد لزبن میں اسماعیلی جماعت کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ رقم ہوا، جب مولانا شاہ رحیم الحسینی حاضر امام نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام کے طور پر امامت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد تخت نشینی کی رسم ادا کی۔ حاضر امام پرنس رحیم آغاخان نے عالمی جماعت کی جانب سے وفاداری کے عہد کو نہایت شفقت سے قبول کیا، جو...
مقامی فلسطینی شہری اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، مگر فلسطینی اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ اسرائیلی حملے کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کا جنین اور اس کے مہاجر کیمپ پر 21 روزہ حملہ فلسطینیوں کے لیے ایک بڑا انسانی المیہ بن گیا، جس کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی، یعنی 90% کیمپ کے رہائشی، اپنے گھروں سے بے دخل کر دیے گئے۔ جبری انخلا اور انسانی بحران: اسرائیلی فوج نے جنین پر حملے کے دوران ڈرونز اور قناصوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلایا اور دعویٰ کیا کہ محفوظ راستہ فراہم کیا جا رہا ہے، مگر درحقیقت بے گناہ شہریوں پر گولیاں...
لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب میں 5ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری۔ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلئے عمر کی حد65سال کرنے کی منظوری۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ تونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہکیا گیا۔ پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری۔ نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب...
بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ، جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور 2023 کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل مالیت 318 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جو کہ 88فیصد بنتی ہے۔ سبز اور ڈیجیٹل لاجسٹکس کی...
اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس تبدیلی کے حوالے سے سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری کے بجائے 18 فروری کو ہوگا۔ اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے آئی سی سی آج آخری ڈیڈلائن ہے، جس کے باعث تمام ٹیموں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) انیس جنوری سے جاری فائر بندی نے غزہ پٹی میں 15 ماہ سے زیادہ عرصے کی لڑائی کو روک رکھا ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے پانچ گروپوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ پر قبضہ کرنے اور اس کے بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی باشندوں کو وہاں سے نکال دینے کی تجویز کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے۔ فائر بندی ناکام ہوئی تو غزہ میں قحط میں اضافے کا خدشہ، اقوام متحدہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کی دوپہر تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ سے ہفتے کی دوپہر تک اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔ بین الاقوامی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ سے ہفتے کے دن 12 بجے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوا تو جنگ بندی کے خاتمے کی تجویز دوں گا، جس کے بعد تباہی آئے گی اور بہت نقصان ہو گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )تل ابیب کے شہریوں نے حماس کی حراست میں موجود تمام یرغمالیوں کی مکمل رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے جنوب کی طرف جانے والی ایالون ہائی وے کو بند کر دیا ہے.(جاری ہے) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی میں تیزی لانے کے لیے معاہدے کی مدت کو کم کیا جائے کیوں کہ رہا ہونے والے آخری 3 افراد کو خراب طبی حالت میں اسرائیل بھیجا گیا تھا ”ایکس“ پر پوسٹ میں ایک اسرائیلی شہری کریو نے کہا کہ وہ یرغمالیوں کے اہل خانہ اور ہزاروں اسرائیلیوں کے ساتھ مارچ کر...
حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاکر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تاحکم ثانی روک دی ہے جس کے بعد امن معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ حماس کی جانب سے یہ فیصلہ تب سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیدیوں کی ہفتے تک رہائی نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کے اس فیصلے کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور اسرائیلی وزیر دفاع نے افواج کو تیار رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی یرغمالی ہفتہ تک رہا نہ ہوئے تو جنگ بندی ختم، صدر...
چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ، جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور 2023 کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل...
حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کیے جانے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی شہریوں نے اسرائیلی وزارت سلامتی کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ سے دیگر یرغمالیوں کو جلد واپس لایا جائے۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تا حکم ثانی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی کے شہریوں کی اپنے علاقوں کو واپسی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اسرائیل غزہ پٹی میں امدادی سامان کے داخلے میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے، ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو غزہ جنگ بندی ہفتے کے دن 12 بجے ختم ہوجائے گی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کو شاید اسرائیلی وزیراعظم سے بھی بات کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ دن 12بجے تک تمام یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو سیز فائر ختم کرنے کا کہوں گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر سے اس ہفتے بات کروں...