غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جماعت اسلامی کا سندھ بھر میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آج غزہ میں لاکھوں مسلمان فاقہ کشی، نسل کشی اور قحط کا شکار ہیں جبکہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے خوف سے اتنے بڑے سانحے اور ظلم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہورہا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
جماعت اسلامی کے تحت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے

اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس سلسلے میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ لاڑکانہ، نائب امیر حافظ نصراللہ چنا کندھکوٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی شہدادکوٹ، حافظ طاہر مجید حیدرآباد، علامہ حزب اللہ جکھرو نے سکھر میں منعقدہ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے پوری امت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، آج غزہ میں لاکھوں مسلمان فاقہ کشی، نسل کشی اور قحط کا شکار ہیں جبکہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے خوف سے اتنے بڑے سانحے اور ظلم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہورہا ہے، امریکا کی آشیرواد سے اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹادینے پر تلا ہوا ہے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے بے گناہ شہریوں پر جارحیت کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے امت مسلمہ اور عالمی طاقتیں اقوام متحدہ، او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملتان سمیت ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مساجد و مدارس میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس سلسلے میں جے یو آئی ملتان سٹی وصدر کے زیراہتمام مدرسہ جلال باقری نزد باغ لانگے خان مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جے یو آئی سٹی امیر قاری یسین، جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید سمیت قاری یوسف مدنی، ملک منظور احمد کارلو، ملک جاوید احمد کالرو، عثمان علی، قاری مختیار، مفتی سیف اللہ، مولانا عبداللہ خادم، مولانا خلیل الرحمن نے کی۔
اس موقع پر جے یو آئی کے رہنماوں نور خان ہانس، قاری یسین، حافظ عمر شیخ، رانا محمد سعید، قاری یوسف مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے بے گناہ شہریوں پر جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، امت مسلمہ اور عالمی طاقتیں اقوام متحدہ، او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قبلہ اول بیت المقدس، مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے یکجا ہو جائیں، اسرائیل کی نہتے بے گناہ مرد و خواتین بچوں اور جوانوں پر بمباری کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، آج وقت آن پہنچا ہے کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے، جے یو آئی مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔