سیکڑوں اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ سے تنگ آکر اپنی حکومت کو جنگ کے خاتمے کے لیے احتجاجی خط لکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہلکاروں نے نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور یرغمالیوں کی عدم رہائی کی ذمہ داری بھی عائد کردی۔

اسرائیلی ائیر فور س کے ایک ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں کے خط میں حکومت سے یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا وعدہ بھی یاد دلایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے خط میں لکھا کہ غزہ جنگ نیتن یاہو کی سیاسی بقا اور ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے۔

خط میں اسرائیلی فوجیوں نے وزیر دفاع، آرمی چیف اور فوج کے چیف میڈیکل آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاطر خواہ نتائن نہ نکلنے کی ذمہ دار حکومت ہے۔

یاد رہے کہ ریزروسٹ اہلکاروں کے خط کو اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس یونٹ کے 250 سے زائد سابق اہلکاروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سابق فوجی افسران نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وزیردفاع پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل اب تک نہ تو اپنے یرغمالیوں کو بازیاب کراسکا ہے اور نہ ہی حماس کے حوصلوں کو شکست دے سکا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرمپ کا ممکنہ فیصلہ جنوبی کوریا کے لیے مصیبت کھڑی کرسکتا ہے، امریکی جنرل

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں مقیم امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی شمالی کوریا کی بڑھتی ریشہ دوانیوں کے تناظر میں مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر انوکھے طرز کے حملوں میں اضافہ

یو ایس فورسز کوریا کے کمانڈر جنرل زیویئر برنسن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا کہ شمالی کوریا اپنے ہتھیاروں کے پروگراموں کو فروغ دے رہا ہے اور روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے لہٰذا ایسے وقت میں جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی مسئلہ کھڑا کردے گی۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ حکومت جنوبی کوریا اور دیگر جگہوں پر امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم یورپ میں امریکی فوج پر خرچ کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں ہمیں ادائیگی زیادہ نہیں ہوتی اور یہی حال جنوبی کوریا کا بھی ہے۔

یاد رہے کہ اپنی پچھلی میعاد کے دوران ٹرمپ نے کوریا میں تعینات 28،500 امریکی فوجیوں کے لیے جنوبی کوریا کے مالیاتی تعاون میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک موقع پر اس وقت کے صدر مون جے سے انہوں نے 400 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے کئی ماہ تک مذاکرات بھی چلتے رہے تھے۔

جنوبی کوریا نے اکتوبر میں واشنگٹن کے ساتھ ایک نئے 5 سالہ لاگت کے اشتراک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: شمالی کوریا نے ’فریڈم ایج‘ مشقوں کے جواب میں 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے

زیویئر برنسن نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ جنوبی کوریا میں موجود امریکی فوجی نہ صرف شمالی کوریا کے خطرات کو روکتے ہیں بلکہ روس اور چین کے خلاف بھی دفاع کی ایک اہم لائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوج خطے میں بیلسٹک میزائل دفاع کے لیے ایک اہم جز ہے اور انڈو پیسیفک کمانڈ کو شمال کے خطرات کو دیکھنے، سمجھنے اور سمجھنے اور بہت سے مخالفین کو روکنے میں مدد کرنے کے لیے بھی اہم ہے۔

زیویئر برنسن جنوبی کوریا امریکا کمبائنڈ فورسز کمانڈ کی قیادت بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے یو این کمانڈ نے شمالی کوریا کے جوہری اور ہتھیاروں کے پروگراموں اور روس کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کے بارے میں بھی خبردار کیا۔

انہوں نے کمیٹی کو جمع کرائے گئے ایک بیان میں لکھا کہ ڈیموکریٹک عوامی جمہوریہ کوریا (شمالی کوریا) نے گزشتہ سال کے دوران روس کو لاکھوں توپ خانے اور درجنوں بیلسٹک میزائل بھیجے ہیں اور ساتھ ہی یوکرینی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے 10،000 سے زیادہ فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔

زیویئر برنسن نے کہا کہ اس کے بدلے میں روس شمالی کوریا سے خلائی، جوہری اور میزائل کے لیے قابل اطلاق ٹیکنالوجی، مہارت اور مواد کے اشتراک کو بڑھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کا توسیعی تعاون اگلے 3 سے 5 سالوں میں شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پروگرام میں پیشرفت کے قابل بنادے گا۔

انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم آپریشنز، ہتھیاروں کی برآمدات اور غیر قانونی تجارت سے فروغ پانے کے ساتھ ساتھ پیانگ یانگ نے بیک وقت بیرونی فوجی مدد فراہم کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

فروری میں شمالی کوریا کے ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج بائیبٹ سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثے چراتے ہوئے تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی چوری کی تھی۔

زیویئر برنسن نے کہا کہ خوراک کی قلت کی وجہ سے تباہی کی پییشن گوئیوں کے برعکس شمالی کوریا پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے جو کہ آمدنی کے نئے سلسلے کے ذریعے پیدا ہونے والے کافی وسائل سے تقویت حاصل کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف سے بچنے کے لیے ایپل نے 15 لاکھ آئی فون بھارت سے امریکا کیسے منگوائے؟

سماعت کے دوران یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل سیموئل پاپارو جونیئر نے بھی خبردار کیا کہ امریکی فوجیوں میں کمی سے شمالی کوریا کے حملے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

پاپارو نے کہا کہ جنوبی کوریا سے فوجی کم کیے گئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ شمالی کوریا اس پر حملہ کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم گئی تو اس سے ہماری تنازعات میں غالب آنے کی صلاحیت کم ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا جنوبی کوریا جنوبی کوریا میں امریکی فوجی شمالی کوریا یو ایس فورسز کوریا کے کمانڈر جنرل زیویئر برنسن

متعلقہ مضامین

  • 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی
  • غزہ کے بچے اور قیدی نیتن یاہو کےگھناؤنے عزائم کا شکار ہوئے ہیں، حماس
  • جہاد کافتویٰ آچکا،نیتن یاہو سن لو ایک ایک بچے کاحساب لیں گے ،حافظ نعیم
  • بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • اسرائیلی فوج غزہ جنگ سے تنگ آگئی، سیکڑوں اہلکاروں نے حکومت کو خط لکھ دیا
  • ٹرمپ کا ممکنہ فیصلہ جنوبی کوریا کے لیے مصیبت کھڑی کرسکتا ہے، امریکی جنرل
  • نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنیوالے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف
  • نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف
  • اسرائیل میں غربت کا طوفان، لاکھوں شہری خیرات پر زندگی گزارنے پر مجبور