ظالم کار سوار نے زہریلی مٹھائی بانٹ دی، 3 بچے جاں بحق ،5 کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
حافظ آباد(نیوز ڈیسک)حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو بانٹی گئی زہریلی مٹھائی کو کھانے سے 3 بچے جاں بحق ،5 بچوں کی حالت تشویشناک ۔
رپورٹ کے مطابق حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو زہریلی مٹھائی بانٹی گئی، مٹھائی کھاتے ہی 8بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی، 3بچے جاں بحق ہوگئے ۔8سے زائد بچوں کو مٹھائی کھلائی گئی جس میں زہر تھا ، مٹھائی کھاتے ہی بچوں کی حالت بگڑ گئی ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 5بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی ہلاکت زہریلی مٹھائی کھانے سے ہوئی۔پولیس نے کارسوار کا سراغ لگانے کے لئے ناکہ بندی کر دی ہے۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی حالت تشویشناک بچوں کی
پڑھیں:
موٹر وے M 5: ٹرالر کی کار کو ٹکر، 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسکھر، ملتان موٹر وے ایم 5 پر شجاع آباد کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار فیملی کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار سوار فیملی ملتان سے سکھر جا رہی تھی کہ شجاع آباد کے قریب ٹرالر نے کار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں کار سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔