مردان؛ زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
مردان:
تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔
گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے۔
متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیبیا: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک، 4 پاکستانی بھی شامل
—فائل فوٹومشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق حادثے میں ہلاک 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 4 پاکستانیوں میں ایک گوجرانوالہ اور 3 منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں۔
کشتی کے 195 سے زیادہ مسافر لاپتا ہیں جبکہ 120 مسافروں کو بچا لیا گیا۔
کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لے کر یونان جا رہی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔