غزہ میں نشل کشی، اسرائیلیوں کے احتجاجات، عالمی بیداری اور امت مسلمہ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں12-04-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Gaza Genocide Exposed | Israeli Protests, Global Uprising & Muslim Response
55 ہزار فلسطینی شہید، 20 ہزار بچے
اسرائیلیوں نے خود جنگ کے خلاف آواز اُٹھا دی
کیا آپ اب بھی اسرائیلی مصنوعات خریدیں گے؟
ہفتہ وار پروگرام: وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
پیش کش: سید انجم رضا
پروگرام کا خلاصہ:
غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اپنے عروج پر ہے، 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 20 ہزار معصوم بچے شامل ہیں۔ القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ قیدیوں کی ویڈیو کے بعد اسرائیل کے اندر خود غاصب صیہونی سڑکوں پر آ گئے ہیں اور جنگ کو قومی مفاد کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔
950 سے زائد اسرائیلی فضائیہ کے اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے نیتن یاہو پر شدید تنقید کی ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں بھی پالیسیوں کی ناکامی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ دنیا بھر کے علماء کرام اسرائیل کے خلاف مسلح جہاد کا فتویٰ دے چکے ہیں، اور بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔
ناظرین، وقت آ گیا ہے کہ ہم بھی کم از کم سوشل میڈیا پر، اور معاشی بائیکاٹ کے ذریعے اپنا فرض ادا کریں۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اور مسلم اُمہ کی آواز بنیں۔
???? NO THANKS ایپ جیسے ٹولز استعمال کریں اور شعور پیدا کریں۔
✊ #FreePalestine کا نعرہ صرف سڑکوں پر نہیں، ہر خریداری میں لگائیں۔
#GazaGenocide #FreePalestine #BoycottIsrael #IsraeliProtests #MuslimUnity #StandWithGaza #EndTheOccupation #WarCrimes #HumanRights #SaveGaza
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اٹک، ٹیکسلا خانپور، خانیوال ، فاروق آباد، ساہیوال، وزیر آباد، بھلوال، وہاڑی ، مری، بہاولپور میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔
حیدرآباد، جیکب آباد، سانگھڑ، ٹھل، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، سجاول، جامشورو، بدین سمیت سندھ بھر میں ریلیاں نکالی گئی، جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکر کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔سوات، ایبٹ آباد، لوئردیر،ہری پور، مردان،مانسہرہ سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ریلیوں و احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔آزاد کشمیر کے درالحکومت مظفر آباد، پلندری، راولاکوٹ، باغ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف بھی شدید نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی، منعم ظفر نے کی، جنہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔منعم ظفر نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر پاکستانی کو آواز بلند کرنی چاہیے اور عملی اقدامات کرتے ہوئے غاصب ریاست کے معاشی بائیکاٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 13 اپریل کو ہونے والے غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کر کے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی عوام مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔جماعتِ اسلامی کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ آج کے مظاہرے اور ریلیاں نہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہیں بلکہ عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک کوشش بھی ہے تاکہ دنیا اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرے اور مظلوموں کو انصاف ملے۔