حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد اسرائیل ان 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔
حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔
واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے الزام کے میں روک دی تھی جس کے بعد دونوں فریقین میں جاری جنگ بندی معاہدہ بحران کا شکار ہوا تھا۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بحران کے بعد جنگ بندی ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے جن کا اس معاہدے کے ذریعے سدباب کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنوری میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے 29 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد

پڑھیں:

ہم کمزور یا شکست خوردہ نہیں کہ قابض اسرائیل اپنی شرائط کا حکم دے، حماس

مزاحمتی میڈیا ذرائع کے مطابق حماس رہنما نے کہا کہ ہم صیہونی قیدیوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور قیدیوں کا مزاحمت کار کے سر کو چومنا قابض دشمن کے جھوٹ کا عملی جواب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر فلسطینی قیدیوں کی ساتویں کھیپ کو رہا کرنے میں قابض اسرائیل کی ناکامی معاہدے اور اسرائیلی قیدیوں کی قسمت سے کھلواڑ ہے۔ مزاحمتی میڈیا ذرائع کے مطابق ابو زہری نے کہا کہ ہم کمزور یا شکست خوردہ فریق نہیں ہیں کہ قابض ہم پر اپنی شرائط کا حکم دے، نیتن یاہو نہ صرف معاہدے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے بلکہ اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کے ساتھ بھی کھیل رہا ہے۔

انہوں نے قیدیوں کی رہائی کے التوا کو ’’احمقانہ اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو اس کی سنگینی کا ادراک کرنا چاہیے اور ہم ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم صیہونی قیدیوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور قیدیوں کا مزاحمت کار کے سر کو چومنا قابض دشمن کے جھوٹ کا عملی جواب ہے، قیدیوں کے حوالے کرنے میں کوئی جرم یا توہین شامل نہیں ہے، یہ معاہدہ کسی فاتح اور شکست خوردہ فریق کے درمیان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیتن یاہو بچنا چاہتا چاہے اور چال چلنا چاہتا ہے، ہمارے پاس ایسے کارڈز ہیں جنہیں ہم وقت پر استعمال کریں گے۔ حماس کے رہنما نے خبردار کیا کہ قابض دشمن مغربی کنارے کو ضم کرنا چاہتا ہے، ہمیں اس منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کے طور پر متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی عوام کا حصہ ہے اور جو بھی اسے غزہ سے نکالنے اور مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کا خواب دیکھتا ہے وہ دھوکے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادہ، جنگ بندی معاہدے میں اہم پیشرفت
  • 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پاگیا، حماس
  • اسرائیل کا 42 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر غور، غزہ اور جنین میں کشیدگی برقرار
  • حماس کا اسرائیلی وزیر اعظم پر غزہ جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کا الزام
  • حماس کی غزہ پر حکمرانی کا خاتمہ کریں گے، نیتن یاہو
  • ہم کمزور یا شکست خوردہ نہیں کہ قابض اسرائیل اپنی شرائط کا حکم دے، حماس
  • حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کیساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا
  • فلسطینیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مذاکرات نہیں، حماس کا دو ٹوک اعلان
  • فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مذاکرات نہیں، حماس کا دوٹوک اعلان