4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 140 سے زائد فلسطینی قیدی رہا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے 140 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
اس حالیہ تبادے کے بعد 5 ہفتے پرانی جنگ بندی معمول پر آتی نظر آرہی ہے، جس کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں جنگی حالات کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار
یرغمالیوں کی لاشوں کو جنوبی غزہ میں ریڈ کراس منتقل کیا گیا اور تقریباً نصف شب کے قریب کریم شالوم کے سرحدی مقام پر پہنچایا گیا، دریں اثنا فلسطینی قیدیوں کو لے کر بسوں کا ایک قافلہ مغربی کنارے کے شہر رملہ پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوفر میں زیر حراست 43 فلسطینیوں کو ریڈ کراس منتقل کردیا گیا ہے، جنہوں نے بس سے اتر کر باہر جمع ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
مزید پڑھیں: حماس آج فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کے تیسرے گروپ کو رہا کرے گا، عرب میڈیا
اسی طرح مصری میڈیا کے مطابق تقریباً 100 مزید فلسطینی قیدیوں کو مصر کے حوالے کر دیا گیا، جہاں وہ اس وقت تک رہیں گے جب تک کہ کوئی دوسرا ملک انہیں قبول نہیں کرتا۔
بعد ازاں ایمبولینس آزاد کیے گئے فلسطینیوں کو لے کر جمعرات کو علی الصبح جنوبی غزہ کے خان یونس میں واقع یورپی اسپتال طبی معائنے کے لیے پہنچیں۔
مزید پڑھیں: حماس کا اسرائیلی وزیر اعظم پر غزہ جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کا الزام
واضح رہے کہ گزشتہ تبادلوں میں رہا ہونے والے قیدیوں کے اسرائیلی حراست میں رہتے ہوئے اعضا کاٹ دیے گئے تھے اور بہت سے لوگ انتہائی کمزور ہو چکے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ تک یہ واضح نہیں تھا کہ راتوں رات کتنے فلسطینیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، اور آیا اس تبادلے میں وہ تمام 602 قیدی شامل ہوں گے جنہیں اسرائیل نے ہفتے کے روز چھ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے رہا کیا جانا تھا۔
مزید پڑھیں:حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کردی، اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری
حماس کی جانب سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 6 یرغمالیوں کو منتقل کیا گیا تھا لیکن ہفتے کی رات جب فلسطینی قیدی بسوں میں بیٹھ کر منتقلی کے انتظار میں تھے،اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت نے آخری لمحات میں انہیں رہا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں واپس جیل بھیج دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی حماس خان یونس ریڈ کراس غزہ فلسطینی قیدی مصر یرغمالی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی خان یونس ریڈ کراس فلسطینی یرغمالی فلسطینی قیدیوں فلسطینی قیدی کے بدلے
پڑھیں:
غزہ، اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46فلسطینی شہید
غزہ، اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز)7اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 46 سے تجاوز کر گئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں مزید 46 سے زیادہ فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں میں خان یونس میں مزید 10 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے 17 ماہ سے جاری جنگ میں 211 فلسطینی صحافی شہید کیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں 18مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1523 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 3834 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 115900 تک پہنچ گئی ہے۔