جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مزید 2 اسرائیلی اسیروں کو رہا کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے رفح سے 2 اسرائیلی قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو شامل ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے گئے دونوں قیدی اسرائیل پہنچ گئے جبکہ دیگر 4 یرغمالی کچھ دیر بعد نصیرات کیمپ سے ریڈ کراس کے حوالے کیے جائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق آج 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے تبادلے 602 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے حماس نے کہا کہ آج دشمن کے 6 قیدیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی بڑی موجودگی دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے تازہ پیغام ہے، فلسطینی عوام اور مزاحمتی دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی گہری اور مضبوط ہے۔
یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی یرغمالیوں میڈیا کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم GAZA CITY, GAZA - APRIL 13: Flames rise after the Israeli army launches an airstrike on the Al-Ahli Baptist Hospital in the Gaza Strip on April 13, 2025. The hospital's reception and emergency room building was targeted with 2 missiles and completely destroyed the area. (Photo by Hamza Z. H. Qraiqea/Anadolu via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بمباری کی جس سے اسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر حملہ کیا ہے اور مریضوں سمیت اسپتال میں پناہ لیے ہوئے دیگر افراد کو اسپتال چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے حملے میں اسپتال کا استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت میں رہنے والے مریضوں کے میڈیکل آکسیجن رکھنے والے بلاک کو تباہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریض اور دیگرافراد اسپتال کی عمارت چھورڑنے پر مجبور ہوئے اور اب آس پاس کی گلیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔