حماس 369 فلسطینیوں کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔
الجزیرہ کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: حماس کا ٹرمپ منصوبے کیخلاف مصر و اردن کے مؤقف کا خیر مقدم
یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔
اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاکر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تاحکم ثانی روک دی ہے جس کے بعد امن معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
حماس کی جانب سے یہ فیصلہ تب سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیدیوں کی ہفتے تک رہائی نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Gaza Hamas Israel.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی قیدیوں کی
پڑھیں:
جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 3 یرغمالی رہا کردیئے، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کریگا
جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 3 یرغمالی رہا کردیئے، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
غزہ(آئی پی ایس )غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینی کی مزاحتمی تنظیم حماس نے 3 یرغمالیوں کو رہا کردیا، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کرے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے چھٹے مرحلے میں حماس نے 3 یرغمالیوں کو خان یونس کے علاقے میں ریڈ کراس کے حوالے کیا، ریڈ کراس کے اہلکار نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویز پر دستخط بھی کیے، اس موقع پر ہزار افراد موجود تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رہا ہونیوالے یرغمالیوں میں امریکی نژاد اسرائیلی ساجے ڈیکل چین، الیگزینڈر تروفانوف اور یائر ہورن شامل ہیں۔غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 396 قیدیوں کو رہا کرے گا، رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 36 عمر قید کے قیدی بھی شامل ہیں، 333 فلسطینی قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے۔