عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں حماس نے 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے، تاہم اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔ اپنی رہائی پر اسرائیلی قیدیوں نے اظہارِ تشکر کیا اور ایک قیدی نے فرطِ جذبات میں حماس کے جنگجو کا سر چوم کر شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں سات عرب ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ مسترد کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں معاہدے کے تحت فلسطینی قیدی قیدی رہا کر

پڑھیں:

اسرائیلی قیدی کا فلسطینی مجاہدین کے سروں کا بوسہ

قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے مقاومت کی قید میں اسرائیلی شخص السید کو بغیر کسی تقریب میں لائے رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے نصریات کیمپ میں تین اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران ریڈ کراس حکام کے حوالے کیے جانے والے قیدیوں میں سے ایک نے دلچسپ انداز میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے سروں کو بوسہ دیا۔ فلسطین میں آج مزاحمتی قوتوں نے "الیامیمون یتزاک کوہن"، "عمر شیم توف" اور "عمر فانکوت" نامی تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا ہے۔ قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے مقاومت کی قید میں اسرائیلی شخص السید کو بغیر کسی تقریب میں لائے رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو کا یو ٹرن: اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
  • جب تک مزید قیدیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہو جاتی، فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے، اسرائیل
  • 6 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 602 فلسطینی قیدی رہا
  • اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر
  • صیہونی اگر اپنے قیدی زندہ چاہتے ہیں تو مزاحمت کی شرائط پر عمل کریں، القسام
  • رہائی پانے والے فلسطینی اسیر نائل سلامہ عبید کی افسوسناک وفات
  • اسرائیلی قیدی کا فلسطینی مجاہدین کے سروں کا بوسہ
  • حماس آج 6 اسرائیلی قیدی رہا کریگا، 602 فلسطینی قیدی بھی رہا ہونگے
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ: کل2 اسرائیلوں سمیت 6 یرغمالیوں کے بدلے600 فلسطینی رہا ہونگے