ہانیہ عامر کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی۔
کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے عانیہ کے بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہانیہ جلد پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کیلئے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ہانیہ کو دلجیت کے ساتھ آن اسکرین دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی کیمسٹری بےحد دلکش ہے۔
تاہم اس فلم کا کیا نام ہے اور اس کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اس حوالے سے تاحال کوئی خبر منظرِ عام پر نہیں آئی ہے جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر یا دلجیت دوسانجھ نے بھی اب تک اس فلم کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر
پڑھیں:
میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ انتہائی بے تکلفی ،صبا قمر کو وائرل ویڈیو پر شدیدتنقید کا سامنا
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں مگر اب پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔
اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو صبا قمر کے ساتھ اس قدر بے تکلف ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل صبا قمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔