جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر میں سربراہ جے یو آئی اور حماس کی مجلس شوری کے سربراہ کی ملاقات میں میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سربراہ جے یو آئی نے حماس راہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے وفد سمیت قطر میں حماس راہنماؤں سے ملاقات کی۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کی طرف سے مولانا فضل الرحمان جبکہ حماس کی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر نے وفود کی قیادت کی، ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مولانا نے حماس راہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب سربراہ مجلس شوریٰ حماس ابو عمر کا کہنا تھا کہ تعاون کی یقین دہانی پر مولانا فضل الرحمان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہی ہے، گھروں کی تعمیر، خیموں، دوائیوں اور رمضان میں سحر و افطار کے لئے پاکستانی عوام اور امت مسلمہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ ابو عمر کا مزید کہا تھا کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان  کے ہمراہ وفد میں مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان شامل تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تعاون کی یقین دہانی مولانا فضل الرحمان سربراہ جے یو آئی حماس راہنماؤں کہنا تھا کہ کہ مولانا

پڑھیں:

ترکیہ سفیر، برطانوی ہائی کمشن لاہور آفس کے سربراہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات 

لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu)  نے ملاقات کی۔  ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔  لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu)  بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء  برطانوی ہائی کمیشن  لاہور آفس کے سربراہ بین وارنگٹن (Ben Warrington  نے  بھی گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم، صحت اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ  پاکستان کی انڈسٹری اگلے چند سالوں میں بہت بہتر پوزیشن میں آ جائے گی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے سربراہ بین وارنگٹن (Ben Warrington ) نے کہا کہ  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، ریسرچ، ماحولیاتی تبدیلی اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کیطرف سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں، حماس
  • اپوزیشن راہنماؤں کی سندھ میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں، تحریک میں شمولیت کی دعوت دی
  • مولانا فضل الرحمان نے بے گھر فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہم وطنوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی
  • ختم نبوت کانفرنس کل سوموار کو لاہور پریس کلب میں ہوگی
  • سید حسن نصر الله نے قدس کی راہ میں شہادت کی آرزو کو پا لیا، حماس
  • سینیٹر فیصل واوڈا کی یقین دہانی پر کسٹمز ایجنٹس نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، نگر کے علماء کی دیامر کے عوام کو یقین دہانی
  • مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائیاں، دکانداروں کو ہراساں نہ کیاجائے
  • ترکیہ سفیر، برطانوی ہائی کمشن لاہور آفس کے سربراہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات