فلسطین کے بہادر بیٹے کی کہانی! 44 سال اسرائیلی قید میں گزارنے والا نائل برغوثی رہا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
قاہرہ: دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی سیاسی قیدی نائل برغوثی کو 44 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا، مگر انہیں اپنے وطن جانے کی اجازت نہیں ملی۔ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مصر جلاوطن کر دیے گئے ہیں۔
نائل برغوثی کے خاندان نے ان کی رہائی کی تصدیق کی، مگر بتایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں فلسطین واپس جانے سے روک دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اہلیہ کو مصر جا کر ملاقات کی اجازت بھی نہیں ملی۔
اپنی رہائی کے بعد الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں نائل برغوثی نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قیدیوں کی ہڈیاں تک توڑ دی جاتی ہیں اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔
2018 میں نائل برغوثی کے بھتیجے صالح برغوثی کو قتل کر دیا گیا، ان کے بھائی عاصم کو گرفتار اور گھر مسمار کر دیا گیا۔ 2021 میں ان کے بڑے بھائی عمر برغوثی کورونا سے انتقال کر گئے، مگر اسرائیلی حکام نے نائل کو آخری دیدار کی اجازت تک نہیں دی۔
10 سالہ طویل قید کے دوران، نائل برغوثی فلسطینی تحریک مزاحمت کا استعارہ بن چکے تھے۔ ان کے ساتھی قیدی انہیں ایک ذہین، باحوصلہ اور کتاب دوست شخصیت کے طور پر جانتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’شوبز میں دکھاوے کے دوست بنتے ہیں‘، نعیمہ بٹ ساتھی اداکاروں پر برس پڑیں
مقبول ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں لوگ صرف سوشل میڈیا پر دوست ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے۔
نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں دوستیوں کے حوالے سے بات کی۔
نعیمہ بٹ نے اپنے ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ساتھی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر صرف دکھاوے کے دوست بنتے ہیں ان کا ذاتی تجربہ یہی ہے کہ سب کچھ بناوٹی ہے۔
نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تو انہیں لگا کہ ان کے ساتھی اداکار انہیں اس بات پر سراہیں گے۔ اور انہیں لگا یہ بہت اچھے دوست ہیں لیکن یہ صرف انہیں لگتا تھا اصل میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔
انہوں نےکہا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ساتھی اداکار سوشل میڈیا پر تو ایسے ظاہر کرتے تھے جیسے وہ ان کے قریبی دوست ہوں، لیکن اصل زندگی میں ان کا رویہ بالکل مختلف تھا۔ کچھ لوگ ایونٹس کے دوران انہیں اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش بھی کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتیں، مگر انسٹاگرام پر جو ’فرینڈشپ گولز‘ کی پوسٹس نظر آتی ہیں، وہ سب جھوٹی اور دکھاوے کی ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار کیوں کردیا؟
واضح رہے اس سے قبل اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی جہاں میزبان وسیم بادامی نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔
دورانِ پروگرام اداکارہ کو ہانیہ عامر کی گِبلی امیج دکھائی گئی جسے وہ پہچان نہ سکیں جس پر میزبان نے حیران ہو کرکہا کہ آپ ہانیہ عامر کو نہیں پہچان سکیں؟ جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں ان کو اتنے اچھے سے نہیں جانتی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کام کے مواقع چھیننے کی کوشش کرتی ہیں، نعیمہ بٹ کی ساتھی اداکاراؤں پر تنقید
میزبان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ انہیں پہچانتی نہیں ہیں جس پر نعیمہ بٹ نے کہا کہ ساتھ ڈرامہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان سے ہانیہ عامر کی گبلی امیج نہیں پہچانی جا رہی تھی۔
ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے فہد مصطفی کبھی میں کبھی تم نعیمہ بٹ ہانیہ عامر