ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے دو جگمگاتے ستارےجو حال ہی میں ایک میوزک کنسرٹ میں نظر آئے تھے اب ایک فلم میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، اس حوالے سے ایک تصویر بھی وائرل ہو ر ہی ہے۔
ہانیہ اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان ممکنہ اشتراک کی خبروں کے دوران انکی نئی فلم کا نام بھی سامنے آگیا ہے، انڈین میڈیا کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کیلئے ساتھ کام کرر ہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نیرو بجوا کی آنے والی پنجابی فلم سردار جی3 کی کاسٹ میں شامل ہو چکے ہیں، ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی جس میں سردار جی2کی کاسٹ کے درمیان ہانیہ عامر بھی کھڑی تھیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر
پڑھیں:
سیستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا
سیستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔
ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پورے خطے کے لیے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرناہوگی۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں لےچکا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے اجتماعی اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
یاد رہے کہ ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشت گردو ں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور بزدلانہ کارروائی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔