2025-03-28@13:10:15 GMT
تلاش کی گنتی: 236

«بھٹو کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلوں پر تحفظات تھے کیونکہ پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل نہیںکیا جاسکا، ان تحفظات کو لیکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کرینگے، یہ اہم ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی...
    وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہوگئی جو کل اسلام آباد میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ پنجاب میں ترقیاتی...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات طے پاگئی ہے، جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کیلئے  کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی بیٹنگ جاری، 30 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات طے پاگئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ بیوی نے شوہر سے ہی رشوت میں ایک ارب روپے اینٹھ لئے پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح...
    حیدر آباد: حکومت سندھ کے محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں گھروں میں بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم تقسیم کیا گیا۔ حیدر آباد میں محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں سولر کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور شہریوں میں سولر سسٹم تقسیم کیا۔ سولر سسٹم کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹنڈوجام، حیدرآباد کے دیہی علاقوں کے 100 مستحق شہریوں کو سولر سسٹم دیا گیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے موقع پر پیغام میں کہا کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدیدِ عقیدت کا مہینہ ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے امن، خوشحالی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش چیئرمین بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدیدِ عقیدت...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے  ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہی محنت اور کوششوں کی وجہ سے ہی پیکا ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک...
    آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔...
    سینئر رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم شروع دن سے عافیہ کے کاز میں ساتھ ہیں، پارلیمنٹ سے لے کر ہر فورم پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی ہے اور آج بھی ساتھ ہیں، قوم کی بیٹی کو واپس لانا حکمرانوں کی اولین اور معاشرے کے ہر فرد کی عمومی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمراں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے وعدے پوری کریں کیوں کہ ان کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے، حکمراں اور وزارتِ خارجہ سنجیدہ ہوں، امریکی حکومت کے دباؤ پر جب 3...
    سیدہ تحسین عابدی نے پاکستان اور ایران کی دیرینہ دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو، ان کی اہلیہ، شہید بینظیر بھٹو، اور اب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ایران کے ساتھ تعلقات اور ان کے جذباتی وابستگی کا ذکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل،حسن نوریان سے ایرانی قونصلیٹ کراچی میں ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ سیدہ تحسین عابدی نے پاکستان اور ایران کی دیرینہ دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو، ان کی اہلیہ، شہید بینظیر بھٹو، اور اب چیئرمین پاکستان پیپلز...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاناما کینال پر قبضہ کرنے یا کینیڈا کو فتح کرنے کی کوئی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں ہے، ہمارے جوہری ہتھیار صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مغرب کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون سے اصول ہیں جو کسی کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا حقدار بناتے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق مباحثہ کرنے والی باوقار سوسائٹی آکسفورڈ یونین، جو عالمی رہنماؤں کو طلبہ اور ماہرین تعلیم کے سامنے کلیدی مسائل پر بات کرنے کی دعوت دیتی ہے،...
    جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر سیاستدان اور قومی اسمبلی کے رکن نواب یوسف تالپورکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ گاؤں مانجھاگر میں ادا کر دی گئی۔نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء نے شرکت کی۔نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداریچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔ اس سے قبل ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ نواب یوسف...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپر نے ایم آر ڈی کے دوران بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی نواب یوسف تالپر ایک تجربہ کار، مدبر اور دور اندیش سیاستدان تھے۔ سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر...
    میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے  پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ  سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
    کیا اِس بارے کوئی دوسری رائے ہے کہ پاکستانی عوام نے کبھی سیاستدانوں کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں دیا ؟کیا اِس بات سے انحراف ممکن ہے کہ یہ سیاستدان ہی ہیں جو قبل از الیکشن یا بعد از الیکشن گیٹ نمبر چار سے ہی برآمد ہو تے رہے ہیں؟ کیا اِس بارے کوئی ابہام ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ سیاستدانوں اور جرنیلوں کے گٹھ جوڑ کی تاریخ ہے ؟ کیا ہم آج اِس بات سے انکاری ہو سکتے ہیں کہ سیاسی تجربات کی تجربہ گاہ سے تیار ہو کر آنے والی بلائیں ہی پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ دار ہیں ؟ کیا عام پاکستانی جسے جدید تعلیم ٗ سائنسی سوچ ٗ منطقی انداز فکر اور اعلیٰ سماجی...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ یہ سیدھا وار سندھ حکومت کی نوجوان ترجمان سمعتہ سید نے پی ٹی آئی کے کئی ترجمانوں مین سے ایک بیرسٹر سیف کے حملے کے ردعمل میں کیا ہے۔  سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ سید نے کہا  کہ بلاول بھٹو  جب بنیں گے، عوامی حمایت سے ہی وزیرِ اعظم بنیں گے۔  پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔ مبینہ انسانی سمگلر کے گھر والوں کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی  بیرسٹر سیف کے بیان کے جواب مین سمعتہ سید نے مزید کہا،   چیئر مین بلاول بھٹو  پی ٹی آئی کے  بانی...
    بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، ملک کی سیاست ، معیشت کو تباہ کر دیا نوجوانوں کی سیاست سے مایوسی میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندے سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیلنجز ہیں اور ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ماضی میں بھی ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی...
    جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور سیاست دان بھی اپنے کردار کی حدود میں رہیں، عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا اور اب پاکستان کو عمران خان کی ان کی سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، انہوں نے ملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، پاکستان کی سیاست سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اور اس مایوسی میں سب سے بڑا کردار...
    کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز میونخ(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیلنجز ہیں اور ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ماضی میں بھی ہم دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں،سب چاہتے ہیں ادارے مضبوط اور عوام خوشحال ہوں، اجتماعی اقدامات اور اتفاق رائے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندے سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے...
    ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، پاکستان نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی اور اب بھی دہشتگردی کو شکست دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فوج، پارلیمنٹ یا عدلیہ ہو یہ سب پاکستان کے ہی ادارے ہیں۔ صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل  بلاول بھٹو نے کہا کہ سب چاہتے ہیں ادارے مضبوط اور عوام خوشحال ہوں،...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔ میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری کردار کی امید نہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی و معاشی استحکام ودیگر مسائل پر غور کی ضرورت ہے، ہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس...
    پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔پاکستانی خاتونِ اوّل نے ویڈیو سوشل...
    پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Aseefa Bhutto Zardari (@aseefabz) ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر...
    خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری نے ترک صدررجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان پر ان کی گاڑی چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رجب طیب ایردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدررجب طیب ایردوان کے دورے کے دوران ان کی گاڑی چلانا یاد گارلمحہ تھا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب گاڑی چلا رہی تھی تو میرے ساتھ گاڑی میں 2 صدورتھے، یہ یادگارلمحہ کبھی نہیں بھولوں گی۔ An unforgettable moment driving President @RTErdogan during his visit to Pakistan. Very mindful while in the...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر رہنماجماعت اسلامی سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات منظور کرے۔ کراچی پریس کلب پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بھر سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہونے والے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک اور صوبے کا اہم شعبہ ہوتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیغمبرانہ پیشے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا سندھ کے مختلف علاقوں سے یہاں آ کر دھرنا دینا، تعلیم جیسے شعبے کے بارے میں سندھ حکومت...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوجام کے نزدیک کھٹیاں اسٹیشن دیھ رئیس روڈ کے قریب غیر قانونی اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف مکین سراپا احتجاج زہریلے دھوئیں سے جلد اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی علاقہ مکین پریشا نیوں میں مبتلا ہوگئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب بھٹی، محمد رئیس، محمدعرب، وحید نودانی، شاہنواز چانڈیو، امین رئیس اورقربان چانڈیو ودیگر نے کہا کہ بھٹوں کے زہریلے دھوئیں سے سانس جلد اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور پورے علاقہ دیھ رئیس کا پانی خارہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا زرعی زمینوں کو نقصان ہو رہا ہے ہم فصل لگاتے ہے فصل تباہ ہو جاتی ہے ان بھٹوں کی وجہ...
    کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
    اسلام آباد +واشنگٹن (نمائندہ خصوصی +این این آئی) امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس اور ٹرانس نیشنل سٹریٹجی گروپ  کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ آمد، بلاول بھٹواورشرکاء کے درمیان دنیا بھرکےاہم عالمی امورپرگفتگو بلاول بھٹوکی لائبریری آف کانگریس کےسابق فیلڈ ڈائریکٹرمائیکل البن سے ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹورینڈکارپوریشن کےسینئرپالیسی ریسرچر جیسن ایچ کیمبل سے بھی ملے ،بلاول بھٹوسےساؤتھ ایشیا سینٹر،اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینیر فیلو جاویداحمدملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے نان ریذیڈنٹ اسکالر ڈاکٹر سید محمد علی کی ملاقات ،بلاول بھٹوسےمڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجرایمون ہارٹیس کی بھی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹوسے ساؤتھ ایشیااسٹمسن سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان کی بھی ملاقات، بلاول بھٹوسے سپیشلسٹ ساؤتھ ایشین افیئرزکانگریشنل ریسرچ سروس ڈاکٹرایلن کرونسٹڈ کی ملاقات، بلاول بھٹوسے ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل کی ملاقات، بلاول بھٹوسےسینٹرفاراےنیوامریکن سکیورٹی کی کیرتھی...
    بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو کے سیاسی مخالفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے اس اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کے لیے پیسے دیے تھے اور انہیں کوئی سرکاری دعوت نہیں دی گئی تھی۔ دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اس دعوت میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں بھری بلکہ انہیں امریکی صدر کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ایسے میں پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی اور پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ایکس پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ مسیحیوں کا ناشتہ نہیں‘،...
    فائل فوٹو امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس، اور ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ  کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ ایونٹس کوآرڈینیٹر، اٹلانٹک کونسل ساؤتھ ایشیا سینٹر کے نان ریذیڈنٹ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے) میں شرکت کی ہے اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، ’میں آج دباؤ میں تھا کہ مجھے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرنا ہے، میں وہاں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ میں آج کی تقریب میں کیا بات کروں گا، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر کیسے بول سکوں گا، جنھوں نے ہمیں آج یہاں سرپرائز کیا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘ بلاول بھٹو نے...
    کولاج بشکریہ انسٹاگرام  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں منعقد کی گئی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تقریب کے دوران پہلی میز پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ براجمان ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں سابق وزیرِ داخلہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کر کے خوشی ہوئی، تقریب کے دوران صدر کی افتتاحی تقریر سننے اور میں نے اختتام پر تقریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی اور یہاں دنیا بھر سے لوگ شریک تھے، یہ ایک بہت اچھا موقع تھا۔ تقریب میں امریکی صدر نے بھی خطاب کیا۔ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 77 سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا کسی جماعت نے شہداء کی توہین نہیں کی بھٹو پھانسی لگا، نصرت بھٹو، بے نظیر شہید، قید و جلاوطنی ہو گئیں نواز شریف، شہبازشریف قید ہوئے، خاندان سمیت جلا وطن ہوئے، آصف زرداری عرصہ دراز قید رہے،, پی ٹی آئی کے احتجاج میں اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ملک دیوالیہ کرنے کی کوشش کے بعد اکوموڈیشن کی امید احمقوں کی جنت میں رہنے جیسی ہے۔
    دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں...
    کراچی: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو سینئر صحافی خواجہ جاوید احمد سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہے ہیں
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شریک ہیں۔بلاول ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی کرنے امریکا گئے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر کے رہنماؤں کیلیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناشتے میں دنیا بھر کے سینئر سیاستدان، امریکی سینیٹرز شریک ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، چیرمین پی پی کا سیکیورٹی عملہ اور دیگر آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعوت ملنے سے متعلق ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری...
    ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کی ہے۔  ذرائع کے مطابق نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان  ہے۔   نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں دنیا بھر سے سیاستدان اور امریکی سینیٹرز نے بھی شرکت کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز کا اعلان
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے ناشتے میں شریک ہوئے۔اس کے علاوہ دنیا بھر سے اہم سیاسی شخصیات بھی تقریب کا حصہ تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا ڈیجیٹل بل آف رائٹس لانے کا اعلانپی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج کی دنیا میں انٹرنیٹ بنیادی انسانی حق ہے، تیز اور افورڈیبل انٹرنیٹ تک رسائی کا حق چھین کر لیں گے، ڈیجیٹل رائٹس بل کیلئے نوجوانوں سے مل کر جدو جہد کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کے قریب ماھی واھ کینال سے بااثر شاھد بھٹو کی جانب سے غیر قانونی واٹر کورس کے زریعے پانی چوری کرنے کا انکشاف متاثر کسانوں کا احتجاج غیر قانونی واٹر کورس بند کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب ماھی واھ کینال سے نکلنے والے واٹر کورس 31/1 دیھ جونگ میں سے بااثر شاھد بھٹو کی جانب سے غیر قانونی طور پر واٹر کورس نکال کر پانی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں متاثر کسانوں نے نبی بخش بھٹو کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر شاھد بھٹو نے ہمارے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے ہمارے واٹر کورس سے غیر قانونی طور پر واٹر...
    گھارو (نمائندہ جسارت) سید الطاف شاہ اپنے دوست فقیر محمد صدیق قادری کے ہمراہ اپنی بیٹی کے اغوا کی فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گیا۔ سید الطاف شاہ نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمان بھٹو پر اپنی 13 سالہ بیٹی بینظیر شاہ کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عبدالرحمان بھٹو اور اس کے بیٹے نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز گھر کے سامنے سے 13 سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوا کرکے لے گیا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان نے اغوا کے بعد ہمارے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دینا شروع کردیا اور خاموش رہنے کے لیے دباؤ...
      دراصل ایم کیو ایم رہنما اپنے آپس کے شدید اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں ایم کیو ایم والوں کو یاد نہیں کہ بھتہ کلچر، گٹکا ماوا ،دیگر گھناؤنے کاموں کے یہ بانی ہیں،مرتضی وہاب ۔۔۔۔۔ (جرأت انیوز)میئر کراچی و ترجمان بلاول بھٹو زرداری بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم رہنمائوں خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنمائوں کی پیپلزپارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں ہے دراصل ایم کیو ایم رہنما اپنے آپس کے شدید اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں اور آپسی اختلافات کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں شاید ایم کیو...
    میئر کراچی اور ترجمان بلاول بھٹو زرداری مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں، آپس کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں۔ تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، خالد مقبول ایک طرف لوگ صوبے کو چلانے کےلیے 100 فیصد وسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصد بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتے ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم انہوں نے کہا کہ...
    میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کا سندھ حکومت کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں، عدالت کے فیصلے کے تحت اس کی رقم سپریم کورٹ کو ادا کی جارہی ہے، غیر قانونی تعمیرات اور چائنا کٹنگ کی سرپرستی کبھی نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں دو قیادتیں چل رہی ہیں، ایک صرف باتیں اور پریس کانفرنس کرتی ہے اور دوسری ہماری قیادت ہے جو کام کرکے وعدوں کو وفا کرتی ہے، کراچی کی ترقی کا سفر بلاول بھٹو کے تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے، ہمارا وعدہ ہماری نیت، پیپلز پارٹی کی پوری قیادت عوام کے سامنے ہے، ہمارا...
    بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے،ترجمان بلاول ہائوس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ترجمان بلاول ہاوس سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے، خالد مقبول اینڈ کمپنی کی آج کی پریس کانفرنس مایوس سیاسی یتیموں کی محفل غم تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تاجروں کو بھتہ خوروں سے تحفظ کی ضمانت نے ایم کیو ایم کی نیندیں اڑا دیں،خالد مقبول اینڈ کمپنی ٹی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر و سینئر صحافی، روزنامہ جسارت کراچی کے سابق اسٹاف رپورٹر محمد انور کی وفات پردلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھکے صدر اسداللہ بھٹو اورجنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی نے بھی محمد انورکی کی وفات پردکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔
    پی پی چیئرمین کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں یونین آف جرنلسٹس کی کامیابی جمہوری اور صحافتی جدوجہد کا تسلسل ہے، امید ہے کہ نومنتخب قیادت عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے نذر بلوچ، جبار بلوچ، ابرار احمد، فضل...
    ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
    کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا، طیارے پر سوار ہونے کے بعد امریکا جانے کا پلان کینسل ہونے پر بلاول بھٹو کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو امریکا روانگی کیلئے منگل کی شب کو اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ بلاول بھٹو کو بذریعہ دبئی امریکا کیلئے روانہ ہونا تھا، چئیرمین پیپلز پارٹی دبئی جانے والے طیارے پر اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سوار ہوئے، تاہم پھر اچانک بلاول بھٹو اپنے طیارے سے اتر کر بلاول ہاوس کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان بلاول بھٹو دبئی میں قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، انہیں امریکا میں صدارتی ناشتے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگروزیراعلیٰ، وزراء یا کسی بیوروکریٹ سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا ہے تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے۔ سندھ میں ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور ہمیں مسائل کے حل کیلئے آگاہ کریں۔ کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں۔ ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا.تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے. آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں. سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں. مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں. ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ کئی مسائل حل طلب ہیں۔چیئرمین پی...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے تاجروں کو اگر مجھ سے مسئلہ ہے تو بات کریں، کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی کسی سے بھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، کسی سے چغلی کرنےکی ضرورت نہیں، صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘ ’ آپ کی کسی سےبھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے،کسی سےشکایت کرنےکی ضرورت نہیں، منسٹر، چیف منسٹر سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے ہاتھ سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک نئی پیپلز پارٹی بننے جا رہی ہے جس کی قیادت بھٹو خاندان سے زرداری خاندان میں منتقل ہوجائے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک دہائی قبل پی پی پی کو خیرباد کہنے والے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی جگہ لے لی ہے۔‘ پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’یہی تبدیلی نئی پیپلز پارٹی کے نمائندگان اور ترجمان میں بھی نظر آرہی ہے، شرجیل میمن نیا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس موقع پر کراچی میں جاری تمام سرگرمیوں بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی حب پمپنگ سٹیشن،کے الیکٹرک پرسالانہ مرمتی پر کام شروع کردیا گیا
    ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی اور شریک چیئر پرسن بھٹو لیگسی فاﺅنڈیشن بختاور بھٹو کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر محمود چوہدری کی خاص وش سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محمود چوہدری پوسٹ شیئر کی جو انکی فیملی کی جھلک پر مبنی تھی، تصویر میں برتھ ڈے گرل بختاور بھٹو جامنی لباس میں ملبوس کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں جبکہ میر سجاول اور میر حاکم سلائیڈ کے مزے لے رہے ہیں۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک  ساتھ ہی محمود چوہدری اپنے تیسرے بیٹے میر ذوالفقار کو گود میں لیے بیٹھے ہیں جس کا...
    ماتلی (نمائندہ جسارت) پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے پی ایس ایف ضلع بدین کے انفارمیشن سیکرٹری شاکر چانڈیو کی میزبانی میں مونو ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں صوبائی مشیر تنزیلا قمبرانی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائمخانی، وائس چیئرمین قاضی وہاب، نوجوان کونسلر عبدالرحمن ہالیپوٹو، پی پی ماتلی کے صدر گل محمد سریوال، پرنسپل فدا میر جت، سلیم یوسف اڈھیجو، شہباز پنھور، مہتاب آرائیں، عظیم قائمخانی، میر قیصر پنھور نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید بی بی بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی بختاور بھٹو کی 35 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
    ویب ڈیسک :  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے کہتا ہوں نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں، ان کی مدد کریں۔  مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے آج خوشی کا دن ہے، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلاؤ بھی تیزی سے ہوتا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں،...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سی ای او انور حسین، پشاور کے میئر کلیم اللہ اور اپر دیر کے چیئرمین رفیع اللہ خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل اور خدشات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا۔اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے ۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا، یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے ،کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے ، نہ میں وزیر ہوں اور نہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی برقرار اور مضبوط ہے۔ جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستانی قوم کو دیا ہوا تحفہ ہیں۔ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پیپلز پارٹی کے لیے یہ روایت کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ چونکہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے، اس لیے ان کا امریکی حکام کے ساتھ باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ارادہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دوستوں سے ملاقات کرنے کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے حکومت...
    لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی35 ویں سالگرہ آج بروز  ہفتہ  لاہور سمیت ملک بھر میں پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض نے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج دوپہر سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے قائدین،تنظیمی عہدیدار، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکن کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
    جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب سے اسداللہ بھٹو ‘قاری ضمیر اختر منصوری‘علی زمان کشمیری اور مولانا عطاء الرحمن خطاب کررہے ہیں
    جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو و دیگر علامہ باقر زیدی، طارق حسن، ایڈووکیٹ وسندتھری اور صاحبزادہ افتخار عباسی کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسندی تھری ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ق سندھ کے صدرمحمدطارق حسن اور جے یوپی سندھ کے صدر صاحبزادہ افتخار عباسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 26 جنوری کو حیدرآباد میں’’ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پرمزید 06 نئی نہریں نکالنے اور سندھ وزراعت کو درپیش خطرات اور ان کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جاؤں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری والدہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی نیا جج سپریم کورٹ میں آئے تو دوسرے ججز کو چاہیے کہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کو صرف پارلیمنٹ ہی رول بیک کرسکتی ہے، اور...
    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے. کوئی اور ادارہ ترمیم کو ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پانچ سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ جس پر بلاول بھٹو زرداری انشا اللہ کہہ کر اگلے سوال پر چلے گئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے.جیو پولیٹکس کے لحاظ سے امریکا اور چین کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سلسلہ ہماری والدہ کے دور سے چلتا آ رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے، پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بے نظیر بھٹو کی امانت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کوئی جج عہدے پر آئے تو دوسرے ججز کو آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں مشکلات نہیں، 26 ویں...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سلسلہ ہماری والدہ کے دور سے چلتا آ رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے، پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بے نظیر بھٹو کی امانت ہے۔ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاولپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پرناشتے میں شرکت کروں گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر کہنا تھا کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے 5 سالہ مدت پوری کرنے سے متعلق سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا ان شاء اللہ۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا جیو پولیٹکس کے لحاظ سے امریکا اور چین کے جو حالات ہیں آپ کے سامنے ہیں، چین کے صدر...
    چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی۔ اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا۔ یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔ کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے۔ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لیے دورہ...
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کو پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دے رہا ہے
    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی قیدی کی رہائی اور پکڑنے کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل کی طرف ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ 3 نسلوں کی جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے سرزمین کو آئین دلوایا جبکہ قائد عوام ( سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ) کے ساتھ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق چھینا، مزدوروں نے بی بی شہید ( سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ) کے ساتھ بھی مل کر جدوجہد کی اور آمروں کے مقابلے میں نہتی لڑکی اس لیے کھڑی تھی کہ اس...
      اسلام آباد: پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی قیدی کی رہائی اور پکڑنے کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل کی طرف ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ 3 نسلوں کی جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے سرزمین کو آئین دلوایا جبکہ قائد عوام ( سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ) کے ساتھ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق چھینا، مزدوروں نے بی بی شہید ( سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ) کے ساتھ بھی مل کر جدوجہد کی اور آمروں کے مقابلے میں نہتی لڑکی اس لیے کھڑی تھی کہ اس کے پیچھے مزدور...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ 10 سال میں جتنی مہنگائی ہوتی ہے اس حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اس کے پاس دو تہائی اکثریت حاصل ہے، حکومت اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو شاید پالیسیاں بہتر اور کامیابی سے چلتیں،  ہم حکومت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، چاہیں گے کہ جیسے او جی ڈی ایل ترقی کرتا آیا ہے اس طرح سے پاکستانی معیشت بھی ترقی کرے۔ انہوں نے کہاکہ جب یک طرفہ پالیسی بنتی ہے اور فیصلے کیے جاتے ہیں تو ان پر عمل کرنا مشکل ہوجاتا ہے،...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)بختاور بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا پیپلز پارٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی جائے گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔(جاری ہے) صدرپاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔
     (ویب ڈیسک) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ 24 جنوری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔ دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار  پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
    سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں کو 26جنوری کو حیدرآباد میں منعقدہونیوالی پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    کراچی/حیدرآباد (رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر مرکزی رہنماء اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں سے ملاقات اور انہیں 26 جنوری کو حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے تحت دریائے سندھ سے 6نہریں نکالنے اور سندھو اور زراعت کو درپیش خطرات کے حوالے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ سندھ میں زراعت کا دارومدار نہری پانی پر ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ کم ہو رہا ہے،سندھ کو 91پانی کے معاہدے کے مطابق اپنے حصے کا جائز پانی بھی نہیں دیاجارہا جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہی کا شکار اور سمندر کا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری سے  پیپلز پارٹی کے  رہنماؤں نے ایوانِ صدر، اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔ ملک کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں سید خورشید احمد شاہ، امجد ایڈووکیٹ، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل بھی شامل تھے اور اس دوران ایوان بالا سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول  سے  قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور بھی ملے۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ چوہدری منظور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کل اوجی ڈی سی ایل، اسلام آباد، میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چیئرمین پی پی...
    فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو ہوگا۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کمیٹی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
    سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی ملاقات ہوئی ۔  ندیم افضل چن اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چودھری منظور بھی ایوان صدر میں موجود تھے ۔ ملاقات میں  پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔  چودھری منظور نے بلاول بھٹو زرداری کو کل دارالحکومت میں واقع اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعوت قبول کرلی ۔  دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
    ملاقات میں جی بی میں سیاسی و تنظیمی صورتحال اور علاقے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جی بی کے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی میں سیاسی و تنظیمی صورتحال اور علاقے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جی بی کے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
    زبیر رشید: معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اوراپنے فلاحی ادارے کے تحت چلنے والی درسگاہوں سے متعلق بریفنگ دی۔   شہزاد رائے نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اصلاحات ثابت کریں گی کہ تدریس ایک سائنس ہے،سندھ کابینہ نے نئے ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے 195 امیدواروں کی ضرورت کی منظوری دی ہے،ان لائسنس یافتہ استادوں کو بلاول بھٹو زرداری کی بدولت گریڈ 16 میں تعینات کیا جائے گا۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ   شہزادرائے نے مزیدکہا کہ تعلیمی شعبے میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہر...
    کراچی (سٹاف رپورٹر)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے اس سفر کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو گلوبل ہب گرلز کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمان خصوصی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کیڈٹ کالج جھنگ کی خواتین کیڈٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لئے تعلیم کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ...
    اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی امور کیلئے قانون سازی کی کمیٹی قائم کی ہے ۔کمیٹی میں 10 ارکان کو شامل کیا گیا ،ان میں سید نوید قمر، شیر رحمان، فاروق ایچ نائک، شہادت حسین اعوان ،شازیہ مری ،طارق شاہ جاموٹ ،بیرسٹر ضمیر ،میر اعجاز جھکرانی ، سلیم مانڈوی والا ،عبدالقادر پٹیل شامل ہیں۔کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی تاک میں بیٹھے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں  پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 ڈرائیورز اور 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پرقانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پارا چنار میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔