10 سال میں جتنی مہنگائی ہوئی اس حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 10 سال میں جتنی مہنگائی ہوتی ہے اس حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اس کے پاس دو تہائی اکثریت حاصل ہے، حکومت اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو شاید پالیسیاں بہتر اور کامیابی سے چلتیں، ہم حکومت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، چاہیں گے کہ جیسے او جی ڈی ایل ترقی کرتا آیا ہے اس طرح سے پاکستانی معیشت بھی ترقی کرے۔ انہوں نے کہاکہ جب یک طرفہ پالیسی بنتی ہے اور فیصلے کیے جاتے ہیں تو ان پر عمل کرنا مشکل ہوجاتا ہے، جب فیصلے اتفاق رائے سے لیتے ہیں تو ان فیصلوں پر عمل کرنا آسان ہوتا ہے، 18ویں ترمیم اتفاق رائے سے بنی، آج اس کو کوئی چھیڑ نہیں سکتا۔
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کےلیے تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، ہم نے مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو آئین دلوایا، آمر ضیا الحق اور پرویز مشرف کے دور میں مزدوروں کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو لیبر پالیسی دی، بھٹو نے ملک میں پنشن اور کم سے کم اجرت کا نظام متعارف کروایا، مزدوروں کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا تو معیشت چل سکے گی، 10 سال میں جتنی مہنگائی ہوتی ہے اس حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس ہے اس وقت پاکستان میں سیاست ایشوز کی بنیاد پر نہیں کی جارہی، سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایشوز کو اٹھائیں، سیاسی کارکن ہمیں اور میڈیا کو مجبور کریں کہ کسی قیدی کو پکڑنے اور چھوڑنے کے بجائےحکومت اور اپوزیشن کی توجہ عوامی مسائل پر ہو۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بھٹو نے نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا: شرجیل میمن
شرجیل میمن---فائل فوٹوسینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں21 لاکھ گھر سیلاب متاثرین کے لیے بن رہے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں بات کرتے ہوئے سینئر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر مسئلےکا حل مذاکرات میں ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا، پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بانی کو وارداتوں کا حساب دینا ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کے لیے سڑک پر نہیں آیا، خیبر پختون خوا میں ان کی اپنی حکومت ہے، جہاں ایک بندہ احتجاج کے لیے نہیں نکلا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں گھروں کی تعمیر کا سب سے بڑا منصوبہ سندھ میں موجود ہے، سند ھ میں 21 لاکھ گھر سیلاب متاثرین کے بن رہے ہیں، معاشرے میں بہتری کے لیے اقدام کرنے چاہیے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ویژن ترقی ہے۔
شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایتوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کرنے اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز بسوں میں یومیہ 1 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں، حکومت پیپلز بس کے مسافروں کو یومیہ 50 روپے تک سبسڈی دیتی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی میں مختلف ایشو ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام یوٹیلیٹی ایشوز کو حل کریں۔
سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا ٹھوس واضح مؤقف کینالز سے متعلق آ چکا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تھر کول انرجی جیسا کام پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، نوازشریف دور میں محترمہ بینظیر بھٹو کا تھر کول منصوبہ روک دیا گیا تھا، صدر زرداری دور میں تھرکول انرجی منصوبہ بحال ہوا، تھر کے مقامی کوئلے سے بجلی سستی بن رہی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں پیپلز پارٹی حکومت لا رہی ہے، ای وی ٹیکسی پر روزانہ میٹنگ ہو رہی ہیں، چاہ رہا ہوں کہ پنک اور ای وی ٹیکسی جلد شروع ہو جائے، پنک اسکوٹی بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، پنک اسکوٹی کے ذریعے خواتین کو بااختیار کرنا ہے، چند دن میں پنک اسکوٹی سے متعلق پالیسی بن جائے گی۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ روڈ نیٹ ورک پر تیزی سےکام ہو رہا ہے، شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے رواں سال دسمبر تک 39 کلو میٹر تک مکمل ہو جائے گا، اس پر مسافروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔