بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔
میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری کردار کی امید نہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی و معاشی استحکام ودیگر مسائل پر غور کی ضرورت ہے، ہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں اے آئی کانفرنس ہوئی جہاں دنیا نے ٹیکنالوجی پر بات کی، پاکستان کہاں تھا؟ ہم اپنے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے لیے تیار نہیں کررہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کابل میں نئی حکومت کے بعد سے ماحول تبدیل ہوا ہے اور دہشتگردی کے واقعات بڑھے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہمیں اتفاق رائے پیداکرنےکی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بلاول بھٹو نے کہا
پڑھیں:
والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، چیئرمین پیپلز پارٹی
فوٹو فائلچئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لیے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بےنظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے صرف ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کیلئے حق بجانب ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کےصدر اسرار خان کی سوال جواب کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب ڈریکونین لا ہے ہم اس کے آج بھی مخالف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنایا ہے۔
بلاول بھٹو نے بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال قابل تشویش قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے اپنی حفاظت کیلئے ہیں۔