جماعت اسلامی کی پانی کانفرنس کل ہوگی،علامہ باقر زیدی ،طارق حسن،صاحبزادہ افتخار کو دعوت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو و دیگر علامہ باقر زیدی، طارق حسن، ایڈووکیٹ وسندتھری اور صاحبزادہ افتخار عباسی کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسندی تھری ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ق سندھ کے صدرمحمدطارق حسن اور جے یوپی سندھ کے صدر صاحبزادہ افتخار عباسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 26 جنوری کو حیدرآباد میں’’ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پرمزید 06 نئی نہریں نکالنے اور سندھ وزراعت کو درپیش خطرات اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ سیاسی،قوم پرست اور مذہبی رہنماؤں نے پانی کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اپنی شرکت کا یقین دلایا۔اس موقع پر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ سندھ کے عوام نے شہروں اور دیہاتوں میں زبردست احتجاج کے ذریعے
دریائے سندھ کے اوپر بننے والی چھ نئی نہروں کو مسترد کردیا ہے، سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمینوں کو کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر کمپنی حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ سندھ کے وجود پر وار ہے جسے ہرگزبرداشت نہیں کیا جا سکتا، حکمرانوں کے سندھ دشمن فیصلوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی اپنی اقتدار کو طول دینے کیلیے سندھ دشمن فیصلے کر رہی ہے ان کے دوہرے معیار سے سندھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دریائے سندھ کے پانی پر سب سے پہلا قانونی، دائمی اور آفاقی حق سندھ کا ہے۔ سندھ کے لوگ کسی بھی صورت میں اپنی زندگی اور زراعت کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وفد میں جماعت اسلامی سندھ کے سابق امیر محمد حسین محنتی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، یاسین لطیف، میر محمد بلیدی، طارق جاوید آرائیں سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پانی کانفرنس سندھ کے
پڑھیں:
سندھو دریا پر ناجائزقبضہ برداشت نہیں کرینگے،حافظ طاہر مجید
جماعت اسلامی کے تحت دریائے سندھ پر غیر قانونی نہریںبنانے کیخلاف پانی کانفرنس کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی حیدرآبادحافظ طاہر مجیدقیادت میں وفد صدراسمال ٹریڈرز سلیم میمن، سابق ایکسیئن عاشق علی لکھن، حاجی معین شیخ، نواب زبیر خان ،حاجی نثار احمد ودیگر کو دعوت نامہ دے رہے ہیںحیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت دریائے سندھ پر غیر قانونی 6کینال بنانے کے خلاف کل26جنوری بروز اتوار حیدرآباد میں ہونے والی پانی کانفرنس کے حوالے سے جماعت اسلامی حیدرآباد کا وفد زیر قیادت حافظ طاہر مجید امیر جماعت اسلامی حیدرآباد کا سیاسی،آبادگار، وکلائ، تاجر برادری، اسمال چیمبر آف کامرس،سائٹ ایسوسی ایشن، صحافتی تنظیموںکے رہنما ﺅںسے ملاقات اور سیمینار کے دعوت نامے دیے۔وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے وفد کے ہمراہ صدر چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹر ی سلیم میمن، سابق صدر فاروق شیخانی،
سابق نائب ناظم نواب راشد علی خان، صدر دیلداس کلب حیدرآباد حاجی نثار احمد میمن، سندھ محکمہ آبپاشی کے سابق ایکسیئن عاشق علی لکھن، سابق سٹی ناظم حاجی معین شیخ، سندھ آباد گار اتحاد کے صدر نواب زبیر خان تالپور، حاجی خیر محمد کھوکھر، سائٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احسن معید، ہائی کورٹ بار کے وکلاءسمیت سیاسی، سماجی رہنما ¶ں کو دریائے سندھ پر غیر قانونی 6کینال بنانے کے خلاف 26جنوری بروز اتوار رائل تاج ہوٹل حیدرآباد میں ہونے والی پانی کانفرنس کے دعوت نامہ دیے۔ اس موقع پر ضلعی امیر حافظ طاہر مجید نے کہا کہ سندھو دریا پر مزید نئے ڈیم اور نہروں کی تعمیر سے نہ صرف سندھ کی معیشت کو نقصان پہنچے گا، بلکہ سندھ کی تہذیب اور اس کے ساتھ ساتھ انڈس ڈیلٹا، جو دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ڈیلٹا ہے کا وجود ختم ہونے کے بھی امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور سندھ کے عوام کبھی بھی اپنے حقوق اور وسائل سے دستبردار نہیں ہونگے، نہ ہی سندھو دریا پر ناجائز قبضہ برداشت کریں گے کیوں کہ یہ سندھ کے کروڑوں لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔