بختاوربھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ 25 جنوری کو منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)بختاور بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا پیپلز پارٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی جائے گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔
(جاری ہے)
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بلاول بھٹو، خواجہ آصف ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں شامل
خواجہ آصف (دائیں)، بلاول بھٹو زرداری (بائیں) - کولاج فوٹو: فائلسول سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے معاملے میں وفاق حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں دو سیاستدانوں کو شامل کرلیا۔
اس ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے ارکان میں بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف شامل ہوں گے۔
دونوں سیاستدانوں کی بورڈ میں شمولیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔