بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کمیٹی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی ملاقات
ملاقات میں جی بی میں سیاسی و تنظیمی صورتحال اور علاقے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جی بی کے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی میں سیاسی و تنظیمی صورتحال اور علاقے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جی بی کے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی۔