ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے ،ترجمان بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
دراصل ایم کیو ایم رہنما اپنے آپس کے شدید اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں
ایم کیو ایم والوں کو یاد نہیں کہ بھتہ کلچر، گٹکا ماوا ،دیگر گھناؤنے کاموں کے یہ بانی ہیں،مرتضی وہاب
۔۔۔۔۔
(جرأت انیوز)میئر کراچی و ترجمان بلاول بھٹو زرداری بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم رہنمائوں خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنمائوں کی پیپلزپارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں ہے دراصل ایم کیو ایم رہنما اپنے آپس کے شدید اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں اور آپسی اختلافات کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں شاید ایم کیو ایم والوں کو یاد نہیں کہ شہر میں بھتہ پرچی کلچر، گٹکا ماوا اور دیگر گھناؤنے کاموں کے یہ بانی ہیں شہر میں قتل و غارت گری سے لیکر خوف کا ماحول کس نے پیدا کیا یہ شہر کی عوام بخوبی جانتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ایم کیو ایم رہنماں کا اپنا داغدار ماضی یاد آجاتا ہے ایم کیو ایم کا ماضی بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری سے مزین ہے ایم کیو ایم والوں کو کراچی کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ہم جب بھی شہر میں کسی بڑے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرتے ہیں انہیں نجانے کیوں پریشانی لاحق ہو جاتی ہے ؟ انکی پریشانی میں مزید اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رہی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آپ جتنے بھی روڑے اٹکا لیں ہم شہر کراچی کی رونقیں بحال کرکے دم لیں گے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی یہ سیاسی یتیم کراچی کے شہریوں کے دھتکارے ہوئے ہیں ایم کیو ایم رہنما اچھی طرح جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہے ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نوجوان رہنما بلاول بھٹو زرداری کے ویژن نے کراچی سے لاشوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے بزنس کمیونٹی سمیت سندھ کا ہر باشندہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم کے منصب پر فائز کریں گے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔