شہزادرائے کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
زبیر رشید: معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اوراپنے فلاحی ادارے کے تحت چلنے والی درسگاہوں سے متعلق بریفنگ دی۔
شہزاد رائے نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اصلاحات ثابت کریں گی کہ تدریس ایک سائنس ہے،سندھ کابینہ نے نئے ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے 195 امیدواروں کی ضرورت کی منظوری دی ہے،ان لائسنس یافتہ استادوں کو بلاول بھٹو زرداری کی بدولت گریڈ 16 میں تعینات کیا جائے گا۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
شہزادرائے نے مزیدکہا کہ تعلیمی شعبے میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہر ممکن معاونت حاصل ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول کے سابق ترجمان کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )پیپلزپارٹی (پی پی) کے سابق سینیٹر اور بلاول زرداری کے سابق ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت لمبی نشست رہی، ملک کے حالات اور وطن عزیز کو جن بحرانوں کا سامنا ہے۔