بلاول بھٹو زرداری کی ڈونلڈٹرمپ کے دعائیہ ناشتے میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں دنیا بھر سے سیاستدان اور امریکی سینیٹرز نے بھی شرکت کی ہے۔
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
ٹندوجام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے، 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہم نئی نہریں نہیں بننے دیں گے، ہمیں دریائے سندھ پر 6 کینالز منظور نہیں۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔