بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی۔
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا۔ یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔ کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے۔ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لیے دورہ امریکا میں میرا کوئی آفیشل پروگرام نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
ٹندوجام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے، 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہم نئی نہریں نہیں بننے دیں گے، ہمیں دریائے سندھ پر 6 کینالز منظور نہیں۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔